قبائیلی امور کی وزارت

جناب ارجن منڈا ، قبائلی امور کی وزارت کو ای -گورننس کے لئے عطا کئے گئے اسکوچ چیلنجز ایوارڈ ورچوئل طریقے سے حاصل کریں گے

Posted On: 15 JAN 2021 3:49PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،15 جنوری 2020/ قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب  ارجن منڈا کل قبائلی امور کی وزارت کو ای-گورننس  کے لئے عطا کئے گئے اسکاچ  چیلنجز  ایوارڈز ورچول طریقے سے حاصل کریں گے۔ یہ ایوارڈ قبائلی امور کی وزارت کو آئی ٹی- رہنما  اقدامات اور دیگر  یکسر تبدیلی لانے والے اقدامات  کے لئے نتائج پر مبنی کارکردگی  میں بہتری کےلئے عطا کیا جائے گا۔ اس موقع پر  جناب پردیپ کھنڈیکر، سکریٹری ، وزارت قبائلی امور بھی موجود ہوں گے۔

قبائلی امور کی وزارت اہم (ایم او ٹی اے) نے حال ہی میں متعدد  تغیراتی اقدامات اٹھائے ہیں۔ اس نے پیرلیس آفس کی جانب لے جانے والے تمام عملوں کو (پروسیرڈ)  ڈیجٹیلائز کیا ہے۔ مزید یہ کہ ڈیٹا  سے چلنے والی نگرانی   ریاستوں سے مواصلات آن لائن رپورٹ نظام ہے اور یہ تجربات پر مبنی ہے اور کارکردگی کا ڈیش بورڈ ایک حقیقی  وقت  کی بنیاد  پر اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے پبلک ڈومین میں مندرجہ ذیل تمام میں قبائلیوں سے متعلق  اعدادوشمار شفافیت موجود ہے، پرفارمینس ڈیش بورڈ، پریاس، پی ایم او ڈیش بورڈ  نیتی آیوگ اور ڈی بی ٹی مشن۔

جناب  ارجن منڈا نے کہا پالیسی بنانے اور عمل کرنے کے بارے میں ہمارے نقطہ نظر میں ڈرامائی  تبدیلی آئی ہے۔ ہم شواہد پر مبنی  پایسی چاہتے ہیں جو حقیقت  پسندانہ ہوگی اور زمینی سطح پر قبائلیوں کےم سائل  حل کرے گی۔ تغیراتی   تبدیلیوں(ٹرانسفارمیشنل چینجز) کے لئے ہم ڈیجیٹل روٹ اپنائے ہوئے ہیں جو شفافیت کو یقینی بناتا ہے اور فراہمی کی رفتار  کو یقینی بناتا ہے۔

قبائلی امور کی وزارت نے اسکالر شپ جاری کرنے کے پورے عمل کو ڈیجٹلائز کردیا ہے۔

مستفدین سے متعلق ڈیٹا  آن لائن دستیا ب ہے اور 19 ریاستیں/مرکز کے زیر انتظام علاقے ویب سروس کا  استعمال کرتے ہوئے نیز 12 قومی  اسکالر شپ پورٹل(این ایس پی)  پر ڈیٹا بھیج رہے ہیں۔ تمام 5 اسکالر شپ اسکیموں کو  ڈی بی ٹی مشن مینڈیٹ کے مطابق ڈیجیٹلائز کیا گیا ہے۔  1 اسکیمیں وزارت کے ڈیش بورڈ پر ہیں۔ جبکہ  6 اقدامات پریاس  -پی ایم او  ڈیش پورڈ پر ہیں۔   اسکالر شپ جاری کرنے کے    پورے عمل کو  آن لائن کرنے سے  64 لاکھ مستفدین کو   ڈی بی ڈی کے ذریعہ    براہ راست ان کے اکاؤنٹ میں اسکالر شپ  منتقل کی گئی ہے  ۔ پی ایم  ڈیش بورڈ ایم و ٹی اے اور ڈی بی ٹی ڈیش بورڈ پر ڈیٹا کی دستیابی  شفافیت میں  اضافہ کرتی ہے۔

لداخ خطہ میں پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے آئیس –استوپ ایک انوکھا منصوبہ ہے  جسے آب و ہوا کی تبدیلی کی وجہ سےقلت کا سامنا ہے۔  یہ موسم سرما میں منجمد پگھلے ہوئے پانی کو ذخیرہ کرنے کا ایک طریقہ ہے جو  موسم بہار کی  بوائی کے  موسم میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ ڈھانچہ  مقامی طور پر   پائے جانے والے میٹریل پر مشتمل ہے جس میں پانی کو ذخیرہ کرنے کی بڑی گنجائش ہےا ور یہ  اسٹوپ کی طرح  دکھائی دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  2019 میں ایسے 26 آئس اسٹوپ  قائم کئے گئے تھے،  جن میں  تقریباً 60 ملین لیٹر  پانی  ذخیرہ کیا گیا تھا۔   اس سے پہلے ہی 35 سے زیادہ   گاؤں اس سے مستفید  ہوچکے ہیں۔ یہ پروجیکٹ معاشرہ کی ملکیت ہیں  اور  اس میں مزید  25 استوپ   شامل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

سواستھ پورٹل ایک ایسا   ون -اسٹوپ حل ہے جو ہندستان میں قبائلی آبادی کی  صحت اور غذائیت کی  صورتحال پیش کرتا ہے۔ ا س سے  شواہد پر مبنی پالیسی سازی میں مدد مل رہی ہے۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-414

 


(Release ID: 1689019) Visitor Counter : 153