الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت: سال 2020 کے آخر تک کا جائزہ
آروگیہ سیتو ایپ کو لگ بھگ 17 کروڑ بار ڈاؤن لوڈ کیاگیا، ممکنہ کووڈ-19 ہاٹ اسپاٹ کی بڑی تعداد کا پیشگی اندازہ
ڈیجی لاکر پر 5.19 کروڑ یوزرس نے خود کا رجسٹریشن کرایا۔ 722 جاری کرنے والی تنظیموں کے ذریعے 426 کروڑ سے زیادہ دستاویز جاری کیے گئے
الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت اور نیسکوم کے ذریعے ابھرتی ٹکنالوجیوں میں ڈیجیٹل اسکلنگ پہل کی شروعات کی گئی۔ اس پہل کا مقصد اگلے 5 سالوں میں 7 لاکھ آئی ٹی پروفیشنل افراد کو تیار کرنا ہے
ای-اسپتال کی سہولت تقریباً 17.5 کروڑ کے لین دین کے ساتھ 418 اداروں میں شروع کی گئی
جیون پرمانٹر کے ذریعے نومبر 2020 تک آن لائن 4.31 کروڑ ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ (ڈی ایل سی) جاری کیے گئے
Posted On:
02 JAN 2021 3:45PM by PIB Delhi
نئی دہلی13،جنوری2021
الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) کے ذریعے سال 2020 کے دوران ہوئے بڑے ای-گورننس پروگرامز اور سرگرمیاں جن میں کووڈ عالمی وبا کے دوران فراہم کی گئی مدد بھی شامل ہے۔وہ اس طرح سے ہے۔
· رابطوں کا پتہ لگانے والے آروگیہ سیتو ایپ کو 16.71 کروڑ مرتبہ (اینڈو رائیڈ، آئی او ایس اور کائی او ایس) پر ڈاؤن لوڈ کیاگیا ہے اور کامیابی کے ساتھ ممکنہ کووڈ-19 ہاٹ اسپاٹ کی بڑی تعداد میں پیش گوئی کی گئی ہے۔
· سوشل میڈیا پلیٹ ارم پر 10 کروڑ سے زیادہ یوزرس (استعمال کرنے والوں) کے ساتھ مائی گوو پلیٹ فارم 1.45 کروڑ رجسٹرڈ یوزرس تک پہنچ گیا ہے۔ اہم پہل میں ساتھی چیٹ بوٹ، پازیٹو ہارنیز، مائی گوو، پوڈ کاسٹ، فیکٹ چیکر، واٹس ایپ چیٹ بوٹ، ٹیلی گرام آؤٹ ریچ وغیرہ اور مختلف اختراعی چیلنجز مثلاً شری شکتی چیلنج ، ڈرگ ڈسکوری چیلنج، اے آئی چیلنج شامل ہیں۔
· ڈیجی لاکر، سرکاری اور نجی محکموں کے ذریعے جاری ہونے والے دستاویزات کو تیار کرنے اور ان کے ویری فیکشن کے لئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر 5.19 کروڑ رجسٹرڈ یوزرس خود اندراج کراتے ہیں۔ 722 جاری کرنے والی تنظیموں کے ذریعے 426 کروڑ سے زیادہ دستاویزات جاری کئے گئے ہیں۔
· جیوانفارمیٹکس کے لئے نیشنل سینٹر (این سی او جی) نے جو ایک جغرافیائی انفارمیشن سسٹم (جی آئی ایس) پلیٹ فارم ہے۔ 29 سینٹرل وزارتوں، محکموں اور ایجنسیوں اور 19 ریاستی سرکاروں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے 550 سے زیادہ پروجیکٹس مکمل کرلیے۔
· لرننگ منیجمنٹ سسٹم (ایل ایم ایس) نے 2337 ای کلاسز اور 5540 ای کنٹینٹ کا انعقاد کیا جو 73 تنظیموں کی طرف سے 15 لاکھ سے زیادہ لرنرس کے لئے فراہم کیے گئے۔
· الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت اور نیسکوم کے ذریعے ابھرتی ٹکنالوجیوں میں ڈیجیٹل اسکلینگ پہل کی شروعات کی گئی۔ اس پہل کا مقصد اگلے 5 سالوں میں 7 لاکھ آئی ٹی پروفیشنل افراد تیار کرنا ہے۔
· آتم نربھر بھارت ایپ اختراعی چیلنج 9 زمروں کے لئے شروع کیاگیا تھا۔(بزنس ای لرننگ، تفریح گیمز صحت) 6900 سے زیادہ انٹریاں وصول ہوئیں۔ ان میں سے مختلف زمروں میں 24 ایپس کو ایوارڈ دیے گئے اور دیگر 20 ایپس کو اسپیشل مینشن دیاگیا۔
· جن دھن یوجنا کے 41.49 کروڑ مستفدین ہیں جن کی باقی رقم تقریباً 1.32 لاکھ کروڑ روپے ہے۔1.26 لاکھ بینک متروں کے ذریعے گھر گھر بینک کی خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔
· ای-اسپتال کی سہولت تقریباً 17.5 کروڑ کے لین دین کے ساتھ 418 اداروں میں شروع کی گئی۔
· جیون پر مانٹر کے ذریعے نومبر 2020 تک آن لائن 4.31 کروڑ ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے۔
· وزیر اعظم کی جانب سے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر ہندوستان کی پہلی عالمی سربراہ کانفرنس کا افتتاح کیاگیا۔ ورچوئل سمٹ میں 147 ملکوں کے 79000 سے زیادہ رجسٹرڈ یوزرس نے حصہ لیا۔ ساتھ ہی اس میں مکوں کے 320 سے زیادہ مقررین بھی شامل ہوئے۔ مصنوعی ذہانت اسٹارٹ اپ چیلنج میں 299 اسٹارٹ اپس کی حصہ داری دیکھی گئی جس میں سے 21 اسٹارٹ اپ (15 جیتنے والے اور 6 خصوصی طور سے اعزاز پانے والے)ہوئے ہیں۔
...............................................................
ش ح، ح ا، ع ر
U-364
(Release ID: 1688717)
Visitor Counter : 191