وزارت آیوش

آیوش کی وزارت اور ایمس نے ایک تکاملی ادویات کا شعبہ قائم کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے

Posted On: 09 DEC 2020 2:27PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 09؍دسمبر2020 :  آیوش کی وزارت اور آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس)  نے  تکاملی ادویات کا ایک شعبہ قائم کرنے کے لئے کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ آیوش کے سکریٹری  ویدیا راجیش کوٹیچا اور ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلوریا کے ذریعے نئی دہلی کے ایمس میں تکاملی ادویات اور تحقیق (سی آئی ایم آر) کے لئے ایک مرکز قائم کرنے کا جائزہ لینے کے دوران کیا گیا۔ سی آئی ایم آر کو  آیوش کی وزارت کے تحت بہترین کارکردگی کے مراکز  کی اسکیم کے ذریعے  قابل قدر حمایت حاصل ہوئی ہے۔

سی آئی ایم آر کے سربراہ ڈاکٹر  گوتم شرما اور آیوش کی وزارت کے  سینئر عہدیدار اس دورے کے دوران موجود تھے۔ سی آئی ایم آر کے ذریعے یوگا اور آیور وید کے شعبوں میں جدید  قسم کی تحقیقی سرگرمیاں جاری ہیں اور ان کے نتائج  بہت  متاثر کن ہیں۔ آیوش کی وزارت اور ایمس نے  سی آئی ایم آر  میں  تحقیقی اشتراک کی مدت میں توسیع کرنے اور  مشترکہ سرگرمیوں کے دائرے کو وسیع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

سی آئی ایم آر کے تحقیقی کام اور دیگر سرگرمیوں اور کامیابیوں پر غور کرتے ہوئے یہ محسوس کیا گیا ہے کہ سی آئی ایم آر کے لئے ایک او پی ڈی اور  آئی پی ڈی بستروں کا قیام  سی آئی ایم آر کے  فروغ اور ترقی  کا اگلا قدم ہو سکتا ہے۔ آیوش کے سکریٹری اور  ایمس کے ڈائریکٹر دونوں نے  سی آئی ایم آر  میں  ایمس کے مریضوں کی  بڑھتی ہوئی دلچسپی پر غور کرتے ہوئے اس بات سے اتفاق کیا کہ مستقبل قریب میں ایمس میں تکاملی ادویات کے لئے ایک علیحدہ شعبہ قائم کیا جاسکتا ہے۔ اس شعبے کے لئے مخصوص فیکلٹی اور عملے کے ساتھ ایمس کا ایک مستقل شعبہ بنایا جاسکتا ہے۔

آیوش کے سکریٹری نے یقین دلایا کہ وزارت اس وقت  تک سی آئی ایم آر کا تعاون کرتی رہے گی جب تک ایک علیحدہ شعبہ قائم نہ ہوجائے۔ سی آئی ایم آر کی تحقیق کے قابل قدر نتائج اور  کووڈ – 19 سے متعلق تحقیق میں  مربوط طریقہ کار  اور مربوط تحقیق کے نتائج بہت امید افزا ہیں اور  یہ وقت کی ضرورت ہے کہ یہ طریقہ کار  صحت عامہ کے لئے اہم فوائد  کا حامل ہوسکتا ہے۔

یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سی آئی ایم آر، ایمس  کووڈ کے بعد کے علاج کے مطالعے کے لئے آیور وید اور یوگا  کے ساتھ مربوط پروٹوکول تیار کرسکتے ہیں۔ آیوش کی وزارت ایکسٹرا میورل ریسرچ اسکیم کے تحت اس میں اشتراک کرسکتی ہے۔

ہریانہ کے جھجر میں نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ  میں  کینسر کی دیکھ بھال کے لئے مربوط آیوش سینٹر  کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس کے جلد قیام اور مرکز کے  جلد از جلد  کام کرنے کے عمل میں تیزی لائی جائے۔

ٹیم کے سینئر ارکان نے سی آئی ایم آر کا دورہ کیا اور  سی آئی ایم آر  میں کووڈ – 19 کے تحقیقی کام کے بارے میں تفصیلاتی  پرو گرام میں بھی شرکت کی۔ آیوش کے سکریٹری اور ایمس کے ڈائریکٹر نے سی آئی ایم آر  کے عملے کو  ایک جدید ترین تحقیقی یونٹ قائم کرنے اور  اعلیٰ معیاری علاج اور تحقیقی نتائج کے لئے مبارک باد دی۔

 

*************

( م ن ۔ و ا ۔  ق ر(

7946U-



(Release ID: 1679328) Visitor Counter : 257