وزارت دفاع

دو ڈی آر ڈی او تجربہ گاہوں کے درمیان کوانٹم مواصلات

Posted On: 09 DEC 2020 3:55PM by PIB Delhi

دنیا بھر میں دفاعی اور اسٹریٹجک ایجنسیوں کے لئے محفوظ مواصلات ناگزیر ہیں اور وقتا فوقتا انکرپشن کنجی کی تقسیم اس تناظر میں ایک اہم ضرورت ہے۔ ہوا یا وائرڈ لنکس پر کنجیوں کو ساجھا کرنے کے لئے انکرپشن کی ضرورت ہوتی ہے جس کے لئے انکرپشن کنجی کو پہلے ساجھا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ کوانٹم پر مبنی مواصلات کنجی کو محفوظ طریقے سے ساجھا کرنے کے لئے ایک مضبوط حل پیش کرتا ہے۔ دفاعی تحقیق اور ترقی تنظیم (ڈی آر ڈی او) نے اس ٹیکنالوجی کی ترقی کے لئے پروجیکٹ شروع کیا ہے۔

اس پروجیکٹ نے آج اس وقت ایک سنگ میل طئے کر لیا جب ڈی آر ڈی او نے محفوظ مواصلات ظاہر کرنے کے لئے دو ڈی آر ڈی او تجربہ گاہوں، ڈی آر ڈی ایل اور آر سی آئی کے درمیان حیدرآباد میں کوانٹم کنجی تقسیم (کیو کے ڈی) ٹیکنالوجی کا تجربہ کیا۔ رکشا منتری شری راج ناتھ سنگھ نے کیو کے ڈی مواصلات کے کامیاب مظاہرے پر ڈی آر ڈی او ٹیم کو مبارکباد دی۔

یہ ٹیکنالوجی سی اے آئی آر، بنگلورو اور ڈی وائی ایس ایل۔ کیو ٹی ممبئی کے ذریعہ تیار کی گئی ہے۔ کوانٹم مواصلات ٹائم ۔ بن کوانٹم کنجی تقسیم (کیو کے ڈی) اسکیم کا استعمال کر کے حقیقت پسندانہ حالات میں انجام دیا گیا تھا۔ سیٹ اپ نے مواصلات کا علم حاصل کرنے کی کوشش کر رہے کسی تیسرے فریق کا پتہ لگانے کی توثیق کا بھی مظاہرہ کیا۔ جاسوسی سرگرمیوں کے خلاف کوانٹم پر مبنی سیکیورٹی 12 کلو میٹر کے رینج میں تعینات کی گئی اور اسے سسٹم اور فائبر آپٹک چینل پر 10 ڈی بی اٹینویشن کے لئے تسلیم کیا گیا۔

مسلسل ویو لیزر سورس کا استعمال ڈیپولرائزیشن اثر کے بغیر فوٹون ظاہر کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔ سیٹ اپ میں ٹائمنگ کی درستگی پیکوسیکنڈ کی تھی۔ سنگل فوٹون اولانچ ڈیٹیکٹر ( ایس پی اے ڈی) نے فوٹون کے آنے کو درج کیا اور کم کوانٹم شرح کے ساتھ کے بی پی ایس کے زمرے میں کنجی شرح حاصل کی گئی۔

ڈی آر ڈی او میں جاری کام کا استعمال کوانٹم انفارمیشن ٹکنالوجی کے شعبے میں اسٹارٹ اپس اور ایس ایم ای کو اہل بنانے کے لئے کیا جائے گا۔ یہ معیارات اور کرپٹو پالیسیوں کا تعین کرنے کے لئے بھی کام کرے گا جو موجودہ اور مستقبل کے فوجی کرپٹوگرافک سسٹم کے لئے متحدہ سائفر پالیسی کمیٹی ( سی پی سی) ڈھانچے میں کیو کے ڈی نظام کا فائدہ اٹھا کر زیادہ محفوظ کنجی بندوبست فراہم کرے گا۔

 

********

 

 

 

م ن- ن ا – م ف

U.No: 7960

 



(Release ID: 1679791) Visitor Counter : 210