نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

مارچ میں کورونا کی وبا کے پھوٹ پڑنے کے بعد پہلے بین الاقوامی مسابقے، کشتی عالمی کپ میں روی کمار اور دیپک پنیا بھارت کی نمائندگی کرنے والے 24 پہلوانوں میں شامل

Posted On: 03 DEC 2020 4:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  3/دسمبر 2020 ۔ بلغراد  میں 12 دسمبر سے 18 دسمبر 2020 تک ہونے والے سینئر انفرادی عالمی کپ میں بھارت کی نمائندگی کرنے کے لئے 42 اراکین (24 پہلوان، 9 کوچ، 3 معاون اسٹاف اور 3 ریفری) پر مشتمل ایک ٹیم سربیا کا دورہ کرے گی۔ مارچ میں کورونا وائرس کی وبا پھوٹ پڑنے کے بعد پہلے بین الاقوامی مسابقے میں بھارتی پہلوان حصہ لیں گے۔  مارچ میں ملک گیر لاک ڈاؤن کے بعد بھارتی پہلوانوں کے لئے یہ پہلا کشتی مقابلہ ہے۔

ٹورنامنٹ میں حصے داری کے لئے 90 لاکھ روپئے سے زیادہ کی رقم حکومت کے ذریعے منظور کی گئی ہے۔ اس میں ہوائی سفر کا ٹکٹ، بورڈنگ اور لوجنگ، یونائٹیڈ ورلڈ ریسلنگ لائسنس فیس، ویزا فیس اور کھلاڑیوں، کوچوں اور ریفری کے لئے جیب خرچ بھی شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ میں درج ذیل پہلوان حصہ لیں گے:

مردوں کی فری اسٹائل کشتی: روی کمار (57 کلوگرام)، راہل اوارے (61 کلوگرام)، نوین (70 کلوگرام)، گورو بالیان (79 کلوگرام)، دیپک پنیا (86 کلوگرام)، ستیہ ورت قادیان (97 کلوگرام)، سمت (125 کلوگرام)۔

مردوں کی گریکو – رومن کشتی: ارجن ہلکرکی (55 کلوگرام)، گیانیندر (60 کلوگرام)، سچن رانا (63 کلوگرام)، آشو (67 کلوگرام)، آدتیہ کندو (72 کلوگرام)، ساجن (77 کلوگرام)، سنیل کمار (87 کلوگرام)، ہردیپ (97 کلوگرام)، نوین (130 کلوگرام)۔

خواتین مقابلے: نرملا دیوی (50 کلوگرام)، پنکی (55 کلوگرام)، انشو (57 کلوگرام)، سریتا (59 کلوگرام)، سونم (62 کلوگرا)، ساکشی ملک (65 کلوگرام)، گرشرن پریت کور (72 کلوگرام)، کرن (76 کلوگرام)۔

بھارت نے کشتی میں اب تک کل 4 اولمپک کوٹا حاصل کیا ہے۔ بجرنگ پنیا (مردوں کی فری اسٹائل 65 کلوگرام)، ونیش فوگاٹ (خواتین کے 53 کلوگرام زمرے میں)، روی کمار اور دیپک پنیا ٹوکیو اولمپک کے لئے اب تک کوٹا حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ بھارتی پہلوانوں کے پاس مارچ 2021 میں مقررہ ایشین کوالیفکیشن ٹورنامنٹ اور 29 اپریل سے 2 مئی 2021 تک مقررہ ورلڈ کوالیفکیشن ٹورنامنٹ میں کوٹا حاصل کرنے کے دو اور مواقع ہوں گے۔

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 7793


(Release ID: 1678197) Visitor Counter : 219