نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

میجر دھیان چند قومی اسٹیڈیم میں، 6 عالمی درجے کے اسکوائش کورٹس بنائے جائیں گے؛ امور خارجہ کے وزیر مملکت نے جناب کرن رجیجو کی موجودگی میں ان کے لئے سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 16 DEC 2020 6:14PM by PIB Delhi

 

مرکزی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے  آج نئی دہلی میں میجر دھیان چند قومی اسٹیڈیم میں 6 اسکوائش کورٹس کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو بھی موجود تھے۔

مہمان خصوصی ڈاکٹر ایس جے شنکر ، جو کہ خود بھی کھلاڑیوں کے مداح اور اسکوائش کے بہترین کھلاڑی ہیں، نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ جب یہ اسٹیڈیم مکمل ہوجائے گا ،تو وہ اس میں کھیلنے کے لئے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ‘‘ہندوستان  میں کھیل کود کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے۔ یہاں قابل اور پرجوش کوچ ہیں، جو اس طرح کے ٹیلنٹ کو تیار کرنے کے لئے اپنی خدمات دیتے ہیں۔جس چیز کی کمی تھی ، وہ جگہ تھی، جہاں یہ ٹیلنٹ اور کوچ دونوں یکجا ہوسکیں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ ایک ماڈل سہولت ہوگی اور مزید برآں دیگر بہت سی سہولتوں کے لئے امید کی ایک کرن بھی ہوگی۔ہمیں کھیلوں کو جمہوری طرز کا بنانا ہے البتہ  یہ کوئی استحقاق نہیں ہونا چاہئے۔ بہت سے کھیل کے زمروں میں ، جن میں ہماری کارکردگی بہتر رہی ہے، وہ اس وجہ سے ہے کہ انہیں جمہوری طرز کا بنایا گیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ اسکوائش کے معاملے میں بھی یہ ایک قدم اس سمت میں ہے۔’’

اس پروجیکٹ کے لئے 750مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر کے لئے 5.52کروڑ روپے کی رقم منظور کی گئی ہے اور اس کی تکمیل میں تخمیناً 6ماہ کا وقت  لگے گا۔ اس سہولت میں 6سنگل اسکوائش کورٹس ہوں گے،جن میں سے تین کورٹس کو ، متحرک دیواروں کو حرکت دے کر ڈبلز کورٹس میں تبدیل کیاجاسکے گا۔

کھیل کود کے وزیر جناب کرن رجیجو نے کہا کہ اس نئے فیسلٹی میں عالمی چمپئن تیار کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘قومی اسٹیڈیم میں ہی جگہ کی دستیابی اپنے آپ میں بہت اہمیت رکھتی ہے۔ اس کمپلیکس میں اس کے لئے جگہ کا ملنا اس سہولت کے لئے ایک اضافی خصوصیت ہوگی۔یہ 6 کورٹس اسکوائش سہولت نہ صرف عالمی درجے کی بنے گی، بلکہ یہ مہارت کا ایک ایسا مرکز بھی ہوگا، جہاں ہم عالمی چمپئن تیار کریں گے اور مجھے یقین ہے کہ یہاں آنےوالے کھلاڑی اس مرکز کا زیادہ سے زیادہ استفادہ کرسکیں گے۔ہماری کوشش یہ ہے کہ سہولتوں کے لئے کھلاڑی ادھر ادھر نہ بھٹکیں، ہم انہیں تمام سہولیات فراہم کریں گے۔’’

اسکوائش ،ایشیائی کھیلوں اور کامن ویلتھ گیمز میں ہندوستان کے انتہائی کامیاب کھیل مقابلوں میں سے ایک رہا ہے۔ سورو گھوسال، دپیکا پلّیکل اور جوشنا چنّپا نے ملک کے لئے شاندار تمغے حاصل کئے۔

اس تقریب  میں ہندوستان کی کھیل کود کی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سندیپ پردھان، ہندوستان کی اسکوائش ریکٹس فیڈریشن (ایس آر ایف آئی)کے سیکریٹری جنرل سائرس پونچا، ڈائریکٹر(پروجیکٹس)این بی سی سی، جناب نلیش شاہ اور دیگر کے علاوہ سرکردہ شخصیات نے بھی شرکت کی۔

 

001.jpg

 

002.jpeg

 

 

003.jpeg

 

004.jpeg

 

********

 

م ن۔ن ا۔ن ع

(U: 8166)


(Release ID: 1681349) Visitor Counter : 116