وزارت دفاع

وائس چیف آف آرمی اسٹاف کا کووڈ-19 وبا کے بعد سیکورٹی چیلنجوں پر بنگلہ دیش نیشنل ڈیفنس کالج سے خطاب

Posted On: 02 DEC 2020 6:26PM by PIB Delhi

لیفٹیننٹ جنرل ایس کے سینی ، وائس چیف آف آرمی اسٹاف (فوج کے نائب سربراہ) نے 02 دسمبر 2020 کو ورچوئل پلیٹ فارم کے ذریعہ "کووڈ-19 وبا کے بعد سیکیورٹی چیلینجز'' کے موضوع پر نیشنل ڈیفنس کورس بنگلہ دیش کے شرکا سے خطاب کیا۔ قبل ازیں، اپنے کیرئیر میں فوج کے نائب سربراہ نے 2011 میں نیشنل ڈیفنس کالج بنگلہ دیش میں شرکت کی تھی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے ابھرتی ہوئی دنیا پر کورونا وائرس کے اثرات کا ذکر کیا اور فوج، سیکورٹی چیلنجوں پر اس کے اثرات پر توجہ مرکوز کی اور اس سے نمٹنے کے طریقوں اور ذرائع پر اپنے خیالات پیش کئے۔

وائرس کے اثرات پر فوج کے نائب سربراہ نے کہا کہ "فوجی صلاحیت اور پروجیکٹوں کے لئے فنڈز میں کمی کی وجہ سے بیشتر ممالک کی اسٹریٹجک سیکیورٹی متاثر ہوئی ہے کیونکہ فوری طور پر صحت ضروریات کے لئے بہت زیادہ رقم اس کے لئے دے دی گئی ہے۔ ''ڈی گلوبلائزیشن" کے رجحان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا "انتہائی قوم پرستی کے جذبے سے چلنے والے بہت سے ممالک ، ڈی گلوبلائزیشن کے تیز تر عمل کا سامنا کر رہے ہیں جس کی وجہ سے سامان ، لوگوں ، خدمات اور حتی کہ نظریات کی نقل و حرکت کے لئے سرحدیں بند ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ " حالانکہ کئی ممالک وائرس پر قابو پانے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں ، وہیں کچھ ممالک نے فوجی ، معاشی اور سیاسی طور پر اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کا موقع حاصل کر لیا ہے جو عالمی برادری کے لئے بہتر نہیں ہے"۔

فوج پر کووڈ-19 کے اثرات کے بارے میں انہوں نے فورس کی تیاری، تربیت، عملیاتی لاجسٹکس اور ایچ آر ایشوز پر اس کے اثرات کو بتایا اوراس بات کو اجاگر کیا کہ پروڈکشن میں رکاوٹوں اور ورک فورس میں خلل پیدا ہونے کی وجہ سے نظام الاوقات کی فراہمی میں تاخیر کے سبب فورس کو برقرار رکھنا ایک چیلنج ہے۔

کورس میں شرکت کرنے والی مستقبل کی سینئر فوجی قیادت کو کووڈ دور کے بعد کے لئے سفارشات کی تجویز پیش کرنے کے سلسلے میں نائب فوجی سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ خطے کی افواج کو ایک دفاعی امداد باہمی منصوبہ ضرور تیار کرنا چاہئے کیونکہ اس طرح کے صحت بحران سے نمٹنے والے پہلے وہی لوگ ہوں گے۔ انہوں نے ایسے خطرات کی مربوط شناخت کرنے، قابو پانے اور ان سے نمٹنے کے لئے ٹیکنالوجی سے لیس حل پر بھی زور دیا۔

نائب فوجی سربراہ کی یہ بات چیت بنگلہ دیش کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانے میں ایک اہم قدم ہے جو ہماری تاریخی ، ثقافتی اور فوجی وابستگی کے پیش نظر ہندوستانی فوج کی ترجیح رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2020-12-02at04.28.32B7AL.jpeg

******

م ن۔ ن ا۔ م ف

U: 7755



(Release ID: 1677900) Visitor Counter : 168