وزارات ثقافت

مشترکہ بودھ وراثت پر ایس سی او کی ابھی تک کی پہلی آن لائن بین الاقوامی نمائش کا آج انعقاد کیا گیا


سربراہان حکومت کی ایس سی او کونسل کےصدر جناب ایم وینکیا نائڈونے نمائش کا افتتاح کیا

Posted On: 30 NOV 2020 4:35PM by PIB Delhi

نئی دہلی30نومبر2020: بھارت کے نائب صدر جمہوریہ  اور سربراہان حکومت کی ایس سی او کونسل کے ، 2020  میں  سربراہ جناب ایم وینکیا نائڈو نے  سربراہان حکومت  کی ایس سی او کونسل  کی 19 ویں  میٹنگ میں مشترکہ بودھ وراثت کے سلسلے میں ابھی تک پہلی ایس سی او آن لائن  نمائش کا افتتاح کیا۔ افتتاح کی یہ تقریب ویڈیو کانفرنسنگ کے وسیلے سے آن لائن منعقدکی گئی ۔

ایس سی او کی یہ آن لائن بین الاقوامی نمائش  اپنی نوعیت کی ابھی تک کی پہلی  نمائش ہے ۔ جس کی تیاری  نئی دلی  کے نیشنل میوزیم میں ،ایس سی او ررکن ممالک کے ساتھ  مل کر کی۔نمائش کے انعقاد  میں تھری  ڈی  اسکیننگ  ،  ویب جی ایل پلیٹ فارم ،  ورچوئل اسپیس  یوٹی لائزیشن ، اختراعی تحفظ اور پس پردہ   تبصرے کے  طریقوں جیسی  جدید ترین آرٹ تکنیک    کا استعمال کیا گیا۔

اس نمائش کو  اس  آن لائن پتے پر دیکھا جاسکتا ہے:  https://nmvirtual.in

بودھ فلسفہ  اور وسطی ایشیا کے فنون لطیفہ،شنگھائی تعاون تنظیم ایس سی او سے وابستہ ملکوں  کو ایک دوسرے سے ملاتے ہیں۔اس آن لائن  بین الاقوامی نمائش میں شائقین  کو  ایک عمدہ موقع فراہم کیا گیا ہے کہ وہ  ایس سی او ملکوں کے بودھ آرٹ    کے قدیم فن پاروں  کو دیکھ سکتے ہیں۔ یہ فن پارے   ایک ہی پلیٹ فارم پر لوگ اپنے گھروں   پر اپنی آسانی کے مطابق  دیکھ سکتے ہیں۔اس طرح کی کثیر ملکی آن لائن نمائش میں  یہ صلاحیت  بھی ہے  کہ وہ  حالیہ  عالمی وبا کے دوران کے حالات  میں  معاشروں   کو  جوڑسکے   اور ان میں  ایک نیا جوش وجذبہ پیدا کرسکے ۔

اس  بین الاقوامی نمائش  میں پورے ایشیا میں مختلف میوزیموں  میں   آرٹ کے خزانے کی ایک جھلک پیش کی گئی ہے ۔ 

ناظرین   گندھار  اور متھر ا اسکول  نالندہ  ، امراوتی  اور سارناتھ وغیرہ    کے بھارت کے بودھ خزانوں   کے بارے میں معلومات حاصل سکتے ہیں۔پاکستان کے ہال میں  گوتم بدھ کی زندگی   اور بودھ آرٹ کو  تھری ڈی ورچوئل طریقے سے   نمایاں کیا گیا ہے۔

/

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JB67.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0029VO7.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003Y7IM.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004JMAA.jpg

 

*************

 

  م ن۔اس ۔رم

(01-12-2020

U- 7740



(Release ID: 1677657) Visitor Counter : 201