ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

پردھان منتری کوشل وِکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی3.0)کے تیسرے مرحلے کا آغاز کل کیاجائے گا

Posted On: 14 JAN 2021 10:38AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،14؍جنوری:

پردھان منتری کوشل وِکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی3.0)کے تیسرے مرحلے کا آغاز ،ہندوستان کے تمام ریاستوں کے 600 اضلاع میں کل جائے گا۔مہارت کی فروغ اور صنعت کاری کی وزارت کے زیر سرپرستی ، اس فیز میں نیو -ایج  اور کووڈ سے متعلق مہارتوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

اسکل انڈیا مشن  پی ایم کے وی وائی3.0 آٹھ لاکھ امیدواروں کی تربیت 2021-2020کی اسکیم مدت میں فراہم  کی جائے گی، جس پر 948.90کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔729پردھان منتری کوشل کیندر (پی ایم کے کے)کو غیر –پی ایم کے کے تربیتی مراکز کے طورپر پینل میں رکھا گیا ہے اور اسکل انڈیا کے تحت 200 سے زیادہ آئی ٹی آئز، پی ایم کے وی وائی 3.0 کی  تربیت فراہم کریں گے ، جس کا مقصد ماہر پیشہ ورانہ افراد کا ایک بڑا گروپ تیار کرنا  ہے۔ پی ایم کے وی وائی 1.0 اور پی ایم کے وی وائی 2.0 سے حاصل شدہ آموزش کی بنیاد پر وزارت نے موجودہ پالیسی ضرورت سے مطابقت رکھنے اور کووڈ -19 وباء سے متاثر مہارت کے ایکو نظام کو بہتر بنانے کی غرض سے اسکیم کا نیا ورژن تیار کیا ہے۔

‘‘اسکل انڈیا مشن ’’نے،جسے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 15 جولائی 2015ء کو شروع کیا تھا، ہندوستان کو دنیا کی‘مہارات کی راجدھانی’ بنانے کے ویژن کو پورا کرنے کے لئے اپنی پہلی اسکیم پی ایم کے وی وائی کو شروع کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

اس اسکیم کا افتتاح مہارت کی فروغ اور صنعت کاری کے وزیر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے کریں گے اور اس موقع پر وزیر مملکت شری راجکمار بھی موجود رہیں گے۔اس تقریب سے ریاست کے مہارت کے وزراء اور اراکان پارلیمنٹ  بھی خطاب کریں گے۔

اس تقریب کو کل دوپہر12:30بجے سے وزارت کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  سے فالو کیا جاسکتا ہے:

پی ایم کے وی وائی فیس بک: www.facebook.com/PMKVYOfficial

اسکل انڈیا فیس بک: www.facebook.com/SkillIndiaOfficial

اسکل انڈیا ٹوئٹر: www.twitter.com/@MSDESkillindia

اسکل انڈیا یو ٹیوب: https://www.youtube.com/channel/UCzNfVNX5yLEUhIRNZJKniHg

 

*************

 

ش ح۔اع ۔ ن ع

 (U: 369)



(Release ID: 1688458) Visitor Counter : 271