صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت میں کورونا کے ایکٹیو معاملات میں کمی کا سلسلہ جاری، ایکیٹو معاملات کی آج کی صورت حال 2.83 لاکھ
گزشتہ 11 دنوں سے یومیہ 30ہزار سے کم معاملات کا سلسلہ جاری
گزشتہ 12 دنوں میں 400 سے کم یومیہ اموات
Posted On:
24 DEC 2020 11:03AM by PIB Delhi
بھارت میں کورونا کے کل ایکٹیو معاملات میں کمی کا رجحان جاری ہے۔آج ملک میں کورونا کے ایکٹیو معاملات کی تعداد 2,83,849ہے۔ کل پازیٹیو معاملات میں ایکٹیو معاملات کا حصہ کم ہو کر 2.80فیصد ہوگیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کل ایکٹیو معاملات میں مجموعی طورپر5,391معاملا ت کی کمی آئی۔
تقریبا ً ایک ماہ (27 دن)سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد نئے معاملات سے زیادہ چلی آرہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں محض 24,712افراد کووڈ پازیٹیو پائے گئے۔اس دوران 29,791افراد صحت یاب ہوئے، جس سے ایکٹیو معاملات میں کمی یقینی بنی۔
بھارت میں گزشتہ 11 دنوں سے 30ہزار سے کم نئے معاملات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد تقریباً 97 لاکھ (96,93,173)ہے۔ صحت یابی کی شرح بھی بڑھ کر 95.75 فیصد ہوگئی ہے۔
نئے معاملات میں سے 79.56فیصد دس ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سے آئے ہیں۔
مہاراشٹر میں کسی ایک دن میں صحت یاب ہونے والوں کی سب سے بڑی تعداد درج کی گئی ہے، جو کہ 7,620ہے۔ کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4,808افراد صحت یاب ہوئے ہیں، جس کے بعد مغربی بنگال کا نمبر ہے، جہاں 2,153افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
76.48 فیصد نئے معاملات دس ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
کیرالہ میں روزانہ سب سے زیادہ نئے معاملات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔یہ تعداد 6,169۔ مہاراشٹر اور مغربی بنگال کا نمبرہے، جہاں بالترتیب 3,913ااور 1,628نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 312اموات کی خبر ہے۔
10 ریاستوں میں نئی اموات میں سے 79.81فیصد اموات ہوئی ہیں۔مہاراشٹر میں سب سے زیادہ (93) اموات ہوئیں۔اس کے بعد مغربی بنگال اور کیرالہ کا نمبر ہے، جہاں بالترتیب 34اور 22یومیہ اموات ہوئی ہیں۔
بھارت میں نئی اموات میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ 12دنوں کے دوران یومیہ 400 سے کم اموات درج کی گئی ہیں۔
*****
ایچ ڈبلیو ایف ؍کووڈ اسٹیٹس ڈیٹا؍24 دسمبر1؍2020
م ن۔م م۔ ن ع
U NO: 8377
(Release ID: 1683271)
Visitor Counter : 163
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam