محنت اور روزگار کی وزارت

وزیر اعظم نے کہا کہ ‘‘شرمیوجیتے’’کے منتر کے جذبے کے عین مطابق حکومت مزدوروں کی بہبود کے لئے پرعزم ہے


جناب سنتوش کمار گنگوار نے لیبر بیورو کی صد سالہ سالگرہ کی تقریبات کے موقع پر خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کیا

‘‘محنت کو سمّان- ادھیکار ایک سمان’’ منظم اور غیر منظم سیکٹر کے مزدوروں کے لئے مساوی حقوق کے تئیں حکومت کی توجہ کا عکاس ہے:جناب گنگوار

Posted On: 30 DEC 2020 2:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی 30 دسمبر 2020:شرم اور روزگار کے وزیر مملکت جناب سنتوش کمار گنگوار نے لیبر بیورو پر ایک خصوصی ڈاک ٹکٹ کا اجرا کیا جو کہ لیبر بیورو کے قیام کی صدر سالہ تقریبات کے موقع پر جاری کیا گیا ہے۔ آج یہاں اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد کی گئی تھی۔ ڈائرکٹر جنرل پوسٹ جناب ونیت پانڈے بھی اس موقع پر موجود تھے۔

image001CE9J.jpg

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس موقع پر لیبر بیورو کو ایک خصوصی پیغام دیا۔ اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے لیبر بیورو کے قیام کے 100 سال مکمل ہونے پر جاری  خصوصی ٹکٹ کے لئے اسے مبارکباد دیتے ہوئے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ گزشتہ 100 برس سے بیورو پوری لگن اور تندہی کے ساتھ لیبر، پرائس اور روزگار کے اعدادوشمارتیار کررہا ہے۔ پیغام میں بھی کہا گیا ہے کہ ‘‘شرمیو جیتے’’ منتر نے جذبے کے عین مطابق حکومت مزدوروں کی بہبود کے لئے پرعزم ہے اور اس نے مزدوروں کی بہبود کے لئے لگاتار اور مربوط اقدامات کئے ہیں۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ 3 تاریخی لیبر کوڈ نہ صرف محنت کش مزدوروں کے مفادات کی ضمانت دیتے ہیں بلکہ بیداری صلاحیت کو بڑھا کر اگلی سطح پر لے جانے کے لئے بنیاد بھی فراہم کریں گے۔ اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ لیبر اور مزدوروں سے متعلق معتبر اعدادوشمار کی دستیابی موثر پالیسی سازی اور مزدوروں کی بہبود کے لئے منصوبہ بندی میں اہمیت رکھتی ہے۔ اعدادوشمار کی اہمیت اور مختلف شعبوں میں اس کے بڑھتے استعمال بیورو کی ڈاٹا تیاری کی مالا مال وراث کو لیبر اور روزگار کے شعبوں میں بہتر پالیسی سازی کے لئے پوری طرح بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے اس پختہ یقین کا بھی اظہار کیا کہ بیورو ڈاٹا اکھٹا کرنے، تجربہ کرنے اور اس کی ترسیل کے لئے جدید ترین ٹکنالوجی کا استعمال کرکے اپنے کام کا معیار بڑھاتا رہے گا۔ وزیر اعظم نے بیورو کے مستقبل کی تمام کاوشوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیر مملکت برائے محنت وروزگار جناب گنگوار نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیمت اور مزدوری سے متعلق مختلف اعدادوشمار تیار کرنے کے اختیار کے علاوہ بیورو نے ریکارڈ وقت میں کامیابی کے ساتھ تمام سروے اور جائزے لینے کے کام مکمل کئے جو وقتاً فوقتاً حکومتوں نے سونپے تھے۔ بیورو کو اس کے لئے بھی سراہا گیا۔ ایک ایسے وقت میں جب ہمارے ملک میں ملازمت کاڈاٹا 5 برسوں میں صرف ایک بار دستیاب ہوتا تھا، بیورو ملک کی پہلی ایسی سرکاری تنظیم میں گئی جو ملازمت اور بے روزگاری سے متعلق اپنے سالانہ کل ہند کنبہ جاتی سروے کے ذریعہ سالانہ اعدادوشمار تیار کرنے لگی۔ بیورو نے پہلی مرتبہ سہ ماہی صنعتی ملازمت سروے بھی کیا جو بہت جلد ایک نئی شکل میں دوبارہ شروع کیا جائے  گا۔ بیورو کو پردھان منتری مدرایوجنا کے تحت پیدا کئے جانے والے روزگار کے مواقع کا اندازہ لگانے کا بھی کام سونپا گیا تھا جو اس نے ریکارڈ وقت میں پورا کردکھایا۔

22.jpg

انھوں نے وزارت اور لیبر بیورو کے اعلیٰ افسروں اور عملے کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیورو کو حال ہی میں نقل مکانی کرنے والے مزدوروں ، گھریلو مزدوروں اور پیشہ ور لوگوں اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کے ذریعہ پیدا کردہ روزگار کے مواقع پر کل ہند پیمانے پر 4 سروے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اسے مارچ 2021 کے اوائل میں شروع کیا جائے اور نتائج اکتوبر 2021 تک دستیاب ہوں گے۔ انھوں نے یہ بتاتے ہوئے کہ وزارت کی توجہ منظم اور غیر منظم مزدوروں کے مساوی حقوق پر ہے، کہا کہ ‘‘محنت کو سمّان، ادھیکار ایک سمان’’کا منتر منظم اور غیر منظم سیکٹر کے کارکنوں کے لئے مساوی حقوق پر ہماری حکومت کی پر زور نمائندگی کا مظہر ہے۔ انھوں نے کہا کہ بہر حال ان کارکنوں کے لئے شواہد پر مبنی کسی بھی طرح کی پالیسی بنانے کے لئے منظم اور غیر منظم شعبے کے کاروباری اداروں میں ملازمت کے مستند ڈاٹا کی انتہائی ضرورت ہے۔ وزیر موصوف نے یہ بھی بتایا کہ ان اعدادوشمار کی ضروتوں کی تکمیل کے لئے بیورو جلد ہی کاروباری اداروں کے روزگار پر کل ہند پیمانے پر سہ ماہی سروے شروع کرے گا۔ وزیر موصوف نے مزدوری ،قیمت اور روزگار کے اعدادوشمار کی بیورو کی صد سالہ وراثت کے تحفظ اور اس کی تقویت پر بھی زور دیا اور کہا کہ اس عمل سے بیورو کو ملک میں دیگر ڈاٹا تنظیموں کے مقابلے میں ایک یقنیی برتری حاصل ہوتی ہے۔ بیورو کے کام کاج میں اطلاعاتی ٹکنالوجی کو زیادہ سے زیادہ بروئے کار لانے پر زور دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ بیورو وقت کے ساتھ اپنے کام کے طریقوں میں انقلاب لائے گا اور اعدادوشمار کے تیز رفتار تقاضوں کو محنت اور روزگار کے شعبے میں مؤثر طور پر پورا کرسکے گا۔ محنت اور روزگار کے محکمے کے سکریٹری جناب اپوروا چندر نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وضاحت کی کہ 1940 کی رہائی میں مزدوروں کے لئے رہائشی انڈیکس نمبروں اور انتظامیہ اعدادوشمار جمع کرنے کے ساتھ کام شروع کرنے والے بیورو کے اختیارات میں گزرنے والے برسوں کے دوران کس طرح تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری وزارت جو خود ایک قدیم ترین وزارت ہے اور جس کا مقصد مزدوروں کے مفادات کا تحفظ ہے اسے بیورو کی خدمات سے بے حد فائدہ ہوا ہے جو مبنی ہر شہادت پالیسی سازی کے لئے قیمتی اعدادوشمار فراہم کرتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ لیبر بیورو کو چاروں مزدور کوڈوں کے تحت شماریاتی ریٹرن اکھٹا کرنے کے لئے نوڈل ایجنسی کے طور پر نامزد کرنے کی تجویز ہے۔

لیبر بیورو کے ڈائریکٹر جنرل ڈی پی ایس نیگی نے اپنے اختتامی کلمات میں بیورو کے مزدوروں سے متعلق تیار کردہ اعدادوشمار کے مطابقت پر زور دیا اور کہا کہ لیبر بیورو ان تمام برسوں کے دوران مستقل طور پر مزدوروں سے متعلق اعدادوشمار تیار کرتا رہا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ نقل مکانی کرنے والے مزدوروں، گھریلو مزدوروں، پیشہ ور افراد اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کے ذریعہ پیدا کردہ روزگار کے مواقع پر کل ہند پیمانے پر چار سروے شروع کرنے سے متعلق کام تیزی سے جاری ہے۔ بیورو چاروں لیبر کوڈوں کے تحت اعدادوشمار کے ریٹر ن کو یکجا کرنے میں مدد کے لئے نوڈل ایجنسی کی حیثیت سے بھی اپنا کردار ادا کرنے کی تیاری کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ جہاں تک لیبر کوڈوں کے تحت ڈاٹا اکھٹا کرنے کا تعلق ہے تو ہم توقعات پر پور ا اتریں گے۔ آل انڈیا سہ ماہی سروے برائے صنعتی روزگار کی اہمیت پر جسے وزارت نے منظو کیا ہے، انھوں نے کہا کہ یہ سروے منظم اور غیر منظم دونوں شعبوں میں ملازمت کی تعداد کے تعلق سے جامع اعدادوشمار مہیا کرے گا۔

****

 

م ن۔ ر ف ۔ س ا

U: 8541

 



(Release ID: 1684939) Visitor Counter : 138