صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

وزیر اعظم نے کووڈ-19 کی صورتحال اور کووڈ-19 ویکسین کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیا


ویکسین دینے کی مہم آنے والے تہواروں بشمول لوہڑی، مکرسنکرانتی، پونگل،ماگھ بیہو وغیرہ گزرجانے کے بعد 16 جنوری 2021 سے شروع کی جائے گی

طبی نگہداشت کے کارکنان اور صف اوّل کے کارکنوں کو ترجیح دی جائے گی جن کی تعداد اندازاً 3 کروڑ ہے

اس کے بعد 50 برس کی عمر سے زیادہ والوں اور پچاس برس کی عمر سے نیچے والے دیگر بیماریوں میں مبتلا افراد کو ویکسین دی جائے گی جن کی تعداد تقریباً 27 کروڑ ہے

Posted On: 09 JAN 2021 4:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی 9 جنوری 2021:وزیر اعظم نے ملک میں کووڈ-19 کی صورتحال اور کووڈ-19 ویکسین دینے کے سلسلے میں ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں(یوٹی)میں تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے آج اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی سربراہی کی۔ میٹنگ میں کابینہ سکریٹری، وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری، ہیلتھ سکریٹری اور دیگر متعلقہ اعلیٰ افسران شامل ہوئے۔

وزیر اعظم نے کووڈ-19 کے بندوبست کے متعدد پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہوئے صورتحال کا جائزہ لیا۔ دو ویکسین(کووی شیلڈ اور کوویکسین) کے ایمرجنسی استعمال کا اختیار اور فوری منظوری دینے کو قومی انضباطی ادارے نے اجازت دی ہے۔

معزز وزیر اعظم کو مستقبل قریب میں ویکسین کے آغاز کے لئے ریاستی اور یوٹی سرکاروں کی تیاریوں کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔ ویکسین کے عمل میں عوامی شمولیت (جن بھاگیداری) انتخابات کے تجربے کو کام میں لانے(بوتھ لائحۂ عمل)، لازمی ٹیکہ کاری پروگرام(UIP)کے اصولوں پر مبنی ہے۔ جن پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ان میں موجودہ صحت نگہداشت خدمات خاص طور سے قومی پروگرام اور ابتدائی صحت نگہداشت کو کوئی زک نہیں پہنچائی جائے گی ۔ نہ کسی سائنسی اور انضباطی اصولوں کو متاثر کیا جائے گااور یہ کہ ٹکنالوجی پر مبنی ضابطہ بند اور بلارکاوٹ عملدرآمد کیا جائے گا۔

کووڈ-19 ویکسین دینے کا عمل شروع ہونے پر صحت نگہداشت کارکنوں اور صف اوّل کے کارکنوں کو ترجیح دی جائے گی جن کی تعداد اندازاً 3 کروڑ ہے۔ اس کے بعد ان کا نمبر آئے گا جن کی عمر پچاس برس سے اوپر ہے اور پچاس برس سے کم عمر کے وہ لوگ جن کو کوئی دیگر بیماری بھی لاحق ہے۔ ایسے لوگوں کی تعداد اندازاً 27 کروڑ ہے۔

وزیر اعظم کو کو-ون ویکسین ڈیلیوری بندوبست کے نظام سے بھی آگا ہ کرایا گیا۔ منفرد ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ویکسین کے ذخیرے کی اصل صورتحال ، ان کے اسٹوریج کی درجۂ حرارت اور کووڈ-19 ویکسین کے مستفیدین کی انفرادی جانکاری دستیاب ہوگی۔ یہ پلیٹ فارم ہر سطح کے پروگرام منتظمین کو پہلے سے رجسٹرڈ مستفدین کو خودکار طریقے سے سیشن الاٹمنٹ، ان کی تصدیق اور ویکسین شیڈیول کامیابی سے مکمل ہوجانے پر ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ کے اجراء میں مدد فراہم کرے گا۔ 79 لاکھ سے زیادہ مستفدین اس پلیٹ فارم پر خود کو رجسٹرڈ کراچکے ہیں۔

ویکسین کی مہم میں ویکسین دینے والا اور ویکسین منتظمین دونوں اہم ستون ہیں۔ لہذا ان کو مکمل تربیت فراہم کی گئی ہے۔ ٹرینرز کی ملک گیر ٹریننگ کے دوران 2360 شرکاء کو تربیت دی گئی جن میں ٹیکہ کاری کے ریاستی افسران، کولڈ چین افسران، IEC افسران، ترقیاتی ساجھیداری وغیرہ شامل ہیں۔ 61 ہزار پروگرام منیجروں، 2 لاکھ ویکسین دینے والوں اور 3.7 لاکھ دیگر ویکسینیشن ٹیم ارکان کو اب تک ٹریننگ دی جاچکی ہے۔

وزیر اعظم کو ملک بھر میں تین دور کی ویکسین مشق کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ تیسری مشق کل ہوئی جس میں 33 ریاستوں اور یوٹی کے 615 اضلاع کے 4895 سیشن مراکز کا احاطہ کیا گیا۔

تفصیل جائزے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ آنے والے تہواروں بشمول لوہڑی، مکرسنکرانتی، پونگل، ماگھ بیہو وغیرہ کے پیش نظر کووڈ-19 ویکسینیشن دینے کا آغاز 16 جنوری 2021 سے کیا جائے گا۔۔

******************

م ن۔ر ف۔ س ا

U-239

09.01.2021

 


(Release ID: 1687389) Visitor Counter : 349