وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم جناب نریندر مودی اور اُزبیکستان کے صدر شوکت مرزیوییو کے درمیان ورچوئل سمٹ

Posted On: 09 DEC 2020 6:00PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،09؍ دسمبر 2020: وزیراعظم جناب نریندر مودی اور اُزبیکستان کے صدر عالی جناب  شوکت مرزیوییو کے درمیان 11 دسمبر 2020 کو  ایک ورچوئل سمٹ منعقد ہوگی۔

ہندوستان اور  وسطی ایشیائی ملک کے درمیان یہ پہلی  باہمی  ورچوئل سمٹ میٹنگ ہوگی۔ اس میٹنگ میں دونوں ملکوں کے رہنما  کووڈ – 19 کے بعد کی دنیا میں ہندوستان اور اُزبیکستان کے درمیان تعاون کو مستحکم کرنے سمیت باہمی تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وہ  آپسی مفاد کے علاقائی اور  عالمی اُمور پر بھی   غور وخوض کریں گے۔

ہندوستان اور اُزبیکستان نے حالیہ ماضی میں  اعلیٰ سطحوں کے تبادلوں کا سلسلہ برقرار رکھا ہوا ہے۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 2015 اور 2016 میں اُزبیکستان کا دورہ کیا تھا، جب کہ اُزبیکستان کے صدر شوکت مرزیوییو نے 2018 اور 2019 میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا، جس سے کلیدی شراکت داری کو ایک نئی سمت  حاصل ہوئی تھی۔

 توقع ہے کہ ورچوئل سمٹ کے موقع پر حکومت سے حکومت کے درمیان بہت سے سمجھوتوں اور مفاہمت ناموں پر دستخط ہوں گے۔

 

 

********

م ن۔ح ا۔ق ر

U7979


(Release ID: 1679627)