کابینہ

کابینہ نے بنیادی ڈھانچے افرادی قوت اور دیگر وسائل کو معقول بنانے کے ذریعے  پانچ فلم میڈیا یونٹوں کے انضمام کی منظوری دی

Posted On: 23 DEC 2020 4:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی،23دسمبر ،2020  /  ایک سال میں 3000 سے زیادہ فلمیں بنا کر  بھارت دنیا میں سب سے بڑا فلم پروڈیوسر ہیں، جس کی صنعت کی قیادت پرائیویٹ شعبہ کرتا ہے۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے فلم شعبے کو مدد دینے کے عزم کو پورا کرنے کے لیے اپنے فلم میڈیا کے چار یونٹوں  بنام فلم ڈویژن ، ڈائریکٹوریٹ آف فلم فیسٹیولس ، نیشنل فلم آرکائیوز آف انڈیا  اور چلڈرن فلم سوسائٹی کو، نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن این ایف ڈی سی لمیٹڈ کے ساتھ ضم کیے جانے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ انضمام  این ایف ڈی سی کی ایسوسی ایشن کی یاداشت کی شقوں میں توسیع کر  کے دی گئی ہے، جو اب سے تمام سرگرمیاں انجام دے گی۔ ایک کاورپوریشن کے تحت فلم میڈیا یونٹوں کے انضمام  سے سرگرمیوں ، وسائل اور بہتر تال میل پیدا ہوگا جس کے نتیجے میں ہر ایک میڈیا یونٹ کے کام انجام دینے میں تال میل اور مستعیدی یقینی ہو جائے گی۔

فلم ڈویژن جو وزارت اطلاعات و نشریات کے ماتحت ہے 1948 میں ابتدائی طور پر  دستاویزی فلمیں بنانے اور سرکاری پروگراموں کی تشہیر  کے لیے  خبروں کے رسالے اور بھارتی تاریخ کے سنیما سے متعلق ریکارڈ کے مقصد سے قائم کیا گیا تھا۔

چلڈرنس فلم سوسائیٹی ، انڈیا ایک خود مختار تنظیم ہے جس کا قیام سوسائٹی کے قانون کے تحت 1955 میں کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد بچوں اور جواں سال لوگوں کو فلموں کے وسیلے سے عقدار پر مبنی تفریح فراہم کرنا ہے۔

بھارت کا فلم سے متعلق قومی آثار قدیمہ نیشنل فلم آرکائیوز آف انڈیا ، وزارت اطلاعات و نشریات کے ماتحت ہے اسے 1964 میں ایک میڈیا یونٹ کے طور پر قائم کیا گیا تھا اور اس کا ابتدائی مقصد بھارت کی سنیما سے متعلق وراثت کا تحفظ کرنا تھا۔

ڈائریکٹوریٹ آف فلم فیسٹیولس ، وزارت اطلاعات و نشریات سے منسلک ہے اور اسے بھارتی فلموں اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے کے لیے 1973 میں کیا گیا تھا۔

این ایف ڈی سی مرکزی حکومت کے شعبے کی ایک کارپوریشن ہے جسے 1975 میں باقاعدہ سرکاری شکل دی گئی تھی اور اس کا ابتدائی مقصد بھارتی فلم صنعت سے متعلق منصوبہ بندی  کرنا اور  بھارتی فلم صنعت کو ایک منظم ، مستعید اور مربوط ترقی دینا ہے ۔

 انضمام کے اس عمل کے دوران سبھی متعلقہ میڈیا یونٹوں  کے ملازمین کے مفادات کا خیال رکھا جائے گا اور کسی بھی ملازم کو  ہٹایا نہیں جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

8355U –

 


(Release ID: 1683144) Visitor Counter : 293