صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ ہند نے کرسمس کے موقع پر مبارکباد دی

Posted On: 24 DEC 2020 4:51PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  24  دسمبر 2020،           صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے  کرسمس کے موقع پر تمام  اہل وطن کو  مبارکباد پیش کی ہے۔

ایک پیغام میں  صدر جمہوریہ نے کہا ہے ’’کرسمس کے مبارک موقع پر  میں تمام اہل وطن، خصوصی طور پر اپنے  عیسائی بھائیوں اور بہنوں کو  دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

کرسمس  کے دن خوشی اور  جوش و جذبے کے ساتھ  حضرت عیسیٰ کا یوم پیدائش  منایا جاتا ہے۔ یہ تہوار لوگوں کی  زندگی میں امن ، خیر سگالی اور ہمدردی کے جذبے  بھر دیتا ہے۔ اس تہوار کے موقع پر ہم  اپنے دلوں کو دوسروں کے لئے محبت اور  رحم دلی  کے جذبوں سے روشن کرتے ہیں۔

مجھے امید ہے کہ یہ تہوار  دنیا بھر میں امن کو فروغ دے گا اور  نوع انسانی کی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں مدد  کرے گا۔آیئے ہم تہوار کے  اس مبارک موقع پر  حضرت عیسیٰ کی محبت ، ہمدردی اور انسانیت  کی تعلیمات کو اپنی زندگی میں اتاریں اور ملک اور معاشرے کی فلاح بہبود کا عزم کریں‘‘۔

صدر جمہوریہ کا پیغام دیکھنے کے لئے برائے مہربانی یہاں کلک کریں:

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ا گ۔ن ا۔

U-8393

                       



(Release ID: 1683378) Visitor Counter : 159