بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

بھارتیہ بندرگاہوں کے بل 2020 کا مسودہ ، عوامی صلاح مشورے کے لیے جاری کیا گیا


یہ بل بھارتی بحری شعبے میں خاص طور پر مزید سرمایہ کاری کے لیے یکسر تبدیلی لانے والا ہوگا : جناب منسوکھ منڈاویہ

Posted On: 11 DEC 2020 2:26PM by PIB Delhi

نئی دہلی،11دسمبر ،2020   / بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت نے بھارتیہ بندرگاہوں کے بل 2020 کا مسودہ عوامی صلاح مشورے کے لیے جاری کر دیا ہے۔ یہ بل بھارتی بندرگاہوں کے قانون 1908 (1908 کے قانون نمبر 15) کی جگہ لے گا۔

بھارتی بندرگاہوں کے بل  2020 کے مسودے میں بندرگاہوں کی منظم ترقی اور دیرپا فروغ کی بات کہی گئی ہے تاکہ موثر انتظامیہ اور بندرگاہوں کے بندوبست کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے لیے بندرگاہوں کے شعبے میں مزید سرمایہ کاری کو راغب کیا جا سکے۔ مجوزہ بل کے تحت  بندرگاہوں کے تحفظ کی سہولت ان  بندرگاہوں پر جن پر کام کاج نہیں کیا جا رہا ہے موجودہ صورتحال کا جائزہ لیے جانے کے اقدامات مہیا کرے گا۔  اس سے نئی بندرگاہوں کی تشکیل اور موجودہ بندرگاہوں کے بندوبست کے لیے ایک بہتر جامع ضابطہ جاتی لائحہ عمل تشکیل دے کر بھارتی بحریہ اور بندرگاہوں کے شعبے میں مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی ہوگی۔

مجوزہ بل کی ان تازہ ترین شقوں سے بندرگاہوں کی حفاظت ، سلامتی ، آلودگی پر کنٹرول ، کارکردگی سے متعلق معیارات اور دیرپائیگی کی یقین دہانی ہوگی۔ اس بل سے سبھی تازہ ترین ان کنوینشنز اور پروٹوکولز کی یقین دہانی ہوگی جن میں بھارت ایک فریق ہے۔ اس سے بحری حفاظت اور سلامتی کو صحیح معنوں میں  فروغ حاصل ہوگا۔ اس بل سے بندرگاہوں اور ان کے نیٹ ورک کو سائنسی طور پر ترقی دینے میں بھی مدد ملے گی۔

اس بل میں بندرگاہوں کے شعبے کے بارے میں منصوبہ بندی کرنے  اور اس کو ترقی دینے کے لیے ایجنسیوں اور اداروں کے قیام اور طور طریقوں کو آسان بنانے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کر کے بھارتی بحریہ  اور بندرگاہوں کے شعبے میں صنعت کاری اور نجی سرمایہ کاری کے موقعوں میں اضافہ ہوگا۔

بھارتی بندرگاہوں کے بل 2020 کا مسودہ عوامی رائے اور تجاویز کے لیے نیز عوامی صلاح مشورے کے مقصد سے جاری کیا گیا ہے۔ یہ مسودے  http://shipmin.gov.in/sites/default/files/IPAbill.pdfاس لنک پر دستیاب ہے اور تجاویز 24 دسمبر 2020 تک  sagar.mala[at]nic[dot]inپر بھیجی جا سکتی ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

11.12.2020

U –8023


(Release ID: 1680150) Visitor Counter : 225