شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
کووڈ دورکے بعدشمال مشرقی خطہ ہندوستان میں سیاحت اورتجارت کے پسندیدہ مرکزکے طور پر ابھرے گا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
Posted On:
19 DEC 2020 5:39PM by PIB Delhi
شمال مشرقی خطے کی ترقی(آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ شمال مشرقی خطہ کووڈ دور کے بعد بھارت میں سیاحت اور تجارت کے لئے پسندیدہ مرکزکے طور پر ابھرے گا۔ورچوولی ذرائع سے منعقد شمال مشرقی فیسٹول کے 8ویں ایڈیشن میں مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شمال مشرقی خطہ اپنے وسیع قدرتی وسائل اور انسانی ہنرمندی کی مدد سے ہندوستان کو اقتصادی طاقت بنانے میں قائدانہ کردار ادا کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ یہ خطہ نہ صرف معیشت کے لئے ’’نئےانجن‘‘ کا کام کرے گا بلکہ یہ یوروپی سیاحوں کے لئے نئے مرکز کے طور پر سامنے آئے گا، کیونکہ جس وقت دنی کے دیگر حصوں میں وائرس تیزی سے پھیل رہا تھا، یہ خطہ خاص طو پر وبائی مرض سے پاک تھا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے امید کا اظہار کیا کہ اگلے سیزن میں چھٹیوں کو دوسری جگہ منانے والے، دنیا کے دیگر سیاحتی مقامات کے مقابلے یقینی طور پر مافوق الفطرت قدرتی خوبصورتی کے لئے مشہور ہندوستان کے شمال مشرقی خطے کا رخ کریں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ جب دنیا کووڈ کے بعد معاشی بحالی کی جانب متوجہ ہورہی ہے، اس وقت شمال مشرقی خطہ ہندوستان کی ترقی کا نیا انجن بنے گا۔
انھوں نے کہا کہ یہ خطہ بانس سمیت اپنے وسیع قدرتی وسائل سے فائدہ حاصل کرے گا جس کا اب تک استعمال نہیں ہوا ہے اور اس کی مدد سےوزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’’ووکل فار لوکل‘‘ اور آتم نربھر بھارت کی مہم کو تحریک ملے گی۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت نے حال ہی میں بانس کی خام اشیاء پر درآمد ڈیوٹی میں 25 فیصدکا اضافہ کیا ہے، جس سے بانس کے مقامی کاروبار جیسے فرنیچر، دستکاری اور اگربتی صنعت میں استعمال ہونے ولے گھریلو بانس کو بڑھاوا ملے گا اور اور بانس کو عمارت کے سامان کے طور پر استعمال کو فروغ ملے گا۔ انھوں نے2017 میں ممودی حکومت کے ذریعے 100 سال پرانے ہندوستانی جنگلات ایکٹ میں ترمیم کئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پیدا کئے گئے بانس کو ان ضابطوں سے باہر رکھا گیا ہے تاکہ بانس کی صنعت کو فروغ حاصل ہو اور ذرائع آمدنی کو بہتر بنانے میں معاون ہو۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس علاقے میں سڑک، ریل اور فضائی رابطے بہتر بنانے کے لئے نمایاں ترقیاتی کام کئے گئے ہیں، جس سے نہ صرف خطے بلکہ ملک بھر میں لوگوں اور سامان کی نقل و حمل میں آسانی ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں خطے کے نوجوانوں کی خواہشات میں اضافہ ہوا ہے، جو اس خطے کو ایک نئی بلندی پر لے جانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
حکومت کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ آسیان ملکوں کے ساتھ تجارتی اور کاروباری تعلقات کو فروغ دینے میں ملک کے شمال خطے کا اہم کردار ہوگا۔ یہ جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی معاشی ترقی ک گیٹ وے ہے۔ انھوں نے کہ کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ’’دیکھو ایسٹ‘‘ کی پالیسی کو ’’ایکٹ ایسٹ‘‘ میں تبدیل کردیا ہے تاکہ دوطرفہ تعاون کو نئے مقام تک لے جایا جاسکے۔
اس موقع پر آسام، تریپورہ، منی پور ور سکم کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ساتھ شمال مشرقی ریاستوں کے سینئر وزراء ور افسران بھی موجود تھے۔ خارجہ امور کے سکریٹری جناب ہرش وردھن شرنگلا بھی س موقع پر خصوصی طور پر خطاب کیا۔
*****
U NO:8251
(Release ID: 1682244)
Visitor Counter : 135