وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے 34 ویں پرگتی بات چیت کی صدارت کی

Posted On: 30 DEC 2020 7:31PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 30 دسمبر 2020:وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج چونتیسویں پرگتی بات چیت کی صدارت کی۔ آج کی میٹنگ میں ، مختلف منصوبوں ، پروگراموں اور شکایات کا جائزہ لیا گیا۔ ریلوے کی وزارت،  روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے علاوہ  مکانات کی تعمیر اور شہری امور کی وزارت  کے پروجکٹوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔  مجموعی طور پر ایک لاکھ کروڑ روپئے کی لاگت کے ان پروجکٹوں کا تعلق 10 ریاستوں اور مرکزی خطوں سے  ہے۔ ان میں اترپردیش ، مدھیہ پردیش ، راجستھان ، جموں و کشمیر ، مغربی بنگال ، مہاراشٹر ، دہلی ، ہریانہ ، گجرات اور دادرا اور ناگر حویلی شامل ہیں۔

بات چیت کے دوران آیوشمان بھارت اور جل جیون مشن کے پروگراموں کا جائزہ لیا گیا۔اس کے علاوہ ، صارفین کے امور کی وزارت سے متعلق شکایات زیر غور لائی گئیں۔

وزیر اعظم نے تمام عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ شکایات کے جامع حل کو تیزی سے یقینی بنائیں۔جن منصوبوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے ان کے تعلق سے وزیر اعظم نے چیف سکریٹریوں سے کہا کہ وہ زیر التواء معاملات کو جلد اور مقررہ تاریخ تک حل کرنے کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ تمام ریاستوں کو جلد سے جلد آیوشمان بھارت میں صد فیصد اندراج کے لئے جدوجہد کرنی چاہئے۔انہوں نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو بھی جل جیون مشن کے تحت مشن موڈ میں اہداف کے حصول کے لئے روڈ میپ تیار کرنے کی ترغیب دی۔

 

پچھلی 33 ویں پرگتی بات چیت میں  280 منصوبوں کے ساتھ ، 50 پروگراموں / اسکیموں اور 18 شعبوں کی شکایات کو زیر غور لایا گیا تھا۔

****

م ن۔ ر ف ۔ س ا

U: 8553

 



(Release ID: 1684922) Visitor Counter : 116