وزارت دفاع

کابینہ نے بھارتی فضائیہ کے لیے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) سے 83 ہلکے لڑاکا طیاروں (ایل سی اے) ’تیجس‘ کی خریداری کی منظوری دی ہے۔

Posted On: 13 JAN 2021 5:27PM by PIB Delhi

نئیدہلی،13جنوری،2021،      مرکزی کابینہ کی آج 13 جنوری کو نئی دہلی میں وزیر اعظم کی صدارت میں میٹنگ ہوئی جس میں 45696 کروڑ روپئے کی مالیت کے  73 ایل سی اے تیجس ایم کے-1 اے لڑاکا طیارے اور 10 ایل سی اے تیجس  ایم کے-1 تربیتی طیارے نیز 1202 کروڑ روپئے کی بنیادی ڈھانچے کے ڈیزائن اور ترقی کی منظوری دی ہے۔

ہلکا لڑاکا طیارہ ایم کے-1 اے کا ڈیزائن اندرون ملک تیار کیا گیا ہے اور یہیں اسے ترقی دے کر جدید 4+ جنریشن لڑاکا طیارے کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔ اس طیارے کو بہت سی اہم خصوصیات سے لیس کیا گیا ہے، مثلاً ایکٹیو الیکٹرانیکلی اسٹینڈ آرے (اے ای ایس اے) راڈار، بیونڈ ویژول رینج (بی وی آر) میزائل، الیکٹرانک وارفیئر (ای ڈبلیو) سوٹ اور فضاء سے فضاء میں ایندھن بھرنے کی سہولت۔ یہ طیارہ بھارتی فضائیہ کی آپریشنل ضرورتوں کو پورا کرے گا۔یہ طیارہ بھارت میں ڈیزائن کئے گئے، فروغ دیئے گئے اور تیار کئے گئے لڑاکا طیاروں کے زمرے کا پہلا طیارہ ہے جس میں 50 فیصد دیسی کل پرزوں کا استعمال کیا گیا جو پروگرام کے آخر میں بتدریج بڑھ کر 60 فی صد ہوجائے گا۔

کابینہ نے پروجیکٹ کے تحت بھارتی فضائیہ کی طرف سے بنیادی ڈھانچے کے فروغ کی بھی منظوری دی ہے تاکہ ابتدائی ڈپو ہی میں مرمت اور سروسنگ کے کام انجام دیئے جاسکیں اور دوسرے جگہ یہ کام کرانے میں لگنے والا وقت کم ہوسکے اور طیارے آپریشن کے استعمال کے لیے جلد فراہم ہوسکیں۔ اس سے بھارتی فضائیہ اپنے بیڑے کو ابتدائی ڈپو میں مرمت وغیرہ کی وجہ سے زیادہ باصلاحیت انداز سے اور مؤثر طور پر برقرار رکھ سکے۔

آتم نربھر بھارت ابھیان کے تحت بھارت دفاعی سیکٹر میں اندرون ملک ڈیزائن کرنے، فروغ دینے اور تیار کرنے کی جدید ٹیکنالوجی کے معاملے میں برابر ترقی کر رہا ہے۔ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ ایچ اے ایل کی طرف سے ہلکے لڑاکا طیاروں کی تیاری سے  آتم نربھر  بھارت کوشش کو مزید فروغ حاصل ہوگا اور دفاعی سامان کی اندرون ملک تیاری کو ترقی ملے گی اور ملک میں دفاعی صنعت کو فروغ حاصل ہوگا۔ تقریباً 500 ہندوستانی کمپنیاں جن میں ڈیزائن اور سامان سازی کے سیکٹروں کی ایم ایس ایم ایز بھی شامل ہیں۔ اس خریداری کے لیے ایچ اے ایل کے ساتھ مل کر کام کریں گی۔ یہ پروگرام بھارتی ایرو اسپیس تیار کرنے والے ایکو سسٹم کو ایک متحرک آتم نر بھر خود کفیل ایکو سسٹم بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

*****

ش ح ۔اج۔را

U.No.351



(Release ID: 1688446) Visitor Counter : 211