امور داخلہ کی وزارت
کابینہ سکریٹری نے ہوا کے گہرے دباؤ پر این سی ایم سی میٹنگ کی صدارت کی
Posted On:
01 DEC 2020 3:42PM by PIB Delhi
تمل ناڈو اور کیرالہ کے جنوبی ساحل سے قریب ابھرتے ہوئے ہوا کے گہرے دباؤ کے پیش نظر کابینہ سکریٹری جناب راجیو گوابا نے تمل ناڈو، کیرالہ کے چیف سکریٹریوں، لکشدیپ کے مشیر اور مختلف وزارتوں کے سکریٹریوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آج یہاں بحران کے بندوبست کی قومی کمیٹی (این سی ایم سی) کی میٹنگ کی صدارت کی۔
ہندوستان کے محکمہ موسمیات آئی ایم ڈی کے ڈی جی نے بتایا کہ گہرے ہوا کے دباؤ کے دوران مختلف رفتار سے چلنے والی تیز ہوائیں تمل ناڈو اور کیرالہ اور لکشدیپ کے جنوبی ساحل کو متاثر کرسکتی ہیں، ساتھ ہی 2 سے 4 دسمبر کے درمیان بھاری سے بہت بھاری بارش ہوسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک فصلو ں اور کچھ لازمی خدمات کو نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ 4دسمبر تک مچھلیاں پکڑنے سے متعلق سرگرمیاں مکمل طور پر معطل رہیں گی۔
تمل ناڈو، کیرالہ کے چیف سکریٹریوں اور لکشدیپ کے مشیر نے اپنی تیاریوں کے بارے میں این سی ایم سی کو مطلع کیا اور متعلقہ ضلعوں میں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹیوں کے ذریعے کیے گئے انتظامات سے بھی مطلع کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے ماہی گیروں کو وارننگ اور راحتی ٹیموں کی تعیناتی سے بھی آگاہ کیا۔
این ڈی آر ایف کے ڈی جی نے ممبروں کو بتایا کہ ضروری ٹیموں نے ان علاقوں میں پوزیشن لے لی ہے۔ باقی ٹیموں کو تمل ناڈو میں تیار رکھا گیا ہے۔
شہری ہوابازی، ٹیلی کمیونیکیشن، بجلی، داخلہ، این ڈی ایم اے کی وزارتوں کے سکریٹری صاحبان اور وزارت دفاع کا نمائندہ نے بھی اپنی اپنی تیاریوں کے بارے میں این سی ایم سی کو آگاہ کیا۔
کابینہ سکریٹری نے ریاستی سرکاروں اور مرکزی وزارتوں سے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ایسے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں جس سے اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ نقصان کم سے کم ہو اور جلد سے جلد لازمی خدمات کو بحال کرنے کے لئے سبھی ضروری تیاریاں کی گئی ہیں۔
***************
م ن، ح ا، ع ر
01-12-2020
U-7708
(Release ID: 1677582)
Visitor Counter : 162