وزارت دفاع

دفاعی سکریٹری نے DGNCCڈیجیٹل فورم کا افتتاح کیا

Posted On: 24 DEC 2020 3:02PM by PIB Delhi

نئی دہلی24 دسمبر2020:دفاعی سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار نے آج یہاں DGNCCڈیجیٹل فورم کا آغاز کیا۔ DGNCCویب سائٹ پر موجود اس ڈیجیٹل فورم سے ملک بھر سے نیشنل کیڈٹ کور کے کیڈٹوں کو موقع ملے گا کہ وہ NCC کی مختلف سرگرمیوں کے بارے میں اپنے تجربات سے ایک دوسرے کو آگاہ کرسکیں۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے دفاعی سکریٹری نے کہا کہ یہ فورم این سی سی کیڈٹوں کو اس بات کا موقع دے گا کہ وہ این سی سی ٹریننگ ، سماجی خدمات اور کمیونٹ کی ترقی اور کھیل کود اور فہم جوئی کی سرگرمیوں کے بارے میں اپنے تجربات ، آرا اور مشورے بانٹ سکیں اور قومی سلامتی ، قومی یکجہتی اور قومی تعمیر سے متعلق معاملوں پر بات کرسکیں۔

ڈاکٹر اجے کمار نے کورونا سے ایک لاکھ سے زیادہ این سی سی کیڈٹوں کی خدمات کو سراہا جنھوں نے عالمی وبا کے دوران ایکسر سائز یوگ دان کے تحت مختلف نوعیت کی خدمات انجام دیں۔انھوں نے مزید کہا کہ این سی سی رہ کر کیڈٹ  ازخود ضابطوں کے پابند بنتے ہیں ، ان میں سیکولر نظریات فروغ پاتے ہیں اور مل جل کر بے لوث خدمات انجام دینے کا جذبہ پرورش پاتا ہے جس سے یہ کیڈٹس زندگی کے تمام شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

PIC(3)BFCV.jpg

یہ NCC ڈیجیٹل فورم وزیر اعظم نریندر مودی کے ڈیجیٹل انڈیا ویژن کے عین مطابق NCCکو ڈیجیٹل کرنے کی جانب ایک مثبت قدم ہے اور این سی سی کیڈٹوں کو اپنے تجربات اور صلاح ومشورے دیگر کیڈٹوں اور عوام تک پہنچانے کے لئے ایک ڈیجیٹل فورم مہیا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل NCC جنرل راجیو چوپڑا اور دیگر سول اور DGNCCکے فوجی افسران بھی موجود تھے۔

******

م ن۔ ر ف ۔ س ا

U: 8388



(Release ID: 1683479) Visitor Counter : 212