صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت کے فعال معاملوں کی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری؛179دنوں کے بعد 2.54لاکھ

Posted On: 01 JAN 2021 10:55AM by PIB Delhi

بھارت نے کل فعال معاملوں کی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔آج اس کی تعداد گھٹ کر 2.54لاکھ (254254)ہوگئی ۔یہ 179دنوں کے بعد سب سے کم ہے ۔ پچھلی بار 6جولائی 2020کو کل فعال معاملوں کی تعداد 253287تھی۔

بھارت میں فی الحال فعال معاملوں کی تعداد کل مثبت معاملوں کا 2.47فیصد ہے ۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013J2G.jpg

حالیہ دنوں میں بھارت میں نئے معاملوں کی تعداد تقریباً 20ہزار رہی ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران نئے معاملوں کی تعداد 20035رہی جبکہ گزشتہ 24گھنٹے میں 23181افراد صحت یاب ہوئے ہیں ۔گزشتہ 35دنوں سے نئے معاملوں کے مقابلے صحت یابیوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے فعال معاملوں کی تعداد میں لگاتار کمی بنی ہوئی ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XCU9.jpg

کل صحت یاب ہونے والوں کی تعداد تقریباً99لاکھ (9883461)ہے۔صحت یابیوں کے معاملے اور فعال معاملوں کے درمیان فرق ،جو کہ تیزی سے بڑھ رہا ہے ،96لاکھ سے اوپر جاچکا ہے اور فی الحال اس کی تعداد 9629207ہے۔

نئی صحت یابیوں کی تعداد نئے معاملوں سے زیادہ ہونے کی وجہ سے آج صحت یابی کی شرح میں بہتری ہوئی ہے اور یہ تعداد 96.08فیصد ہے۔

نئے صحت یاب ہونے والوں میں سے 77.61فیصد 10ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہیں ۔

کیرالہ میں ایک دن میں سب سے زیادہ لوگ صحت یاب ہوئے ہیں جن کی تعداد 5376ہے۔گزشتہ 24گھنٹے کے دوران مہاراشٹر میں 3612لوگ صحت یاب ہوئے ہیں ۔ اس کے بعد مغربی بنگال میں 1537لوگ صحت یاب ہوئے ہیں ۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0035XWK.jpg

نئے درج کئےگئے معاملوں میں سے 80.19فیصد 10ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہیں۔

کیرالہ میں سب سے زیادہ نئے معاملے درج کئے گئے ہیں جن کی تعداد5215ہے۔اس کے بعد مہاراشٹر میں 3509نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0040BLO.jpg

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 256لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

نئی اموات میں سے 80.47فیصد 10ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہوئی ہیں۔

مہاراشٹر میں سب سے زیادہ (58)لوگوں کی موت ہوئی ہے۔کیرالہ اور مغربی بنگال میں ایک دن میں بالترتیب 30اور29 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005ISAV.jpg

گزشتہ 7دنوں سے مرنے والوں کی تعداد 300سےکم رہی ہے ۔اس نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ شرح اموات کم بنی رہے جوکہ فی الحال 1.45فیصد ہے ۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006TCQ7.jpg

ملک میں کل اموات کا 63فیصد 5ریاستوں یعنی مہاراشٹر ، تمل ناڈو،کرناٹک ،آندھراپردیش اور دہلی میں درج کئے گئے ہیں۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007VMAF.jpg

 

*************

م ن- ق ت - م ش

U. No. 09



(Release ID: 1685294) Visitor Counter : 179