سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

عملی طور پر میگا سائنس فیسٹیول ‘IISF 2020’ میں عملی طور پر سائنس کا مشاہدہ کریں


طلبا گھر بیٹھ کر  ہی آئی آئی ایس ایف 2020 کی تقریبات سے فوائد حاصل کرسکتے ہیں: ڈاکٹر رنجنا اگروال

آئی آئی ایس ایف وقت اور سرحدوں کی رکاوٹوں سے پرے محققین کو شامل کرتا ہے:جناب جینت سہسرابودھے

Posted On: 17 DEC 2020 11:14AM by PIB Delhi

وبائی دور میں جب یہ لگتا ہے کہ سارا جوش و خروش ختم ہوچکا ہے، تو یہ سائنس اور ٹکنالوجی ہی ہے، جو حوصلے کو بلند رکھتی ہے۔ اس کی ایک زندہ مثال ہندوستان انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول (IISF 2020) ہے، جہاں سائنس کا عملی طور پر مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔ سی ایس آئی آر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس، ٹکنالوجی اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹڈیز (این آئی ایس ٹی اے ڈی ایس)، نئی دہلی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر رنجنا اگروال نے کہا کہ  ہمارے پاس ایسے پروگرام ہوتے ہیں، جہاں طلبا ورچوئل ٹور ، تھری ڈی نمائشیں، ورچوئل ایونٹس، پینل ڈسکشن، لیکچرز وغیرہ سے بھرپور استفادہ کر سکتے ہیں۔  انہوں نے  کہا کہ   اس ایونٹ میں 41 ایونٹس ہیں اور  اس میں سب کا استقبال ہے۔ وہ جے سی بوس یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی، وائی ایم سی اے میں خطاب کررہی تھیں۔  اس  یونیورسٹی نے وجنانا بھارتی(وی آئی بی ایچ اے) ہریانہ کے اشتراک سے آئی آئی ایس ایف 2020 منعقد کرنے کا اہتمام کیا ہے، جو   22سے 25 دسمبر 2020 تک منعقد ہوگا۔

سی ایس آئی آر-این آئی ایس ٹی اے ڈی ایس ،نئی دہلی، آئی آئی ایس ایف 2020  کا نوڈل ادارہ ہے۔ سائنس فیسٹیول کا اہتمام محکمہ سائنس اینڈ ٹکنالوجی (ڈی ایس ٹی) ، کونسل آف سائنسی اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) ، وزارت ارضی سائنسز، وزارت صحت و خاندانی بہبود ، اور محکمہ بایو ٹکنالوجی (ڈی بی ٹی) مشترکہ طور پر کیا ہے۔

ڈاکٹر اگروال نے مختلف تقریبات اور ان کے پہلوؤں کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح طلبا اپنے گھر میں بیٹھ کر حقیقی سائنس سے محروم ہونے کے بغیر  ان پروگراموں سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

وی آئی بی ایچ اے کے قومی آرگنائزنگ سکریٹری جناب  جینت سہسرا بوڈھے نے کہا کہ  جب وبائی بیماری کا دور شروع ہوا تو ہم نے سوچا کہ یہ کچھ مہینوں میں ختم ہوجائے گا اور ہم گزشتہ سال کی طرح اس پروگرام کو بھی انجام دینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ لیکن ستمبر تک یہ واضح ہو گیا کہ ہمارے لئے جسمانی طور پر اس کا انعقاد ممکن نہیں ہوگا ، پھر ہم نے اسے ورچوئل پلیٹ فارم پر چلانے کے بارے میں سوچا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ آئی آئی ایس ایف وقت اور سرحدوں کی رکاوٹوں سے ہٹ کر عالمی اور بیرون ملک مقیم ہندوستانی محققین اور ماہرین تعلیم کو شامل کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا پھیلنے کے باوجود اس طرح کی تقریبات کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے اور بعد میں بھی  اس طرح کے  میلوں اور تقریبات کا مسلسل انعقاد کرنے  کا منصوبہ ہے۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر دنیش کمار نے موجودہ وبائی دور کے دوران سائنس کے اس میگا فیسٹیول کے انعقاد کے لئے سی ایس آئی آر-این آئی ایس ٹی اے ڈی ایس ، وجننا بھارتی اور مختلف وزارتوں کی کوششوں کے لیے مبارکباد دی اور ان کی  ستائش کی۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00217Y5.jpg

آئی آئی ایس ایف 2020 کے ایک اور آؤٹ ریچ پروگرام میں ، ڈاکٹر رنجنا اگروال نے اس میگا سائنس فیسٹیول کے مقاصد اور اہمیت کے بارے میں خوبصورت سائنسی لیکچر دیا۔ سائنس کمیونی کیٹرز گروپ نے لوگوں کو آئی آئی ایس ایف کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے اس رسائی  پروگرام کا اہتمام کیا تھا۔

سائنس فیسٹیول سے متعلق مختلف سرگرمیوں اور شراکت داروں کی رجسٹریشن سے متعلق معلومات آئی آئی ایس ایف ویب سائٹ www.scienceindiafest.org  پر دستیاب ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-8173

م ن۔   ج ق ۔  ت ع۔

(17-12-2020)

 



(Release ID: 1681391) Visitor Counter : 191