صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا (ڈی سی جی آئی) کا کووڈ۔19 وائرس ویکسین کی محدود ہنگامی منظوری پر پریس بیان
Posted On:
03 JAN 2021 11:23AM by PIB Delhi
سینٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) کی سبجیکٹ ایکسپرٹ کمیٹی کی میٹنگ یکم اور دو جنوری 2021 کو ہوئی اور میسرس سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا اور میسرس بھارت بائیوٹیک کے کووڈ۔ 19 وائرس کے ٹیکے کے محدود ہنگامی استعمال کی منظوری کی تجویز اور میسرس کیڈلا ہیلتھ کئیر لمٹیڈ کے تیسرے مرحلے کے کلینکل ٹرائل سے متعلق سفارشات کی گئیں۔
سبجیکٹ ایکسپرٹ کمیٹی میں پلمونولاجی، امیونولاجی، مائیکرو بائیولاجی، فارماکولاجی، پیڈیاٹرکس اور انٹرنل میڈیسین وغیرہ شعبوں کے ماہرین شامل ہوتے ہیں۔
میسرس سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا ، پنے نے ایسٹرازینیکا / آکسفورڈ یونیورسٹی سے ٹکنالوجی کی منتقلی کے ساتھ سارس-کوو -2 اسپائک (ایس) گلائکوپروٹین کو انکوڈ کرتے ہوئے ایک ریکومبی نینٹ چمپاجی اڈینو وائرس ویکٹر ویکسین (کووی شیلڈ) تیار کی ہے۔ اس فرم نے 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے 23،745 شرکاء پر بیرونی مطالعات سے ملی حفاظت ، امیونوجنسیٹی اور افادیت کا ڈیٹا پیش کیا ہے۔ ویکسین کی مجموعی افادیت 70.42 فیصد موثر پائی گئی۔ اس کے بعد میسرس سیرم کو ملک میں 1600 شرکا پر دوسرے اور تیسرے مرحلے کا کلینکل ٹرائل کرنے کی اجازت دی گئی۔ فرم نے ٹرائل سے ملی عبوری حفاظت اور امیونٹی پیدا ہونے سے متعلق اعداد و شمار کو بھی پیش کیا اور ان اعداد و شمار کو غیر ملکی مطالعات سے ملے اعداد و شمار کے موافق پایا گیا۔ تفصیلی غور و خوض کے بعد سبجیکٹ ایکسپرٹ کمیٹی نے کچھ ریگولیٹری شرائط کے ساتھ ہنگامی حالات میں محدود استعمال کے لئے اجازت دینے کی سفارش کی ہے۔
میسرز بھارت بائیوٹیک نے آئی سی ایم آر اور این آئی وی (پنے)، جہاں سے انہیں وائرس سیڈ اسٹرینس ملے کے اشتراک سے ایک مکمل ویرایون ان ایکٹیویٹڈ کورونا وائرس ویکسین (کوواکسن) تیار کی ہے۔ اس ویکسین کو ویرو سیل پلیٹ فارم پر تیار کیا گیا ہے جس نے ملک اور عالمی سطح پر حفاظت اور افادیت کا ٹریک ریکارڈ قائم کیا ہے۔
اس فرم نے جانوروں کی مختلف نسلوں جیسے چوہوں، خرگوش ، سیرین ہیمسٹر میں حفاظت اور امیونٹی پیدا ہونے سے متعلق اعداد و شمار جمع کئے اور بندروں اور ہمسٹروں پر چیلنجوں کا بھی مطالعہ کیا۔ پہلے اور دوسرے مرحلے کے کلینکل ٹرائل تقریبا 800 موضوعات میں کئے گئے اور نتائج سے پتہ چلا کہ ٹیکہ محفوظ ہے اور ایک مضبوط مدافعتی ردعمل فراہم کرتا ہے۔
میسرس سیرم اور میسرس بھارت بائیوٹیک کے ٹیکوں کی دو خوراک دی جانی ہے۔ تینوں ٹیکوں کو 2 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ پر اسٹور کیا جانا ہے۔
مناسب جانچ پڑتال کے بعد سی ڈی ایس سی او نے ماہر کمیٹی کی سفارشات کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے مطابق ، ہنگامی صورتحال میں محدود استعمال کے لئے میسرس سیرم اور میسرس بھارت بائیوٹیک کی ویکسین کو منظوری دی جا رہی ہے اور اس کے ساتھ ہی میسرس کیڈیلا ہیلتھ کیئر کو تیسرے مرحلے کے کلینکل ٹرائل کے لئے اجازت دی جا رہی ہے۔
***************
م ن ۔ ن ا۔ م ف
U.No:61
(Release ID: 1685854)
Visitor Counter : 353
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada