وزیراعظم کا دفتر

بھارت جرمن رہنماؤں کی ویڈیو ٹیلی کانفرنس

Posted On: 06 JAN 2021 7:22PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،06 جنوری ، 2021 / وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اپنی جرمن ہم منصب وفاقی چانسلر ڈاکٹر انگیلا مرکیل کے ساتھ آج ویڈیو ٹیلی کانفرنس منعقد کی۔

ویزراعظم نے یوروپی اور عالمی سطح پر مستحکم اور مضبوط قیادت فراہم کرنے میں چانسلر مرکیل کے ایک قداور رول کو سراہا اور بھارت – جرمنی دفاعی شراکت داری کی ترقی میں رہنمائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے کووڈ – 19 عالمی وبا کی روک تھام کے لیے کارروائی ، دوطرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی معاملات خاص طور پر  بھارت یونین تعلقات سمیت باہمی اہمیت کے کلیدی معاملات پر بات چیت کی۔

 

وزیراعظم نے ویکسین کی تیاری کے بارے میں بھارت میں تازہ واقعات پر چانسلر مرکیل کو واقف کرایا اور انہیں دنیا کے فائدے کے لیے  بھارت کی صلاحیت کو استعمال کرنے کے اس کے عزم کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے جرمنی اور دیگر یوروپی ملکوں  میں انفیکشن کی تازہ لہر پر جلد قابو پانے کی اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے بین الاقوامی شمسی اتحاد آئی ایس اے میں شامل ہونے کے جرمنی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور قدرتی آفات کے مزاحم ،بنیادی ڈھانچے  کے اتحاد سی ڈی آر آئی کے پلیٹ فارم کے تحت جرمنی کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے خواہش کا اظہار کیا۔

اس سال بھارت اور جرمنی کے درمیان دو طرفہ تعلقات قائم ہونے کے 70 سال پورے ہونے اور  دفاعی اشتراک کے 20 سال مکمل ہونے کا ذکر کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے 2021 میں جلد ہی چھٹے بین حکومتی  صلاح مشورے کے انعقاد  اور اس کے لیے ایک ایجنڈا طے کرنے سے اتفاق کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –167

 



(Release ID: 1686703) Visitor Counter : 221