سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
دوطرفہ تعلیمی –صنعتی اور سرکاری تعاون کو فروغ دینے اور اختراع اور صنعتی تحقیق وترقی کی حوصلہ افزائی کے لیے جی آئی ٹی اے ایک محرک ہے: ڈاکٹر ہرش وردھن
Posted On:
28 NOV 2020 2:59PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی، صحت اور خاندانی فلاح وبہبود اور ارضیات سائنس ڈاکٹر ہرش وردھن نے عالمی اختراع اور ٹیکنالوجی اتحاد (جی آئی ٹی اے) کے 9ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعہ کہا کہ دوطرفہ تعلیمی-صنعتی اورسرکاری تعاون کو فروغ دینے اور اختراع اور صنعتی تحقیق و ترقی کی حوصلہ افزائی کے لیے جی آئی ٹی اے ایک محرک ہے۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے ڈیجیٹل موڈ میں پروگرام کے افتتاح کے موقع پر کہا ‘‘جی آئی ٹی اے کے ذریعہ ڈی ایس ٹی دنیا کے کچھ سب سے ترقی یافتہ ممالک جیسے اسرائیل، کوریا،کناڈا،فن لینڈ، اٹلی، اسپین اور برطانیہ کے ساتھ دوطرفہ صنعتی تحقیق و ترقی کے پروجیکٹوں کے نفاذ میں شامل رہا ہے۔’’
عالمی اختراع اور ٹیکنالوجی اتحاد (جی آئی ٹی اے)، سائنس اور ٹیکنالوجی محکمہ (ڈی ایس ٹی) کے تحت ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ کوڈ (ٹی ڈی بی) اور ہندوستانی صنعتی یونین کے درمیان پبلک-پرائیویٹ پارٹنرشپ ہے۔ جی آئی ٹی اے کے 9ویں یوم تاسیس کی تھیم تھی –آتم نربھربھارت۔یوم تاسیس کی تقریب سی آئی آئی ہائپ پلیٹ فارم پر منعقد کی گئی تھی۔اس پروگرام میں مختلف وابستگان نے اپنے خیالات کااظہار کیا۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ ‘‘وزیراعظم نے اپیل کی تھی کہ اس چنوتی بھرے وقت کا استعمال بھارت کو خود کفیل بنانے کے ایک موقع کے طور پر کیا جانا چاہیے۔سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت ملک میں سائنسی مزاج کی پرورش اور فروغ میں سب سے آگے ہے۔’’
سائنس اور ٹیکنالوجی محکمہ (ڈی ایس ٹی) کے سکریٹری اور پروگرام کےمہمان خصوصی پروفیسر آشوتوش شرما نے بڑے پیمانے پر ہوئی تبدیلیوں کاذکر کیاجن میں دائرۂ اختیار کی توسیع، اسرائیل، کناڈا، سوئیڈن،کوریا ،اٹلی اور فن لینڈ جیسے ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانا شامل ہے۔
پروفیسر شرما نے زور دے کر کہا کہ آتم نربھر بھارت کا مطلب الگ تھلگ ہونا نہیں بلکہ یہ عالمی تحقیق وترقی اورسپلائی چین کا ایک حصہ بننے اور عالمی سطح پر کام کرنے کے لیے زیادہ شمولیتی بننا ہے۔یہ عالمی سطح پر ہر چیز کے ساتھ ہماری طاقت کا اتحاد ہے۔
پروفیسرشرما نے خود کفالت کے تہذیبی عناصر-خود اعتمادی،عزت نفس اورذاتی فکرکو نمایاں کیا اور کہاکہ جولوگ بھی خودکفیل بننے کے لیے کام کرتے ہیں انہیں ان اہم نکات کو یاد رکھنا چاہیے۔
ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ (ٹی ڈی بی)کے سکریٹری ڈاکٹر نیرج شرما نے کہا کہ آنے والے وقت میں ٹی ڈی بی اور جی آئی ٹی اے کے درمیان تعاون کو پھیلانے کی خواہش رکھتے ہیں۔
اس سال بین الاقوامی حصہ دار ممالک کے ساتھ تعاون کے نتیجہ میں تین کامیاب پروجیکٹوں کو پوراکیا گیا۔ان پروجیکٹوں میں شامل ہیں ہندوستانی بجلی کی تقسیم کے شعبے کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی الیکٹرانک میٹرنگ اور مانیٹرنگ سسٹم، پرل باجرا ہائبرڈ بیجوں کوتیار کیا جانا اور ٹائپ 2ذیابیطس کی روک تھام کے لیے نئی اور کفایتی غذائی پیداوار اور پاوریوٹی لیٹی گرڈ کے ساتھ شمسی توانائی کے پلانٹوں کو جوڑنے کے لیے بہتر پاور الیکٹرانک اور متعلقہ ٹیکنالوجیوںکا ڈیزائن اور تشکیل۔
******
م ن۔ ق ت۔ج ا
U-NO.7908
(Release ID: 1679037)
Visitor Counter : 263