نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
آسام رائفلس پبلک اسکول، شیلانگ شمال-مشرقی خطے کا
پہلا کھیلو انڈیااسپورٹس اسکول بنا
Posted On:
04 JAN 2021 5:32PM by PIB Delhi
امور نوجواں اور کھیل کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے پیر کو شیلانگ میں آسام رائفلس پبلک اسکول (اے آر پی ایس) کا ایک کھیلو انڈیا اسپورٹس اسکول کے طور پر افتتاح کیا۔ فی الحال پورے ملک میں 9 اسپورٹس اسکولوں کو منظوری دی گئی ہے، جن میں سے 5 کا نظم و نسق فوجی اور نیم فوجی دستوں کے ذریعے کیاجاتا ہے ۔ آسام رائفلس پبلک اسکول شمال مشرقی خطے میں کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت اعلان کیا جانے والا پہلا اسپورٹس اسکول ہے۔
اب سرکار اس اسکول کے کھیل سے جڑے با صلاحیت طلبہ کے رہنے، کھانے، تعلیمی اخراجات، مقابلوں میں شرکت، بیمہ اور صحت، کھیل سے متعلق ٹریننگ اور امداد، ٹریننگ دینے والوں اور معاون ملازمین کی تنخواہ، کھیل کے آلات اور دیگر متعلقہ کاموں کا خرچ برداشت کرےگی۔ کھیلو انڈیا اسپورٹس اسکول کا مقصد تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کو بھی زندگی میں شامل کرنا ہے اور اس عمل میں ملک میں کھیلوں کا فروغ اور ایتھلیٹوں کی کارکردگی اور نظریہ میں جامع بہتری پیدا کرنا ہے۔یہ اسکول شمال مشرقی علاقوں یا قبائلی علاقوں میں صلاحیتوں کی شناخت اور ان کی ترقی میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
جناب رجیجو نے کہا ، ‘‘ یہ آسام رائفلس پبلک اسکول کے ایک تاریخی سفر کی شروعات ہے اور یہ کھیلو انڈیا اسپورٹس سنٹر نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی صلاحیتوں کو نکھارے گا، جو آگے چل کر اولمپک میں تمغے لائیں گے۔ ’’
مرکزی وزیر اس اسکول میں کئی مثبت تبدیلی لانے کے لئے آسام رائفلس کے ڈائرکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل سکھدیپ سانگوان کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا، ‘‘ کھیل ہمیشہ سے اس اسکول کا اٹوٹ حصہ رہاہے اور یہ مستقبل کے فاتحین کو تیار کرے گا۔مجھے گزشتہ کئی برسوں میں مختلف پہل کے ذریعے اس اسکول میں زبردست تبدیلی لانے میں لیفٹیننٹ جنرل سکھدیپ سانگوان کی کوششوں کوضرورقبول کرنا چاہئے۔ اس اسکول کی حصولیابیوں میں یہ اسپورٹس اسکول ایک اضافی تاج کی طرح ہوگا اور یہ بھارت کو ایک اہم کھیل کی طاقت بنانےکے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے نظریے کو آگے بڑھانے میں بے حد معاون ثابت ہوگا۔ ’’
تعلیم اور کھیل میں ایک اچھا ٹریک ریکارڈ رکھنے، قیام وطعام (ہاسٹل) کی بہتر سہولیات سے لیس ہونے، کھیل سے جڑی سہولیات کو مہیا کرانے کےلئے مناسب جگہ اور نوجوانوں کے پروگرام اور کھیل کی وزارت اور وزار ت داخلہ کے درمیا ن ایک بین وزارتی حصہ داری کے تحت اولمپک کھیلوں کے فروغ کے تئیں جھکاؤ کے سبب آسام رائفلس پبلک اسکول کو ایک کھیلو انڈیا اسپورٹس اسکول کے طور پر نشان زد کیا گیا ہے۔ اس اسکول کے لئے مقرر کئے گئے موضوعات میں تیر اندازی، ایتھلیٹکس اور تلواربازی ہے، جن میں پہلے سال کے لئے کُل 100 ایتھلیٹوں کو (لڑکوں اور لڑکیوں کوبرابرتناسب میں) شامل کیا جائے گا۔
*************
( م ن ۔ق ت۔ ک ا)
U. No. 110
(Release ID: 1686218)
Visitor Counter : 181