سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب گڈکری نے آسام میں 27 شاہراہ منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا


انہوں نے کہا - ان کے دل میں آسام کا ایک خاص مقام ہے۔
وزیر موصوف نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے مجسمے کی نقاب کشائی بھی کی

Posted On: 25 DEC 2020 7:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔25  دسمبر     روڈ ٹرانسپورٹ ، شاہراہوں اور ایم ایس ایم ای  کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج آسام میں 27 شاہراہ منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ ریاست کے وزیر اعلی جناب سربانند سونووال نے تقریب کی صدارت کی۔

ان منصوبوں میں 2،366کروڑ روپئے  لاگت کی تقریبا  439 کلومیٹر طویل ایک سڑک کی تعمیر بھی شامل ہے۔  ان منصوبوں سے ریاست کے اندر اور اس کے آس پاس تجارتی سامان کی آمدورفت میں آسانی ہوگی ، سرحدوں پر رابطے میں بہتری آئے گی ، روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا ، وقت اور ایندھن کی بچت ہوگی ، سیاحت اور انفرا کی  ترقی میں بہتری آئے گی اور اس کے نتیجے میں بڑی منڈیوں تک زرعی پیداوار کے لئے رابطے کی فراہمی ہوگی۔

وزیر موصوف نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے کانسے کےایک بڑے مجسمے کی نقاب کشائی بھی کی۔ آج آنجہانی قائد کی سالگرہ ہے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے ، جناب گڈکری نے آسام میں قومی شاہراہ نیٹ ورک کی ترقی میں ریاستی حکومت کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا ، ان کے دل میں آسام کا ایک خاص مقام ہے۔ وزیر موصوف نے کہا ، ریاست کے لئے سی آر آئی ایف کے تحت 174 منصوبوں کے لئے 2،104 کروڑ روپئے کی منظوری دی گئی تھی ، جس میں سے اب تک 1،177 کروڑ روپئے جاری کردیئے گئے ہیں۔ وزیر موصوف نے رواں سال کے لئے سی آر آئی ایف کے تحت صرف 139 کروڑ روپے کی  سالانہ رقم کے مقابلے 221 کروڑ روپئے  دینے کا اعلان کیا۔

جناب  گڈکری نے آسام کے لئے این ایچ او کی رقم کو موجودہ مالی سال کے لئے 1،213 کروڑ سے بڑھا کر 2،578 کروڑ روپئے کرنے کا اعلان کیا۔ اس  اعلان کا زبردست تالیاں بجاتے ہوئے اجتماع نے خیرمقدم کیا۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ ریاست میں 85،000 کروڑ روپئے کی مالیت کے سڑک اور بنیادی ڈھانچے کے کام شروع کیے جائیں گے۔ 2021 میں 14،000 کروڑ روپئے کی رقم فراہم کی جائے گی ، جبکہ 26000 کروڑ روپے کے منصوبوں کے لئے ایک اور ڈی پی آر بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2020 کے دوران ریاست میں 1،102 کروڑ روپے کی لاگت سے 217 کلومیٹر لمبی سڑکیں مکمل کی گئیں۔ انہوں نے کہا ، 357 کلومیٹر طویل سڑک کے کام آئندہ سال میں مکمل ہوں گے۔ رواں سال 295 کلومیٹرطویل سڑک کے 19 منصوبوں کو  13،620 کروڑ روپئے فراہم کیے گئے ۔  انہوں نے کہا ، 25700 کروڑ روپے مالیت کے 845 کلومیٹر کے 20 منصوبوں کی ڈی پی آر تیارکی جا رہی ہے۔

جناب گڈکری نے سلچر میں ملٹی ماڈل لاجسٹک پارک (ایم ایم ایل پی) تعمیر کرنے کا اعلان کیا۔ جوگی گھوپا میں بنائے جانے کے بعد آسام کا یہ دوسرا ایم ایم ایل پی ہوگا۔ ریاستی حکومت دریائے بارک کے کنارے ہریناچرا گاؤں میں 200 بیگہ اراضی فراہم کرے گی۔ اس سے سڑک اور آبی گزرگاہوں کے رابطے کی ترقی کے ذریعہ لوگوں کو فائدہ ہوگا۔

وزیر موصوف نے یہ بھی اعلان کیا کہ دھوری - پھولبری پل کی تعمیر آئندہ ماہ شروع ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا ، اس 19 کلومیٹر پل پر 4،497 کروڑ روپئے خرچ ہوں گے۔ اس سے آسام اور میگھالیہ میں ان دونوں جگہوں کے درمیان کا فاصلہ 203 کلومیٹر کم ہوجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ وزیر اعظم سے اگلے 15 دن میں اس کا سنگ بنیاد رکھنے کی درخواست کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ڈی پی آر تیار ہے اور 6.75 کلومیٹر طویل مجولی پل کے لئے ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے ، جو 9001 کروڑ روپے کی مالیت کے 131 کلومیٹر طویل مجولی منصوبے کا حصہ ہے۔

وزیر اعلی جناب سربانند سونووال نے مرکزی وزیر کے ذریعہ دی گئی تمام تجاویز کو آگے بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا ، ان کی حکومت ریاست کی ترقی ، اور اس کے لوگوں کے طرز زندگی کو ترقی دینے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا ، وہ اپنی حکومت کے اہداف کے حصول کے لئے مرکز کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(م ن ۔ رض (

 U-8434



(Release ID: 1683781) Visitor Counter : 125