وزیراعظم کا دفتر

وزاعظم 28 دسمبر کو 100 ویں کسان ریل کو جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے

Posted On: 26 DEC 2020 7:36PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  26  دسمبر 2020،           وزیراعظم جناب نریندر مودی 28 دسمبر کو شام ساڑھے چار بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ   مہاراشٹر میں  شنگولہ سے شالیمار مغربی بنگال تک   کی 100 ویں کسان ریل کو جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے۔ مرکزی وزرا جناب نریندر سنگھ تومراور  جناب پیوش گوئل  بھی اس موقع پر موجود رہیں گے۔

ملٹی کموڈیٹی  ٹرین سروس پھول گوبھی،شملہ مرچ، بند گوبی،سہجن، مرچ ، پیاز جیسی سبزیوں کے ساتھ انگور، سنترے، انار ، کیلے اور شریفے جیسے پھلوں کی بھی ڈھلائی کرے گی ۔ راستے میں آنے والے تمام  اسٹاپوں پر جلد خراب ہونے والی اشیا صارفین کی  لدائی اور اترائی کی اجازت ہوگی اور  بھیجے جانے  والی اشیا کے سائز پر کوئی  پابندی نہیں ہوگی۔ حکومت ہند  پھلوں اور سبزیوں کی ڈھلائی پر  50 فیصد کی سبسڈی دے گی۔

کسان ریل کے بارے میں

پہلی کسان ریل  7 اگست 2020 کو دیو لالی سے دانا پور تک کے لئے شروع کی گئی تھی جس کی بعد میں مظفر پور تک کے لئے توسیع کی گئی۔ کسانوں  کی جانب سے اس کا اچھا  ردعمل ملنے  پر  اس کے دوروں کو ہفتہ وار سے بڑھاکر ہفتے میں تین دن کردیا گیا۔

زرعی پیداوار کی ملک بھر میں تیز رفتار کو یقینی بنانے میں  کسان ریل نے  ایک گیم چینجر کے طور پر کام کیا ہے۔اس نے  جلد خراب ہونے والی پیداوار  کی ایک بلا روکاوٹ سپلائی چین فراہم کرائی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ا گ۔ن ا۔

U-8448

                          



(Release ID: 1683954) Visitor Counter : 159