کابینہ

کابینہ نے باہری خلا کے پرامن استعمال میں تعاون کے بارے میں بھارت اور بھوٹان کے درمیان مفاہمت نامے کو منظور کیا

Posted On: 30 DEC 2020 3:42PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  30  دسمبر 2020،           وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج  باہری خلا کے پرامن استعمال  میں تعاون کے بارے میں  حکومت جمہوریہ ہند ،بھوٹان کی شاہی حکومت  کے درمیان  ہونے والے مفاہمت نامے کومنظوری دے دی ہے، جس پر  بنگلور/ تھمپو میں 19 نومبر 2020 کو دستخط کئے گئے تھے اور تبادلہ تبادلہ کیا گیا تھا

نقطہ وار تفصیل:

اس مفاہمت نامے سے  بھارت اور بھوٹان ممکنہ مفاد کے شعبوں مثلاً زمین کی ریموٹ سینسنگ ، سیٹلائٹ مواصلات  اور سیٹلائٹ پر مبنی  نیوی گیشن، خلائی سائنس اور  سیاروں سے متعلق تحقیق، خلائی طیارے اور خلائی نظام اور گراؤنڈ سسٹم کااستعمال اور خلائی ٹکنالوجی کو استعمال کرنے میں تعاون کرسکیں گے۔

اس مفاہمت نامے کے نتیجے میں  ایک مشترکہ ورکنگ گروپ  قائم کیا جائے گا جس میں  ڈی او ایس/ اسرو بھوٹان کی  اطلاعات و مواصلات کی وزارت   کے ارکان شامل ہوں گے جو کہ  ٹائم فریم  اور نفاذ کے ذرائع سمیت  کارروائی کے منصوبے پر مزید کام کرے گا۔

نفاذ کی حکمت علمی اور نشانے:

جس مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے ہیں اس  کے نتیجے میں تعاون کے مخصوص شعبوں میں  نافذ کرنے کے مخصوص انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی، ٹائم فریم اور  اس مفاہمت نامے کو ذرائع سمیت  ایکشن پلان تیار کرنے کے لئے   ایک مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کیا جائے گا۔

بڑے اثرات:

یہ مفاہمت نامہ زمین کی ریموٹ سینسنگ،  سیٹلائٹ  مواصلات،  سیٹلائٹ نیوی گیشن، خلائی سائنس اور باہری خلاف کی کھوج کرنے کے شعبے میں تعاون کے امکانات  کا پتہ لگانے کے لئے  تحریک  دے گا۔

استفادہ کنندگان کی تعداد:

اس مفاہمت نامے کے ذریعہ بھوٹان کی شاہی حکومت کے ساتھ تعاون سے  نوع انسانی کے فائدے کے لئے  خلائی ٹکنالوجی کے  استعمال کے میدان میں  مشترکہ کام کئے جائیں گے۔ اس طرح  ملک کے تمام طبقوں اور خطو ں کو فائدہ حاصل ہوگا۔

پس منظر:

بھارت اور بھوٹان رسمی خلائی تعاون قائم کرنے کے لئے بات چیت کرتے رہے ہیں۔ خلائی تعاون کے لئے  انٹر گورنمنٹل مفاہت  نامے کے لئے ایک ٹیمپلیٹ ، بھوٹان کے ساتھ بات آگے بڑھانے کے لئے نومبر 2017میں  امور خارجہ  کی وزارت کے ذریعہ شیئر کی گئی تھی۔ فروری 2020 میں دو طرفہ میٹنگ کے دوران  اس مسودے پر  دیگر تعاون کی تجاویز کے ساتھ مزید بات چیت کی گئی تھی۔

سفارتی ذرائع سے  اس عمل کو چند بار دہرائے جانے کے بعد  دونوں فریقین  مفاہمت نامے کے ایک کام کاجی مسودے پر متفق ہوئے اور اس پر داخلی منظوری کے لئے  کام کیا گیا۔ ضروری منظوری حاصل کرنے کے بعد مفاہمت نامے پر  19 نومبر 2020 کو دونوں جانب سے دستخط کئے گئے اور اس کا تبادلہ کیا گیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ا گ۔ن ا۔

U-8531

                          

 



(Release ID: 1684844) Visitor Counter : 190