ریلوے کی وزارت
ریلوے کی وزارت نے آتم نربھر بھارت کی تعمیر کے عنوان سے ختم سال پر حصولیابیوں سے متعلق ایک کتابچے کا اجرا کیا
کتابچے میں سال 2020 میں بھارتی ریلویز کی اہم حصولیابیوں اور اقدامات کا ذکر کیا گیا ہے
یہ کتابچہ ریلوے کی وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے
Posted On:
30 DEC 2020 1:03PM by PIB Delhi
نئی دہلی،30دسمبر ،2020 /ریلوے کی وزارت نے سال 2020 میں ریلوے کی وزارت کی حصولیابیوں پر ایک کتابچہ جاری کیا ہے جس کا عنوان ہے ایک آتم نربھر بھارت کی تعمیر۔ اس کتابچے میں سال 2020 کےدوران بھارتی ریلویز کی اہم حصولیابیوں اور اقدامات کا ذکر کیا گیا ہے۔
اس کتابچے میں ریلویز کی وزارت کی اہم حصولیابیوں اور اقدامات کا ذکر کیا گیا ہے جس میں مختلف خصوصی موضوعات شامل کیے گیے ہیں جیسے کہ کووڈ – 19 کے اوقات میں ملک کی شہ رگ ، کووڈ – 19 کے دوران ریلوے کے محکمے نے خیرسگالی پھیلائی، ریل سرکشا ، ایک بہتر کل کے لیے بنیادی ڈھانچہ ، شمال مشرق کا 7 بہنوں سے رابطہ ، آتم نربھر بھارت ، سوچھ ریل سوچھ بھارت، گرین ریلویز ، ہنر مند بنتا ہوا بھارت، مال ڈھلائی کے لیے مخصوص راہداری پٹری پر، تیز رفتار مال ڈھلائی، مال ڈھلائی اگلے محاذ پر ، کسان ریل کے ساتھ کھیتوں میں خوشحالی ، مسافروں کے چہروں پر مسکراہٹ جاری رکھنا ، ترقی کے پلیٹ فارم ، کام کاج میں سرکاری نجی اشتراک، وکاس کی ریل ، تیز رفتار ریلویز،تیز رفتار ریلویز، شفافیت اور جوابدہی وغیرہ۔
اس کتابچے ہندی اور انگریزی ترجمے ریلوے کی وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں : https://indianrailways.gov.in.
کتابچے کے انگریزی ترجمے کا لنک -
https://indianrailways.gov.in/English Achievement Booklet RAILWAY__25.12.20.pdf
کتابچے کے ہندی ترجمے کا لنک -
https://indianrailways.gov.in/HINDI%20Achievement%20Booklet%20RAILWAY__25.12.20.pdf
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –8546
(Release ID: 1684938)
Visitor Counter : 218