مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

بھارت پوسٹ پیمنٹس بینک نے اپنی ڈجیٹل ادائیگی کی خدمات ‘ ڈاک پے ’ کا آغاز کیا ، جس کا مقصد آخری حد تک بینکنگ میں یکسر تبدیلی کرنا ہے


ڈاک پے آن لائن ادائیگی اور مالی خدمات کی گھروں پر ترسیل کی دوہری قوت والی خدمات ہیں : روی شنکر پرساد

Posted On: 15 DEC 2020 1:58PM by PIB Delhi

 

نئی لّی ، 15 دسمبر/ ڈاک کے محکمے ( ڈی او پی ) اور  انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک ( آئی پی پی بی ) نے  آج ایک ورچوول تقریب میں   نئی ڈجیٹل ادائیگی ایپ ‘ڈاک پے ’ کا آغاز کیا ۔  یہ ایپ  پورے بھارت میں  آخری حد تک  ڈجیٹل مالی شمولیت   کی فراہمی کے لئے جاری  کوششوں کا ایک حصہ ہے ۔

          ڈاک پے صرف ایک ڈجیٹل  ادائیگی کی ایپ نہیں ہے ، بلکہ بھارتی ڈاک  اور آئی پی پی  بی کے ذریعے ڈاک کے بھروسہ مند نیٹ ورک کے ذریعے پورے ملک میں  سماج کے مختلف  طبقوں کی مالی  ضروریات  ( ادائیگی )  کے ذریعے  ڈجیٹل مالی   خدمات اور بینکنگ خدمات   فراہم کرتی ہے ۔   یہ ایپ   اپنے  پیاروں کو رقم بھیجنے ( گھریلو رقم ٹرانسفر – ڈی ایم ٹی ) ، اسکین کیو آر کوڈ  اور خدمات   / کاروباریوں کے لئے  ڈجیٹل ادائیگی کرنا   اور  کسی بھی بینک   کے صارفین  ( اے ای پی ایس ) اور یوٹیلیٹی  بِل پیمنٹ خدمات کی ڈجیٹل طریقے سے ادائیگی کرنا ہے ۔

IMG_20201215_135708BOKB.jpg

          لانچ  کی تقریب میں  وزیر موصوف جناب روی شنکر پرساد نے  اے ای پی ایس  کے ذریعے  گھروں پر مالی امداد فراہم کرنے  اور بغیر بینکنگ والے  اور کم بینکنگ والے علاقوں میں  مالی  اختیارات تفویض کرکے  کووڈ – 19 کے خلاف  لڑائی میں  انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک کی کوششوں کی ستائش کی ۔

          ڈاک پے کے لانچ کا اعلان کرتے ہوئے  مواصلات  ، الیکٹرانک  اینڈ آئی ٹی اور   قانون و انصاف کے مرکزی وزیر  جناب روی شنکر پرساد نے  کہا کہ  انڈیا پوسٹ نے ملک گیر لاک ڈاؤن  کے دوران   ڈجیٹل اور   دستی طور پر مختلف  ڈاک خدمات کے ذریعے ملک کی خدمت کی ہے ۔   یہ  اختراعی سروس  نہ صرف  بینکنگ خدمات اور  ڈاک خدمات کو  آن لائن فراہم کرے گی  بلکہ  یہ ایک منفرد تصور ہے   ، جس میں  کوئی بھی شخص آڈر دے کر اپنے گھر پر  پوسٹل مالی خدمات حاصل کر سکتے ہے ۔ میں یقین رکھتا ہوں کہ دوہری قوت والی سروس آن لائن ادائیگی اور  مالی خدمات کی  گھروں پر ترسیل    مل کر  ملک گیر سطح پر   ڈاک کے محکمے کا نیٹ ورک  ، وزیر اعظم کے  مالی شمولیت  اور آتم نربھر بھارت  کے ویژن کو پورا کرنے میں بہت مددگار ہو گی ۔ 

          اس موقع پر   آئی پی پی بی بورڈ  کے چیئرمین  اور سکریٹری  ( ڈاک ) جناب پردِپتا  کمار بسوئی  نے کہا کہ  ڈاک پے  تمام صارفین کو   بینکنگ اور ادائیگی کی خدمات   کسی ایپ کے ذریعے یا    بھروسہ مند ڈاکیے  کی مدد سے ادائیگی  کا آسان حل فراہم کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاک پے   ایک حقیقی  بھارتی حل ہے، جو  ہر ہندوستانی  کی مالی ضروریات  کو پورا کرتا ہے ۔

          انڈیا پوسٹ پیمنٹ  بینک کے  ایم ڈی اور سی ای او جناب جے وینکٹ رامو نے کہا کہ  ڈاک پے کا آغاز آئی پی پی بی کے سفر میں  ایک تایخی کامیابی ہے ، جو   حقیقی طور پر  شمولیت والے مالی نظام   کو   نافذ کرنے میں   زبردست مدد گار ہو گا ۔  ہمارا مقصد ہے – ہر صارف  اہم ہے ، ہر لین دین   اہم ہے اور ہر بچت  قابلِ قدر ہے ۔

انڈیا پوسٹ  پیمنٹ بینک کے بارے میں

          انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک ( آئی پی پی بی ) مواصلات کی وزارت  کے  محکمۂ ڈاک کے تحت حکومت کی ملکیت  والی  100 فی صد حصہ داری کے ذریعہ قائم کیا گیا تھا ۔   آ ئی پی پی بی کا آغاز  وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یکم ستمبر ، 2018 ء کو کیا تھا ۔  یہ بینک  سب سے زیادہ قابلِ رسائی اور  بھارت میں عام آدمی کے لئے   سستے اور  قابلِ بھروسہ  بینک کی تعمیر   کے ویژن کے ساتھ  قائم کیا گیا تھا ۔  

          آئی پی پی بی کم نقد رقم والی معیشت  کو بڑھاوا دینے  اور ڈجیٹل انڈیا کے ویژن میں تعاون کرنے کے لئے عہد بستہ ہے ۔    بھارت ، اُس وقت خوشحال ہو گا  ، جب ہر شہری  مالی طور پر محفوظ  اور با اختیار بننے کا موقع حاصل کرے گا ۔  ہمارا مقصد –  ہر صارف  اہم ہے ، ہر لین دین   اہم ہے اور ہر بچت  قابلِ قدر ہے ۔ مزید معلومات کے لئے آئی پی پی  بی کی ویب سائٹ www.ippbonline.com پر رجوع کریں ۔

 

 ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) ( 15-12-2020 )

U. No. 8104



(Release ID: 1680885) Visitor Counter : 369