شہری ہوابازی کی وزارت

ہندوستان نے برطانیہ سے آنے اور جانے والی سبھی پروازوں کو معطل کیا کورونا وائرس کے نئے اسٹرین کے پھیلنے کے سبب یہ فیصلہ کیا گیا ہے


22 دسمبر لیکر 31 دسمبر2020 تک پروازیں معطل کریں گی
ٹرانزٹ اڑانوں سے آنے والے مسافروں کیلئے آر ٹی- پی سی آر جانچ لازمی

Posted On: 21 DEC 2020 6:22PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:21دسمبر، 2020:شہری ہوابازی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ہردیپ سنگھ پوری نے، جانکاری دی ہے کہ برطانیہ سے ہندوستان آنے والی سبھی پروازیں 22دسمبر سے لیکر 31 دسمبر2020 تک عارضی طور پر معطل رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ملکوں کورونا وائرس کے ایک نئے اسٹرین کے پھیلنے سے پیدا شدہ صورتحال کو ذہن میں رکھتے ہوئے حکومت ہند نے سبھی ضروری احتیاط برتنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانیہ میں کووڈ-19 کی اُبھرتی ہوئی صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکومت ہند نے فیصلہ کیا ہے کہ برطانیہ سے آنے اور جانے والی سبھی پروازیں 31 دسمبر 2020 (23.59 بجے) تک معطل رہیں گی۔ پروازوں پر یہ پابندی 22دسمبر 2020 کو23.59 بجے سے نافذ العمل ہوگی۔ تاہم یہ پابندی مال بردار تمام بین الاقوامی پروازوں اورڈی جی سی اے کے ذریعے خصوصی طور منظور شدہ پروازوں پر عائد نہیں ہوں گی۔

دیگر ملکوں سے ہندوستان آنے کیلئے اڑان بھرنے والی پروازیں برطانیہ سے ہندوستان آنے والے کسی بھی مسافر کو نہیں چڑھائیں گی اور اس بات کو بھی یقینی بنائیں گی کہ برطانیہ سے آنے والا کوئی بھی مسافر براہ راست یا بالواسطہ طور سے ہندوستان کے کسی بھی مقام کیلئے جانے والی پرواز میں نہ سوار ہو۔

احتیاط کے طور پر، سبھی  ٹرانزٹ پروازوں(22 دسمبر 2020 کو 23.59 بجے سے پہلے اڑان یا ہندوستان پہنچنے والی) سے برطانیہ سے آنے والے مسافروں کیلئے ہندوستان پہنچنے پر آمد والے ہوائی اڈے پر آر ٹی- پی سی آر جانچ  لازمی ہوگی۔ ہندوستان آنے کے بعد کووڈ-19 پازیٹیو پائے جانے والے مسافروں کو صحت وخاندانی بہبود کی وزارت کے ذریعے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق قرنطینہ میں رکھا جائیگا اور انہیں اس کے لئے طبی خرچ برداشت کرنا ہوگا۔

 

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO:8299



(Release ID: 1682530) Visitor Counter : 145