ریلوے کی وزارت

ریلوے کے ساتھ کاروبارکرنے میں آسانی  میں مستحکم پیش رفت


ریلویز، کامرس اورصنعت ، صارفین امور اور خوراک نیزعوامی نظام تقسیم کے وزیر ،جناب پیوش  گوئل نے ریلوے کے مال برداری ترقیاتی پورٹل  کا آغاز کیا

ایک کثیرمعنوی  اقدام  میں ، اپنی طرز کے پہلے مال برداری پورٹل  کا مقصد، تمام کارروائیوں کو صارف مرکوز بنانا ، لوجسٹک فراہم کرنے والوں کے لئے لاگت کو کم کرنا، سپلائرز کے لئے آن لائن ریکنگ کی سہولت فراہم کرنااور اشیا کی نقل وحمل کے عمل کو آسان کرنابھی شامل ہے

مال  برداری کے کاروبار کا ترقیاتی  پورٹل، مال برداری کے صارفین کی تمام ضروریات کے لئے ،ایک،  ’’ایک اسٹاپ – ایک ونڈو ‘‘ حل ہے

یہ نیا پورٹل، ریلویزکےساتھ آسانی سے کاروبار کرنے کو یقینی بنانے میں، طریقہ کار تبدیل کرنے والا ثابت ہوگا

اس  پورٹل  کا مقصد ،اور زیادہ شفافیت لانے اور   پیشہ ورانہ حمایت فراہم کرکے کاروبار کرنے میں آسانی فراہم کرنا ہے

Posted On: 05 JAN 2021 2:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  06 جنوری2021: ہندوستانی ریلویز ملک کے لوجسٹک شعبے کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ 2020 کے دوران جب زیادہ ترسرگرمیاں لاک ڈاؤن کے باعث تعطل کاشکار  تھیں، ریلویز،  ملک میں مال کی نقل وحمل کی خدمات بلارکاوٹ فراہم کررہا تھا۔ ہندوستانی ریلوے نے ستمبر ، اکتوبر ، نومبر  اوردسمبر 2020  میں اب تک کا سب سے زیادہ مال برداری  کی مسلسل نقل وحمل کا  نیا ریکارڈ  قائم کیا ہے۔

ہندوستانی ریلویزنے ، ایک فعال صارف مرکوز رسائی کے لئے ’’ترجیح پر  مال برداری ‘‘ کی ایک پالیسی وضع کی ہے،جس کا مقصد مال برداری کو نہ صرف روائتی زمروں  تک توسیع دینا بلکہ نئے صارف کو  راغب  کرنا بھی شامل ہے۔

صارف خدمات کو ایک نئی بلندی پر لے جانے کے اپنے عہد کے ضمن میں  ،  ریلویز ، کامرس اورصنعت ، صارفین امور اور خوراک نیز عوامی نظام تقسیم کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آج یعنی 5 جنوری 2021  کو مال برداری کے کاروبار  کی ترقیاتی پورٹل  کا افتتاح کیا ، جو مال برداری کے صارفین کی تمام ضروریات کے لئے ایک اسٹاپ حل کے طورپر کام کرے گا۔

وزیرموصوف نے کہا کہ انڈین ریلویزایک غیر مرئی  سلسلہ ہے ، جو ملک کے طول وعرض کو جوڑتا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران ریلویز نے انتہائی چیلنج کے دورمیں ملک کو لازمی اشیا کی فراہمی کے اپنے عہد کا اعادہ کیا اور قوم کی سپلائی چین کو جاری رکھا۔یہ نیاپورٹل ریلوے کے ساتھ کاروبار کرنے میں  آسانی کو یقینی بنانے کے لئے صورتحال کو قطعی تبدیل کرنے والاپورٹل اس بات کو یقینی بنائے گا کہ گاہکوں کو   بہترین خدمات دستیاب کی جائیں ۔وزیر موصوف نے کہا کہ گزشتہ چھ برسوںمیں  ،  وزیر اعظم کے زیر قیادت ریلوے کی کارروائیوں کے تمام زمروںمیں غیر معمولی فروغ نظر آیا ہے اوریہ مستقبل کے لئے تیار ہورہا ہے۔خدما ت کو مزیدبہتر بنانے کا ریلویزکا عہد  انتہائی مستحکم ہے۔ ریلویز کی  بڑائی کسی اور کے مقابلے میں بہتر ہونے میں نہیں بلکہ بہترین ہونے  میں ہے۔

پورٹل پر انڈین ریلویز کی ویب سائٹ پر لاگ کرکے  رسائی کی جاسکتی ہے۔

ttps://indianrailways.gov.in/#

یا

https://www.fois.indianrail.gov.in/RailSAHAY

 

مال برداری کا اپنی طرز کا پہلا یہ پورٹل  اس بات کو یقینی بنائے گا کہ  تمام کارروائیاں  صارف مرکوزرہیں ۔ لاجسٹکس  فراہم کرانے والوں کے لئے لاگت کم ہو،سپلائرز کے لئے ٹریکنگ کی آن لائن سہولت فراہم ہو اور  اشیا کی نقل وحمل کے عمل کو بھی آسان بنایا جائے۔

 مال برداری کے کاروبار  کے ترقیاتی پورٹل کو   جسمانی عوامل کو آن لائن عوامل سے تبدیل کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ انسان سے انسان   کے رابطے کی ضرورت کو کم کیا جاسکے ۔اس پورٹل کو خاص طور پر یہ ذہن میں رکھتے ہوئے ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے کہ تمام موجودہ اور  نئے صارفین کی ضروریات کو  کاروبار کرنے میں آسانی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے نیز  اور زیادہ شفافیت لاتے ہوئے پیشہ ورانہ حمایت فراہم کی جاسکے ۔

صارفین کے فوائد

اس پورٹل کو خاص طور پر یہ ذہن میں رکھتے ہوئے ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے کہ تمام موجودہ اور  نئے صارفین کی ضروریات کو  کاروبار کرنے میں آسانی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے نیز  اور زیادہ شفافیت لاتے ہوئے پیشہ ورانہ حمایت فراہم کی جاسکے ۔

اس تقریب میں  ریوے بورڈ  کے چیئرمین اور سی ای او  کاروباری قائدین اور کثیر ماڈل لوجسٹک خدمات فراہم کرنے والے ، اناج  ، فولاد ، آٹو ، نمک وغیرہ جیسے صارفین اشیا کے  شعبوں  کے حکام  اور  دیگر ساجھیدار شامل تھے۔

صنعت سے شرکا نے  یہ اقدام کرنے کے لئے ریلویز کو مبارکباد دی، جس میں   کووڈ کے دور کے دوران  لازمی اشیا اور  دیگر اشیا کی فراہمی میں مختلف ترغیبات  کی پیش کش شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نیا پورٹل  وزیراعظم کے ڈجیٹل انڈیا مشن   کے ساتھ ایک وسیع قدم ہے اور یہ نہ صرف  مال برداری کی کارروائیوں میں  آسانی پیدا کرے گا بلکہ اس سے لاگت میں بھی کمی ہوگی۔

پورٹل کی نمایاں  خصوصیات درج ذیل ہیں:

اے-     ریل کے لئے نیا

یہ پورٹل انڈین ریلویز کے تمام متوقع  صارفین کا خیر مقدم کرتا ہے اور ہمارے مال بھاڑے   کےکا روبار  کو متعارف کراتا ہے نیز مختلف  فوائد فراہم کرنے کے علاوہ مختلف ٹرمنل سہولیات اور دستیاب  لاجسٹکس  کی خدمات کے ساتھ  انہیں  انتہائی متناسب ٹرمنل تلاش کرنے  کے تئیں  رہنمائی  فراہم کرتا ہے، جو درست  ویگن  ، متوقع بھاڑہ  پیش کرنے  اور ان کے منصوبہ بند مال کی نقل وحمل کے لئے تخمینی وقت معلوم کرنے  کا  اختیار حاصل کرنے میں  ان کی مدد کرتا ہے۔کوئی بھی نیاصارف  اس پورٹل پر اندراج کرسکتا ہے اور انتہائی آسان طریقے سے ویگنوں کے لئے  اپنے مطالبے  کو درج کرسکتا ہے۔

بی-      موجودہ صارفین

ہمارے باوقار مال کے صارفین  ،ہمارا انتہائی  قابل قدر اثاثہ ہیں۔ ہم انہیں  ان کے کاروباری  فروغ  ،  پائیداری اور  توسیع میں  کلیدی  رول  ادا کرنے والے  پرسنالائزیشن  اور وسیع تر معلومات  کے لئے بہترین دستیاب خدمات  فراہم کرنے کے  تئیں  پُر عزم ہیں ۔مال برداری کے کاروباری پورٹل کا فردی مخصوص ڈیش بورڈ ، آپ کو واحد ویو فراہم کرتا ہے ، جو آپ کو ہندوستانی ریلوے کے ساتھ آپ کے تمام کاروبار تک، آپ کے التوا  کے حاشیہ  ، آن -رن  کھیپوں  ، مختلف  عوامل  کے اسٹیٹس  ،  مختلف خدمات  کے لئے درخواست کی سہولت اور اپنے مشاہدات اور سوالات  درج کرنے کی  رسائی دیتا ہے ۔ہمارے جی آئی ایس ویوز  کے ذریعہ آپ اپنے آن –رن کھیپوں  کا لائیو ٹریک کرسکتے ہیں ۔ مختلف خدمات کے لئے واحد کلک سے  درخواستیں  پُر کی جاسکتی ہیں، ڈسکاؤنٹ کی اسکیموں تک رسائی ہوسکتی ہے، راہ میں تبدیلی ،  دوبار ہ بکنگ  ،  نقصان اور گودی میں پڑے سامان پر عائد جرمانے کو ختم کرنے ،  کسی طرح کی اجازت  لینے اور دیگر بہت سارے امور  تک بھی   ایک ہی کلک سے رسائی کی جاسکتی  ہے۔مال برداری کے مختلف ٹرمنلوں  پر ریک کے الاٹمنٹ اور  تعطلی  /امور کی  تکمیل کے بارے میں معلومات حاصل کیجئے ۔

سی –اشیا کا صفحہ

پورٹل میں  ریلوے کے ذریعہ اہم اشیا کی نقل وحمل سے متعلق اشیا کا پیج  بھی ہے : کوئلہ ، معدنیات اور ابرق ، اناج ، آٹا اور دالیں ، سیمنٹ  اور کلنکر ، کیمیاوی مینور ، لوہا اور فولاد  ، پٹرولیم کی مصنوعات  ، کانٹینر کی خدمات ، آٹوموبائل  اور دیگر بہت سی اشیا ۔

کوئی بھی  فرد کسی منتخبہ اشیا  کے لئے ، انتہائی مناسب ٹرمنل مناسب ویگن  ،  مال برداری  کے چارجز ،متوقع  ترسیلی وقت  اور ترغیباتی اسکیمیں   معلوم کرسکتا ہے ، جو کہ آپ کے قرب وجوار میں آپ کی ریاست یا ضلع میں  دستیاب ہو۔ یہ آپ کو ایسی مختلف طرح کی ویگنوں سے متعارف کراتا ہے ،جو آپ کی اشیا لے کرجاتی ہیں اور جن کی  مال برداری  کی ترجیحات   شامل ہوتی ہیں،  اور آپ کی لوجسٹکس  کی ضروریات  کو سہولت فراہم کرنے نیز دو نکاتی لوڈنگ /اَن لوڈنگ کی سہولیات سے متعلق مختلف طرح کی ترغیباتی اسکیمیں بھی فراہم کرتا ہے۔

ڈی-آلات اور خدمات

آپ کا کاروبار ہمارے لئے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ ہم آپ کے وقت کی قدر کرتے ہیں  اور آپ کو وسیع ترمعلومات تک  راست رسائی حاصل کرنے کے لئے اکثر وبیشتر رسائی  کے آلات اور خدمات کی پیش کش کرنے کے تئیں پُرعزم ہیں۔

ہندوستانی ریلوے کے ساتھ آپ کی زیادہ سے زیادہ مال کی نقل وحمل کی منصوبہ بندی کرنے کے لئے مختلف آلات اور خدمات تک  رسائی حاصل کریں۔ مختلف اشیا کے متحرک ہونے ، ویگن کے کٹلاک ، ٹرمنل کا انتخاب ،اسمارٹ کلکولیٹر  اور ٹریک نیز ٹریس کرنے  کے لئے ہمارا کرائے کا زائچہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔نظام الاوقات  کی عمل آوری ، منی ریک خدمات اور منظورشدہ دونکاتی ریک  کے  کمبی نیشن  جیسی مختلف اہم خدمات سے متعلق معلومات  اب صرف ایک کلک سے ہی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

ای- لاجسٹکس ساجھیدار

ہندوستانی ریلویز ملک بھر میں ہندوستانی ریلویز کی  مال برداری کی کارروائیوں میں ساجھیداری کو مدعو اور اس کا خیر مقدم کرتا ہے۔آپ نجی سائڈنگ ،  نجی مال برداری کے ٹرمنل یا  ریلویز کی ملکیت والے سامان رکھنے کےشیڈ   کے ذریعہ ہمارے نیٹ ورک میں شمولیت حاصل کرسکتے ہیں تاکہ ریلویز  آپ کی سپلائی چین کا ایک حصہ بن سکے۔رولنگ اسٹاک میں  سرمایہ کاری  سے  آپ کو بے شمار فوائد حاصل ہوسکتے ہیں ، جن میں  مال برداری کے چارجز میں  یقینی دستیابی اور ترغیبات جیسے فائدے شامل ہیں۔ ہم ایگری گیٹر  ، ٹرک مالکان  ، وئیر ہاؤس کے مالکان اور  لیبر فراہم کرنے والوں کو  ، اپنے 4000+مال برداری کے ٹرمنلوں  پر  9000 + سے زیادہ مال برداری کے  گاہکوں  کے لئے اپنی خدمات فراہم کرنے کے لئے مدعو کرتے ہیں۔

ایف –پیشہ ورانہ حمایت

انڈین ریلویز  اپنے قابل قدر گاہکوں کو پیشہ ورانہ حمایت فراہم کرنے کے تئیں پُر عزم ہیں۔ گاہک  انڈین ریلوے کے حکام سے فون  کے ذریعہ یا تحریری طور پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔ گاہک ’ہم سے  رابطہ کریں ‘ کے اختیار کے تحت ہندوستانی ریلویز کو اپنی تجاویز ، سوالات اور شکایات بھیج سکتے ہیں۔تحریری طور پر وصول ہر درخواست کے لئے  گاہک کو ایک منفرد درخواست  کی آئی ڈی  بھیجی جاتی ہے تاکہ وہ اس درخواست کا اسٹیٹس ٹریک کرسکے ۔ انڈین ریلویز گاہکوں کے سوالات  کے لئے خدمت کرکے  مسرت محسوس کرے گا۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ انڈین ریلوے کے لئے دسمبر 2020  کے مہینے میں  کمائی اور لوڈنگ کے ضمن میں  مال برداری کے اعداد وشمار  میں اضافے کا رجحان  برقرار رہا ہے۔مشن موڈ میں  انڈین ریلویز کی  دسمبر 2020  کے مہینے کے لئے  مال برداری    ، گزشتہ برس اسی مدت میں مال برداری  اور کمائی کے مقابلے میں زیادہ رہی ہے۔

دسمبر 2020  کے مہینے میں  انڈین ریلویز کی لوڈنگ   118.13  ملین ٹن رہی ، جو کہ گزشتہ برس کی اسی مدت کے لئے لوڈنگ کے مقابلے میں  8.54 فیصد ( 108.84 ملین ٹن )زیادہ ہے۔ اس مدت میں  ہندوستانی ریلوے نے مال برداری سے  11788.11 کروڑروپے کمائے  ، جوکہ گّزشتہ برس اسی مدت کے لئے (11030.37کروڑروپے ) کمائی  کے مقابلے میں   757.74 کروڑروپے ( 6.87 فیصد ) زیادہ ہے۔

ہندوستانی ریلویز نے مال برداری  کو اور بہتر بنانے کے لئے بڑی تعداد میں  اقدامات کئے ہیں ، جن میں ریلوے بورڈ  ،علاقائی ریلوے اور ڈویژن کی سطح پر   کاروباری ترقیاتی یونٹوں  ( بی ڈی یو )کا قیام شامل ہے۔ بی ڈی یو  سے  کثیر موضوعاتی  ٹیمیں ، کفایت شعار لوجسٹکس کے  حل فراہم کرکے   نئے کاروبار کو راغب کرنے کی غرض سے صارفین  تک رسائی حاصل کررہے ہیں ۔  بی ڈی یو نے اُن کسٹمر وں سے  نئے کاروبار راغب کرکے بہت سی تیزی کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے ، جنہوں نے ماضی میں کبھی ریل کا استعمال نہیں کیا تھا۔علاوہ ازیں  انڈین ریلوے نے بڑی تعداد میں رعایتی نیز ڈسکاؤنٹ  بھی فراہم کیا جارہا ہے، جس کا مقصدریلوے   کی مال برداری کی تحریک کو اور زیادہ دل کش بنانا ہے۔

*************

  م ن۔اع ۔رم

2021)-01-06)

U- 141



(Release ID: 1686494) Visitor Counter : 237