کوئلے کی وزارت

حکومت اپنی حقیقی صلاحیتوں کا احساس کرنے کے لئے کانکنی کے شعبے میں متعدد ڈھانچہ جاتی سدھاروں کو لارہی ہے: جناب پرہلاد جوشی

Posted On: 02 DEC 2020 5:20PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،2دسمبر 2020/کوئلہ اور کانکنی کے  مرکزی وزیر جناب پرہلاد  جوشی نے کہا کہ  حکومت  اپنی حقیقی صلاحیت کا احساس کرنے کے لئے کانکنی شعبے میں متعدد  ڈھانچہ جاتی اصلاحات  کو لارہی ہے۔  جناب جوشی آج  گلوبل مائنگ سمٹ یا عالمی کانکنی  سربراہ کانفرنس بین الاقوامی کانکنی اور مشینری نمائش  کے   15ویں ایڈیشن سے خطاب کررہے تھے۔

جناب جوشی نے کہا  کانکنی شعبے میں  مجوزہ  ڈھانچہ جاتی یا ساختی تبدیلیاں یا اصلاحات کا مقصد کھوج سے لے کر پیداوار تک  ایک سہل بدلاؤ یو یقینی بنانے کے لئے تلاش میں نجی شعبے کی   حصہ داری کو  بڑھاوا دینا   معدنیات بلاکوں کو  نیلامی کے لئے کھوج کے معیارات کی  دوبارہ تعریف لکھنا ہے۔  یہ اصلاحات  کانکنی  حقوق کو مختص کرنے کے لئے لائسنس ، کانکنی  لیز یا پٹے  یا کھلے ایکڑ  لائسننگ  پالیسی کو ممکن بناتے ہوئے  بلاکوں کی نیلامی کو  کھوج کے معیارات کو   دوبارہ سے متعارف   یا دوبارہ تعریف کرے گا۔  جس سے   کانکنی کی پیداوار کو   بہت بڑا فروغ ملے گا۔

 فعال سدھاروں سے  جڑے  حکومت کے نظریے پر   روشنی ڈالتے ہوئے  جناب جوشی نے کہاکہ   مارچ،2020 کو اہم  مدت تھی، جب بڑی تعداد میں ورکنگ کانوں  کے پٹے ختم ہوگئے تھے اور انہیں فوری طور پر نیلام کرنا پڑا، حکومت نے  ایک فعال   صنعت کے   مطابق   سب سے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے   ایک آرڈی نینس جاری کرکے تمام قانونی   منظوریوں کو  نئے پٹوں میں منتقل  کیا۔  خام مال کی  بغیر رکاوٹ پیداوار کو یقینی بنانے کی سمت میں یہ ایک  اہم قدم تھا۔

جناب جوشی نے کہا کہ اس خصوصی سدھار کے نتیجے میں حوصلہ افز  نتیجے حوصلہ افزا رہے ہیں اور اس آرڈی نینس  کی موجودگی میں ، اڈیشہ نے  حال ہی میں   بڑی تعداد میں خام لوہے  یا خام فولاد   کانوں کی کامیاب نیلامی کی ہے۔

حکومت یہ  اس بات کو یقینی بنانے کے لئے   پوری طرح سے  پرعزم ہے،  کہ  ملک  کے  معدنی  وسائل کی نیلامی   پوری طرح سے   کامیاب ہو اور یہ  ریاستی حکومتوں کے لئے محصول اور  روزگار پیدا کرسکے۔

 جناب جوشی نےکہا کہ   کانکنی صنعت ہندستان کی  پانچ ٹریلین امریکی ڈالر کی حوصلہ افزا ترقی کے مرکز میں ہے۔ ہندستان  وسیع  قدرتی وسائل سے مالا مال ہےاور اس صنعت نے ملک کی معیشت میں کئی طرح سے تعاون دیا ہے جیسا کہ جی ڈی پی میں راست    تعاون ، ڈاؤن اسٹریم صنعتوں اور روزگار کی ترقی کے ذریعہ   بالواسطہ    تعاون ۔

انہوں نے کہا کہ  صنعتی ترقی کے ساتھ کانکنی  شعبے کے  باہمی تعلق  کو دیکھتے ہوئے ،   حکومت نے کچے مال کی   دستیابی،  ملک کی معیشت  اور قدرتی وسائل کے انتظام کے سلسلہ میں  اپنی ترجیحات کو بھی بدل لیا ہے۔ یہ یقینی بنانا حکومت کی  اولین ترجیح ہے  کہ  کاروبار کرنےمیں آسانی شفافیت اور مقررہ  مدت میں  عملوں کو سازگارماحول میں کاروبار کرنے  میں  آسانی  کے مطابق ہو۔

حکومت کے ذریعہ    کانکنی اور  کوئلے کے شعبے میں  حال ہی میں کئے گئے   سدھاروں کے بارے میں   تفصیل سے بتاتے ہوئے  جنا ب جوشی نے کہاکہ روزگار پیدا کرنے  ، ایندھن  کی درآمدپر  انحصار کم کرنے  اور اقتصادی ترقی  کی  حوصلہ افزائی کرنے کے علاوہ کوئلے کے شعبے کو  نجی اکائیوں کے  کھولنے سے  ملک میں اگلے  پانچ سات برسوں میں   بھاری سرمایہ کاری ہوگی۔

خام دھات اور غیر دھات   کی کانکنی کی کھوج میں راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو سو فی صد تک   خودکار بنانے کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ جیولوجکل سروے آف  انڈیا نے   مختلف معدنیاتی  پیداوار سے متعلق تقریباً 400  معدنیات  کی کھوج پروجیکٹ کو نافذکرکے اپنی کھوج سے متعلق سرگرمیوں کو تقریباً دو گنا کردیا ہے۔

 

م ن۔ ش ت۔ج

Uno-7746

 



(Release ID: 1677881) Visitor Counter : 149