وزارت اطلاعات ونشریات
واحد موضوع پر 108 ملکوں سے 2800 فلمیں زبردست عوامی ذہانت کی مثال ہیں:جناب پرکاش جاوڈیکر
‘‘ 51 واں بین اقوامی ہندوستانی فلمی میلہ بڑے پیمانے پر منعقد کیا جائے گا ’’
Posted On:
14 DEC 2020 12:58PM by PIB Delhi
نئی دہلی : اطلاعات و نشریات کے مرکزی ویزر جناب پرکاش جاوڈیکر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس پر مختصر فلموں کے میلےکا اہتمام ایک شاندار سوچ ہے۔ آج یہاں بین الاقوامی کورونا وائرس شارٹ فلم فیسٹیول میں جناب جاوڈیکر نے کہا کہ اس میلے میں ایک واحد موضوع پر 108 ملکوں سے 2800 فلموں کی شراکت زبردست عوامی ذہانت کی مثال ہے۔وزیرموصوف نے میلہ کے منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔
جناب جاوڈیکر نے کہا کہ عالمی وبائی بیماری نے دنیا کے تمام ملکوں میں زبردست الٹ پھیر کردیا ہے۔اسی کے ساتھ انہوں نے کہا کہ ہندوستان وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اس بحران سے نمٹنے میں کامیاب رہا۔جناب مودی نے 2020 کے شروع میں ہی اس بحران کو محسوس کرلیا تھا اور تب سے وہ اس خطرے کے خلاف ان تھک مصروف عمل ہیں۔
وزیرموصوف نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کا بحران اب ختم ہونے جارہا ہے اور جلد ہی ہندوستان میں بھی ویکسین دستیاب ہوگی۔ انہوں نے بہرحال لوگوں کو خبردار کیا کہ جب تک اینٹی باڈیز سامنے نہیں آجاتیں اور ویکسین کا دوسرا ڈوز مہیا نہیں کیا جاتا تب تک وہ محتاط رہیں۔
ہندوستان کے51 ویں بین الاقوامی فلمی میلے کے تعلق سے جس کا اہتمام گوا میں کیا جائے گا، اظہار خیال کرتے ہوئے جناب جاوڈیکر نے کہا کہ ہندوستان کا بین الاقوامی فلمی میلے ہائی برڈ انداز میں منعقد کیا جائے گا ۔ لوگ اس میلے کو آن لائن دیکھ پائیں گے ۔ میلے کے مقام پر افتتاحی اور اختتامی تقاریب ناظرین کی محدود تعداد کے ساتھ منعقد ہوں گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس مرتبہ ہندوستان کے بین الاقوامی فلمی میلے میں 21 غیر فیچر فلمیں دکھائی جائیں گی۔
اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختاب عباس نقوی نے اس موقع پر ہندوستان جیسے ایک وسیع و عریض ملک میں کورونا وائرس کے تعلق سے بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنے پر جناب جاوڈیکر اور اطالاعات و نشریات کی وزارت کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے مختصر فلموں کا اتنا بڑا انتخاب ایک واحد مقام پر سامنے لانے پر جیوری اور میلے کے منتظمین کو بھی مبارکباد پیش کی ۔
****
(م ن ۔ ع س ۔ م ص)
U- 8070
(Release ID: 1680530)
Visitor Counter : 142
Read this release in:
Kannada
,
English
,
Malayalam
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu