وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم 16 جنوری کو اسٹارٹ اپس سے بات چیت کریں گے اور ’پرارمبھ: اسٹارٹ اپ بھارت بین الاقوامی چوٹی میٹنگ‘سے خطاب کریں گے

Posted On: 14 JAN 2021 3:59PM by PIB Delhi

نئیدہلی،14جنوری،2021،   وزیر اعظم جناب نریندر مودی 16 جنوری 2021 کو شام پانچ بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اسٹارٹ اپس سے بات چیت کریں گے اور ’پرارمبھ: اسٹارٹ اپ بھارت بین الاقوامی چوٹی میٹنگ‘ سے خطاب کریں گے۔

اس چوٹی میٹنگ کا انعقاد کامرس اور صنعت کی وزارت سے وابستہ صنعتی اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے کی طرف سے 15-16جنوری 2021 کو کیا جارہا ہے۔ یہ دو روزہ چوٹی میٹنگ اس اعلان کی پیروی میں کی جارہی ہے جو وزیر اعظم نے اگست 2018 میں کاٹھمنڈو میں منعقدہ چوتھی بمسٹیک چوٹی میٹنگ میں کیا تھا۔ اس میٹنگ میں بھارت نے بمسٹیک اسٹارٹ اپس اجتماع کی میزبانی کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

یہ چوٹی میٹنگ اسٹارٹ اپ انڈیا اقدام کے پانچ سال مکمل ہونے کے موقع پر  منعقد کی جارہی ہے جس کی شروعات وزیر اعظم نے 16 جنوری 2016 کی تھی۔ 25 سے زیادہ ملکوں اور 200 سے زیادہ عالمی مقررین کی شرکت سے یہ چوٹی میٹنگ اسٹارٹ اپ انڈیا کی شروعات کے بعد سے بھارت سرکار کی طرف سے منعقدہ سب سے بڑی اسٹارٹ اپ کانفرنس ہوگی۔ اس میں 24 اجلاس ہوں گے جس میں توجہ   ہمہ قومی تعاون اور ساری دنیا کے ملکوں کے ساتھ  رابطہ قائم کرنے پر کی جائے گی تاکہ اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو اجتماعی طور پر ترقی دی جاسکے اور مستحکم بنایا جاسکے۔

*****

ش ح ۔اج۔را

UNO -377


(Release ID: 1688644) Visitor Counter : 183