کابینہ

کابینہ نے  ‘‘متعینہ  ہنر مند کارکن’’ میں شراکت داری پر بھارت اور جاپان کے درمیان تعاون کے معاہدہ پر دستخط کو منظوری دی

Posted On: 06 JAN 2021 12:05PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے  ‘‘متعینہ ہنر مند کارکن’’ سے متعلق مناسب کارروائی کے نظام میں شراکت داری کے بنیادی فریم ورک پر حکومت ہند اور حکومت جاپان کے درمیان تعاون کے معاہدہ پر دستخط کو منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات:

موجودہ تعاون کا معاہدہ ان ہندوستانی ہنر مند کارکنوں کو بھیجنے اور قبول کرنے پر ہندوستان اور جاپان کے درمیان شراکت داری اور تعاون کے لیے ادارہ جاتی میکانزم قائم کرے گا، جنہوں نے جاپان کے ذریعہ متعین کردہ 14 شعبوں میں کام کرنے کے لیے  مطلوبہ ہنرمندی اور جاپانی لینگویج کے امتحان کو پاس کرلیا ہے۔

نفاذ کی حکمت عملی:

اس ایم او سی کے تحت ایک جوائنٹ ورکنگ گروپ قائم کیا جائے گا، جو اس ایم او سی کے نفاذ کی نگرانی کرے گا۔

بڑے اثرات:

تعاون کا معاہدہ (ایم او سی) ہندوستان سے  جاپان میں عوام سے عوام کے درمیان  رابطوں کو بڑھائے گا اور کارکنوں اور ہنرمند پیشہ وروں کی جانے کی رفتار کو بھی تیز کرے گا۔

مستفیدین:

چودہ شعبوں سے وابستہ  ہنرمند ہندوستانی کارکنوں کو جاپان میں کام کرنے کے مواقع حاصل ہوں گے۔ان شعبوں  کے نام مندرجہ ذیل  ہیں: نرسنگ کیئر، عمارتوں کی صفائی، سامانوں کی ڈبہ بندی کی صنعت، صنعتی مشینری بنانے والی صنعت، الیکٹرک اور الیکٹرانک انفارمیشن سے متعلق صنعت، تعمیرات،  کشتیوں کی تعمیر اور کشتیوں سے متعلق صنعت، گاڑیوں کی دیکھ بھال، جہاز رانی،  مکانات، زراعت، ماہی گیری، غذا اور مشروبات بنانے والی صنعت اور غذائی خدمات سے متعلق صنعت۔

*********

م ن ۔ق ت۔ ت ع

U. No. 148


(Release ID: 1686482) Visitor Counter : 288