وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

سال کے اختتام کا جائزہ: مویشی پروری اور ڈیری کا محکمہ


آتم نربھر بھارت ابھیان کے تحت مویشی پروری کے بنیادی ڈھانچے کے فروغ کیلئے 15000کروڑ روپے کا فنڈ قائم

ملک بھر میں مصنوعی افزائش نسل پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز۔ مصنوعی افزائش نسل کی 2.64 لاکھ کارروائیوں سے 1.73 لاکھ کسانوں کو فائدہ

کسان کریڈٹ کارڈوں کے ذریعہ پی ایم-کسان سے فائدہ اٹھانے والوں کو رعایتی قرضوں کی فراہمی کے لئے خصوصی مہم چلائی گئی

Posted On: 22 DEC 2020 4:05PM by PIB Delhi

 

(1)مویشی پروری کے بنیادی ڈھانچے کے فروغ کا فنڈ (اے ایچ آئی ڈی ایف)

وزیر اعظم نے آتم نربھر بھارت ابھیان کے تحت مویشی پروری کے بنیادی ڈھانچے کے فروغ کیلئے 15000 کروڑ روپے کا فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اے ایچ آئی ڈی ایف کو انفرادی کاروباری افراد ، نجی کمپنیوں ، ایم ایس ایم ای ، کسان پروڈیوسر آرگنائزیشن (ایف پی او) اور سیکشن 8 کمپنیوں کے ذریعہ سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس کا مقصد [i] ڈیری پروسیسنگ اور قدر افزوں بنیادی ڈھانچے کا قیام[ii] گوشت کے پروسیس اور قدر افزوں بنیادی ڈھانچے کا قیام [iii] مویشیوں کی خوراک کے پلانٹ کا قیام ہے۔ تمام مجازی اداروں کو تین فیصد کے حساب سے سود میں چھوٹ دی جائے گی۔ اب تک بینکوں نے  150 کروڑ روپے  کے  پروجیکٹ قرضوں کی  اے ایچ آئی ڈی ایف کے تحت منظوری دی ہے۔  اہل ادارے قرض کیلئے   https://ahidf.udyamimitra.inپر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

(2) ملک گیر مصنوعی افزائش نسل پروگرام (این اے آئی پی) دوسرا مرحلہ

ملک کے 600 اضلاع کے لئے فی ضلع 20،000 مویشیوں کے  ملک گیر مصنوعی افزائش نسل پروگرام حال ہی میں حکومت نے ستمبر ، 2019 میں شروع کیا تھا جو نسلوں کی بہتری کے لئے صد فیصد مرکزی تعاون کے ساتھ اس طرح کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔

"ملک بھر میں مصنوعی افزائش نسل پروگرام" کے تحت ، پہلے مرحلے میں ، 76 لاکھ مویشیوں کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ 90 لاکھ ایسے اقدام  انجام دیئے گئے ہیں اور 32 لاکھ سے زائد کسانوں کو مستفید کیا گیا ہے۔ این اے آئی پی فیز 2 کا آغاز یکم اگست 2020 ء سے 604 اضلاع (ہر ضلع میں 50،000 جانوروں) میں کیا گیا ہے۔ اب تک ، این اے آئی پی فیز 2 کے تحت ، 2.64 لاکھ ایسے اقدام انجام دیئے گئے ہیں اور 1.73 لاکھ کسانوں کو مستفید کیا جا چکا ہے۔

(3) ڈیری سیکٹر کے لئے ورکنگ کیپیٹل قرضوں پر سود میں چھوٹ

مویشی پروری اور ڈیری محکمے نے "ڈیری سیکٹر کے لئے ورکنگ کیپیٹل لون پر سود میں چھوٹ" کا سلسلہ شروع کیا ہے جو کہ ڈیری کی سرگرمیوں میں لگی کواپریٹیو اور زرعی پیداوار سے متعلق انجمنوں [ایس ڈی سی اینڈ ایف پی او] کی مدد کی اس کی اسکیم کا حصہ ہے۔ ایس ڈی سی ایف پی او کی سود میں چھوٹ کی اسکیم کے تحت اب تک 100.85 کروڑ روپے سود میں چھوٹ کی مد میں منظور کئے گئے ہیں۔ یہ رقم 16 اکتوبر 2020 تک دودھ سے متعلق انجمنوں کے 8031.23 کروڑ روپے کے ورکنگ کیپیٹل قرض کے سلسلے میں ہے۔

(4) کسان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی) برائے مویشی پرور اور ڈیری سے وابستہ کسان

کسان کریڈٹ کارڈوں کے ذریعہ پی ایم-کسان سے فائدہ اٹھانے والوں کو رعایتی شرحوں پر قرضوں کی فراہمی کے لئے خصوصی مہم چلائی گئی ہے۔ اس مہم میں مویشی پالنے اور دودھ کے کاروبار والے کسانوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس سے ایسے کاشتکار رعایتی سود کی شرح پر ادارہ جاتی کریڈٹ تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔ ڈھائی کروڑ کسانوں کا احاطہ کیا جائے گا اور وہ  تقریبا 2 2 لاکھ کروڑ روپے کے  قرضوں سے فائدہ اٹھائیں گے۔ اب تک دودھ سے متعلق انجمنوں نے ڈیری فارمس کی 51.23 لاکھ درخواستیں وصول کی ہیں اور 41.40 لاکھ درخواستیں بینکوں کو ارسال کردی گئی  ہیں۔

******

م ن۔ ر ف ۔ س ا

U: 8322



(Release ID: 1682853) Visitor Counter : 152