سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لئے قومی ایوارڈس جیتنے والوں کے انتخاب کے لئے قومی سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ کووڈ-19 وبا کی صورتحال کی وجہ سے ملتوی

Posted On: 02 DEC 2020 5:05PM by PIB Delhi

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لئے قومی ایوارڈس معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر معذور افراد کے تعاون ، یوگ دان، معذوروں کی ہنرمندی کے صلے میں عطا کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ معذور افراد کو بااختیار بنانے کے شعبے میں سرکاری اداروں، تنظیموں اور پرائیویٹ کمپنیوں کے ذریعے کیے گئے تعاون کے صلے میں دیے جاتے ہیں۔ یہ قومی ایوارڈس ہر سال 3 دسمبر کو معذور افراد کو بااختیار بنانے کے سلسلے میں دیے جاتے ہیں۔ اس سلسلے میں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے (دویانگ جن) نے 25 جولائی 2020 کو ایک اشتہار جاری کیا تھا، جس میں اس محکمے کی طرف سے قومی ایوارڈس 2020 کے لیے درخواستیں مانگی گئی تھیں، حالانکہ محکمہ کو درخواستیں، نامزدگیاں موصول ہوئی ہیں۔

اس کے نتیجے میں درخواست دہندگان کی جانب سے داخل کردہ دستاویزات اور ریکارڈ کی جانچ کے ذریعے ایک تفصیلی طور پر سلیکشن کا عمل شروع کیا جانا ہے۔اس کے بعد اسے نیشنل سلیکشن کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ نیشنل سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ ایک دسمبر 2020 کو ہونی تھی۔ البتہ یہ میٹنگ کووڈ-19 عالمی وبا کے پیش نظر موجودہ صورتحال کی وجہ سے اب ملتوی کردی گئی ہے۔تاہم صورتحال بہتر ہونے کے بعد ہی نیشنل سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ ہوگی، تاکہ اس عمل کو پورا کیا جاسکے لیکن اس عمل کو پورا کرنے کے لیے ایک پیشگی اطلاع (نوٹس) کے ذریعے سے لوگوں کو مطلع کیا جائے گا۔

.............................

 

     م ن، ح ا، ع ر

U-7743



(Release ID: 1677888) Visitor Counter : 181