کابینہ

کابینہ نے بھارت میں ڈائریکٹ ٹو ہوم ڈی ٹی ایچ خدمات کی فراہمی کے لیے رہنما خطوط میں نظر ثانی کی منظوری دی

Posted On: 23 DEC 2020 4:46PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،23دسمبر ،2020  /  وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے بھارت میں ڈائریکٹ ٹو ہوم ڈی ٹی ایچ نشریاتی خدمات فراہم کرانے کے مقصد سے لائسنس حاصل کرنے سے متعلق رہنما خطوط پر نظرثانی کےلیے تجویز کو منظوری دی ہے۔ فیصلے کی خاص باتیں مندرجہ ذیل ہیں :

  1. ڈی ٹی ایچ کے لیے لائسنس موجودہ 10 سال کی جگہ 20 سال کی مدت کے لیے جاری کیا جائے گا۔ اسکے علاوہ لائسنس کی مدت ایک وقت میں 10 سال کے لیے بڑھائی جائے گی۔
  2. لائسنس فیس پر نظر ثانی کر کے اسے جی آر کا 10 فیصد سے اے جی آر کا 8 فیصد کر دیا گیا ہے۔ اے جی آر  کا حساب، جی آر سے جی ایس ٹی کم کر کے لگایا جائے گا۔
  3. لائسنس فیس موجودہ سالانہ بنیاد کی جگہ سہ ماہی بنیاد پر وصول کی جائے گی۔
  4. ڈی ٹی ایچ آپریٹرس کو ان کے چینل کی کل صلاحیت کے زیادہ سے زیادہ 5 فیصد  حصے کی کارکردگی کی اجازت دی جائے گی جیساکہ پلیٹ فارم چینلوں کو اجازت دی گئی ہے۔ 10000 روپے فی پی ایس چینل کی نان ریفنڈیبل رجسٹریشن فی جو ایک بار لی جاتی ہے کسی ڈی ٹی ایچ آپریٹر سے حاصل کی جائے گی۔
  5. ڈی ٹی ایچ آپریٹروں کے مابین بنیادی ڈھانچے کی شراکت ، ڈی ٹی ایچ پلیٹ فارم اور ٹی وی چینلوں کے ٹرانسپورٹ کے اشتراک کے خواہاں ڈی ٹی ایچ آپریٹر وں کو اس اشتراک کی اجازت دی جائے گی۔ ٹی وی چینلوں کے ڈسٹریبیوٹرز کو ان کے سبسکرائبر مینجمنٹ سسٹم ایس ایم ایس اور کنڈیشنل ایکسس سسٹم (سی اے ایس)  اپلیکیشنز  کے لیے مشترک ہارڈویئر کے اشتراک کی اجازت دی جائے گی۔
  6. موجودہ ڈی ٹی ایچ رہنما خطوط میں 49 فیصد ایف ڈی آئی کی حد کو ایف ڈی آئی سے متعلق سرکاری پالیسی (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے مطابق بنایا جائے گا جیساکہ وقتاً فوقتاً ترمیم کی جائے گی۔
  7. اس فیصلے پر عمل وزارت اطلاعات و نشریات کی طرف سے جاری کیے جانے والے نظرثانی شدہ ڈی ٹی ایچ رہنما خطوط کے مطابق  کیا جائے گا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –8357



(Release ID: 1683156) Visitor Counter : 211