امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کووڈ-19 کے خلاف ٹیکہ کاری کی دنیا کی سب سے بڑی مہم کی تاریخی شروعات پر سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں بھارت نے کورونا کے خلاف لڑائی میں ایک اہم مرحلہ طے کرلیا ہے
دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم سے بھارت کے سائنسدانوں کی زبردست صلاحیت اور ہماری قیادت کی طاقت کا اظہار ہوتا ہے
مودی جی کی قیادت میں ’نیو انڈیا‘ وہ بھارت ہے جوتباہ کاریوں کو مواقع میں بدل دیتا ہے اور چیلنجوں کو کامیابیوں میں تبدیل کردیتا ہے
یہ ’میڈ اِن انڈیا‘ ٹیکہ آتم نربھر بھارت کے عزم کا ثبوت ہے
بھارت ان چند ملکوں میں شامل ہے جو انسانیت کے خلاف سب سے بڑے بحران کو ختم کرنے میں کامیاب رہنمائی کرسکے ہیں
ہر بھارتی اس شاندار پیشرفت پر فخر محسوس کرتا ہے اور یہ عالمی منظرنامے پر ایک نئے آتم نر بھربھارت کے ابھرنے کی علامت ہے
اس تاریخی دن کے موقع پر تمام کورونا جانبازوں کو میرا تہہ دل سے اظہار تشکر
Posted On:
16 JAN 2021 2:40PM by PIB Delhi
نئیدہلی،16جنوری،2021، مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے تمام سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے کیونکہ قوم کووڈ -19 کے خلاف دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم کی تاریخی شروعات کا نظارہ کر رہی ہے۔
کئی ٹوئٹ پیغامات میں جناب امت شاہ نے کہا کہ ’’وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں بھارت نے کورونا کے خلاف لڑائی میں ایک اہم مرحلہ پار کرلیاہے۔ دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم سے بھارت کے سائنسدانوں کی زبردست صلاحیت اور ہماری قیادت کی طاقت کا اظہار ہوتا ہے‘‘۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ ’’بھارت ان چند ملکوں میں ایک ہے جو انسانی کے خلاف سب سے بڑے بحران کو ختم کرنے میں رہنمائی کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ہر ایک بھارتی اس شاندار کامیابی پر فخر محسوس کرتاہے‘‘۔
انھوں نے مزید کہا کہ یہ عالمی منظرنامے پر ایک نئے آتم نربھر بھارت کے ابھرنے کی علامت ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے زور دے کر کہا ہے کہ ’’مودی جی کی قیادت میں’نیو انڈیا‘ وہ بھارت ہے جوتباہ کاریوں کو مواقع میں بدل دیتا ہے اور چیلنجوں کو کامیابیوں میں تبدیل کردیتا ہے۔ اس تاریخی دن کے موقع پر کورونا کے تمام جانبازوں کا پرخلوص شکریہ ادا کرتے ہوئے جناب امت شاہ نے کہا کہ یہ ’میڈ ان انڈیا‘ٹیکہ آتم نربھر بھارت کے عزم کا ثبوت ہے
*****
ش ح ۔اج۔را
UNO 448
(Release ID: 1689198)
Visitor Counter : 199
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu