صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندوستانی سارس سی او وی-2 جینومکس کنسورشیم (آئی این ایس اے سی او جی) لیباریٹریوں نے سارس سی او وی -2 کے باہمی مختلف شکل کی ترتیب والے جینوم کی ترتیب کے ابتدائی نتائج جاری کردیئے۔

Posted On: 29 DEC 2020 9:33AM by PIB Delhi

نئی دہلی ، 29؍ دسمبر:حکومت ہند نے تغیر پذیر سارس-سی او وی -2 وائرس کی  برطانیہ سے موصولہ اطلاعات کا جائزہ لیا اور اس کی تغیر پزیری کا پتہ لگانے اور اس پر قابو پانے کے لئے روک تھام کی ایک فعال حکمت عملی بنائی ہے۔

اس حکمت عملی میں درج ذیل اقدامات شامل ہیں جو بہر حال اسی حد تک محدود نہیں۔

1-برطانیہ سے آنے والی تمام پروازوں کو 23 دسمبر  2020  کی آدھی رات سے 31 دسمبر  2020  تک کے لئے  عارضی طور پر معطل کیا جاتا ہے۔

2-برطانیہ سے تمام واپس  لوٹنے والوں کی لازمی طور پر  آر ٹی – بی سی آر جانچ کی  جائے گی۔ آر ٹی – پی سی آر جانچ  میں  برطانیہ سے  لوٹنے والے  جو لوگ متاثر پائے جائیں گے، ان کے جینوم ترتیب کی جانچ کی جائے گی، یہ جانچ 10 سرکاری لیبارٹریوں میں کی جائے گی۔

3- غو رو خوض کے لئے  کووڈ – 19  سے متعلق  قومی ٹاسک فورس کی 26 دسمبر  2020 کو  ہونے والی میٹنگ میں  جانچ ، علاج، نگرانی اور  حکمت عملی سے متعلق  سفارشیں کی گئیں۔

4- سارس -  سی او وی-2 کی تغیر پذیر اقسام  سے نمٹنے  سے متعلق ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  22 دسمبر 2020 کو  معیاری  عملی ضابطے بتائے گئے۔

این ٹی ایف نے 26 دسمبر 2020 کو پورے معاملے  کی جانچ کی اور  یہ نتیجہ اخذ کیا کہ تغیر پذیر وائرس کی مختلف حالت کے پیش نظر موجودہ نیشنل ٹریٹمنٹ پروٹوکول یا موجودہ ٹیسٹنگ پروٹوکول کو تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں۔ این ٹی ایف نے یہ بھی سفارش کی کہ موجودہ نگرانی کی حکمت عملی کے علاوہ ، بہتر جینومک نگرانی کرنا بھی ضروری ہے۔

25 نومبر سے 23 دسمبر 2020 کی آدھی رات تک کو تقریبا 33 33،000 مسافر برطانیہ سے مختلف ہندوستانی ہوائی اڈوں پر اترے تھے۔ان تمام مسافروں کا پتہ چلایا جارہا ہے جن کی   ریاستوں اور مرکز  کے زیر انتظام علاقو میں آر ٹی پی سی آر جانچ میں اب تک صرف 114 ہی مثبت پائے گئے ہیں۔جینوم کی ترتیب کو جاننے کے لئے یہ مثبت نمونے 10 آئی این ایس اے سی او جی لیباریٹریوں (این آئی بی ایم جی کولکتہ ، آئی ایل ایس بھوونیشور ، این آئی وی پونے ، سی سی ایس پونے ، سی سی ایم بی حیدرآباد ، سی ڈی ایف ڈی حیدرآباد ، انسٹم بنگالورو ، نیم ہنس بنگالورو ، آئی جی آئی بی دہلی، این سی ڈی سی دہلی) کو بھیجے گئے ہیں۔

برطانیہ واپس آنے والے افراد کے کل چھ نمونے برطانیہ کے نئے  متغیر جینوم سے متاثر پائے گئے ہیں۔بنگلورو کے نیم ہنس میں تین ، سی سی ایم بی ، حیدرآباد میں دو اور این آئی وی ، پونے میں ایک نمونہ متاثر نکلا۔ ان تمام لوگوںکو متعلقہ ریاستی حکومتوں نے نامزد ہیلتھ کیئر سہولیات میں ایک کمرے کی تنہائی میں رکھا  ہے۔جوان کے قریبی رابطے میں تھے ان کو بھی قرنطینے میں رکھا گیا ہے۔ساتھی مسافروں ، خاندانی رابطوں اور دیگر متعلقین کا پتہ چلانے کی نربوط کوشش کی جارہی ہے اور جو دوسرے نمونے ہیں اُن  پر جینوم کی ترتیب  دیکھی جارہی ہے۔صورتحال کی محتاط طور پر  نگرانی کی جارہی ہے اور ریاستوں کو بہتر نگرانی ، صورتحال پر قابو پانے  اور جانچ  کیلئے نمونوں کو  آئی این ایس اے سیاو جی لیباریٹریوں میں  بھیجنے کے باقاعدہ مشورے دیئے جارہے ہیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ نئے برطانوی وائرس کی موجودگی کی اطلاع اب تک ڈنمارک ، نیدرلینڈز ، آسٹریلیا ، اٹلی ، سویڈن ، فرانس ، اسپین ، سوئٹزرلینڈ ، جرمنی ، کینیڈا ، جاپان ، لبنان اور سنگاپور کے ذریعہ دی جاچکی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ ع س۔ ق ر

U-8488


(Release ID: 1684296) Visitor Counter : 318