وزارت دفاع

وزیر دفاع  راج ناتھ سنگھ نے نو جوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کی فوجی تاریخ کی معلومات حاصل کریں

Posted On: 18 DEC 2020 3:02PM by PIB Delhi

نئی لّی ، 18 دسمبر/ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج نئی دلّی میں  ورچوول لنک کے ذریعے چوتھے فوجی لیٹریچر  فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  اس طرح کے اختراعی اقدامات  عام  طور پر لوگوں کو اور خاص طور پر نو جوانوں کو  ہماری مسلح افواج   کے  ذریعے لڑی گئی جنگوں کے بارے میں معلومات  فراہم کرتے ہیں اور  حب الوطنی کے جذبے کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ  بہادر جوانوں کے تجربات سے تحریک  بھی دلاتے ہیں ۔  فوج کی تاریخ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے جناب  راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ  وزارتِ دفاع کا چارج سنبھالنے کے فوراً بعد ہی  انہوں نے  ملک کی سرحدی  تاریخ  کو تحریر میں لانے   کے لئے ایک کمیٹی  تشکیل دی تھی ۔  اس کا مقصد لڑی گئی جنگوں  ، سپاہیوں کی دی گئی  قربانیوں  کے بارے میں  توجہ مرکوز کرتے ہوئے سرحدی تاریخ کو  مستقبل کی نسلوں کے لئے پیش کرنا ہے  اور یہ آسان زبان میں  لکھی گئی ہے تاکہ عام لوگ اِسے سمجھ سکیں ۔

          وزیر دفاع نے کہا کہ اس سال کا فوجی لٹریچر فیسٹیول  1971 ء کی جنگ  کی 50 ویں سالگرہ  کے  سورنیم وجے دِوس کی تقریبات کے موقع پر ہو رہا ہے ۔  اس جنگ میں  ہمارے بہادر  سپاہیوں نے ایسی بہادری کی مثالیں پیش کیں ، جو آج بھی   ایک مثال ہیں ۔ انہوں نے  نو جوانوں سے اپیل کی کہ وہ فوجیوں کے ساتھ گفتگو کرنے کے کسی بھی موقع  کو نہ چھوڑیں اور ان کے تجربات   کے بارے میں انہی کی زبانی معلومات حاصل کریں ۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے  اِس لٹریچر فیسٹیول کے دوران منعقد مختلف پروگراموں اور مباحثوں   کی ستائش کی  ، جو نہ صرف  فوج کے موضوع تک محدود تھے ، بلکہ اُن میں ہمارے ملک کے  کلچر  کے پہلوؤں کا بھی احاطہ کیا  گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  وقت کے ساتھ جنگ  کا طرز بھی بدل رہا ہے  ۔ انہوں نے مزید کہا کہ  ہمیں جدید ٹیکنا لوجی  سے در پیش  سکیورٹی کے نئے چیلنجوں کے بارے میں  چوکس رہنے کی ضرورت ہے ۔  جناب راج ناتھ سنگھ نے  ، اِس کا انعقاد کرنے والوں سے اپیل کی کہ وہ مستقبل میں  موضوع پر مبنی  پروگرام منعقد کریں ۔ انہوں نے فوجی لٹریچر فیسٹیول کی کامیابی کے لئے اپنی  نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

          پنجاب کے گورنر جناب  وجیندر  پال سنگھ بد نور  اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ  کیپٹن امرندر  سنگھ  نے بھی اس پروگرام سے خطاب کیا ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No. 8213



(Release ID: 1681890) Visitor Counter : 158