بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے عوامی صلاح و مشورے کے مقصد سے فلوٹنگ اسٹرکچرس کی تکنیکی خصوصیات کے لئے مسوداتی رہنما ہدایات جاری کیں


وزارت، بھارتی کوسٹ لائن پر متنوع استعمال کے لئے فلوٹنگ جیٹیز کو فروغ دینا چاہتی ہے

Posted On: 07 DEC 2020 2:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  7 /دسمبر  2020 ۔ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے بھارتی کوسٹ لائن پر عالمی معیار کے فلوٹنگ بنیادی ڈھانچے کے قیام کے مقصد سے فلوٹنگ اسٹرکچرس کی تکنیکی خصوصیات سے متعلق مسوداتی رہنما ہدایات کی تدوین کی ہے اور اسے عوامی صلاح و مشورے کے لئے جاری کیا ہے۔

اپنے طبعی مفادات کے سبب فلوٹنگ اسٹرکچر ایک پرکشش حل ہے اور بندرگاہوں، جہازرانی اور آبی گزرگاہوں  کی وزارت اسے فروغ دے رہی ہے۔ روایتی گھاٹ اور فکسڈ کنکریٹ اسٹرکچرس کے مقابلے میں فلوٹنگ جیٹیز کے فوائد حسب ذیل ہیں:

  • یہ کم لاگت والا حل ہے اور روایتی ڈھانچوں کی قیمت سے کافی سستا ہے۔
  • روایتی جیٹی کے مقابلے میں فلوٹنگ اسٹرکچرس کافی تیزی سے قائم کئے جاسکتے ہیں۔ عام طور پر روایتی ڈھانچوں کے قیام میں 24 مہینوں کا وقت لگتا ہے، اس کے مقابلے میں فلوٹنگ اسٹرکچر 6 سے 8 مہینوں میں بنائے جاسکتے ہیں۔
  • ماحولیات پر اس کا کم از کم اثر پڑتا ہے۔
  • ماڈیولر تعمیراتی تکنیک کے سبب اس کی آسانی سے توسیع کی جاسکتی ہے۔
  • بندرگاہ کی جدید کاری کی صورت میں اسے آسانی سے دوسری جگہوں پر لے جایا جاسکتا ہے۔
  • یہ جیٹی اور کشتیوں کے درمیان فری بورڈ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

فلوٹنگ جیٹیز خاص طور پر ان جگہوں پر لگانا کافی آسان ہے جہاں ٹائیڈل رینج زیادہ ہے، جہاں کم جوار بھاٹے والے اوقات میں روایتی گھاٹ سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ ایسی جگہوں پر فلوٹنگ جیٹیز مسلسل فری بورڈ کی سہولت فراہم کرتے ہیں، جہاز کے ذخیروں کی لدائی کو آسان بناتے ہیں اور ان سے ماہی گیروں کے ذریعے پکڑی گئی مچھلیوں کو کشتی سے براہ راست اتارنے میں آسانی ہوگی ہے۔ اس کے نتیجے میں طویل مدت میں ماہی گیروں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ پیداواریت میں اضافہ ہوتا ہے۔

بندرگاہوں، جہازرانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے بین الاقوامی رہنما اصولوں پر عمل کرتے ہوئے حال ہی میں کچھ تجرباتی پروجیکٹوں کا کامیابی کے ساتھ نفاذ کیا ہے۔ ان میں گوا میں مسافر فلوٹنگ جیٹی، سابرمتی ندی اور سردار سروور باندھ (سی پلین خدمات کے لئے) پر واٹر – ایروڈرومس کا قیام شامل ہے، جن کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ پوری کوسٹ لائن پر ساحلی برادری کی جامع ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے وزارت کے اس طرح کے 80 سے زیادہ پروجیکٹ منصوبہ بندی کے مرحلے میں ہیں۔

وزارت کے ذریعے بین الاقوامی معیارات کے مطابق ایک معیار اور معیاری خصوصیات کی تیاری کا عمل جاری ہے، تاکہ مختلف حصص داروں کے ساتھ صلاح و مشورے کے بعد فلوٹنگ ڈھانچوں (تیرتے ہوئے ڈھانچوں) کی تکنیکی خصوصیات کی تدوین کی جاسکے۔ اس کے لئے وزارت نے آئی آئی ٹی چنئی کو فلوٹنگ جیٹی، واٹر ایروڈرومس، فلوٹنگ مرینا، فش لینڈنگ سہولیات وغیرہ جیسے پائیدار فلوٹنگ ڈھانچوں کی تکنیکی خصوصیات پر کام کرنے کی ذمے داری سونپی ہے، تاکہ درست اور سخت تکنیکی خصوصیات وضع کی جاسکیں۔

عوام سے ردّعمل اور مشورے مانگنے کے لئے مجوزہ خصوصیات / تکنیکی ضرورتوں کی فہرست (ایس او ٹی آر) کے ساتھ مسوداتی رہنما ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ مسوداتی رہنما ہدایات دیکھنے کے لئے اس لنگ پر جائیں: http://shipmin.gov.in/sites/default/files/proforma_guidelines.pdf جس کے لئے 11 دسمبر 2020 تک sagar.mala[at]nic[dot]in پر مشورے ای میل کئے جاسکتے ہیں۔

یہ انتظامیہ  میں شفافیت میں اضافہ کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی حکومت کی ترجیح رہی ہے۔ مسوداتی رہنما ہدایات جاری کرنا اور عوامی ردّعمل حاصل کرنا اسی سمت میں اٹھایا گیا ایک ترقی پسندانہ قدم ہے، جس سے طویل عرصے میں ساحلی برادری کی فلاح و بہبود میں مدد ملے گی اور یہ ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 7880

07.12.2020



(Release ID: 1678991) Visitor Counter : 165