پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
جناب دھرمیندرپردھان نے ایم این جی ایل کے 100ویں سی این جی اسٹیشن کا افتتاح کیااوراسے قوم کے نام وف کیا
Posted On:
01 DEC 2020 12:55PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، یکم ؍دسمبر:پیٹرولیم اورقدرتی گیس اوراسٹیل کے مرکزی وزیرجناب دھرمیندرپردھان نے آج ایم این جی ایل کے 5اسٹیشنوں کا ویڈیوکانفرنس کے ذریعہ افتتاح کیااورانھیں قوم کے نام وقف کیا۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی کے سی این جی کے اسٹیشنوں کی تعداد 100ہوگئی ہے ۔ وزیرموصوف نے مہاراشٹرکے شہرناشک کے پٹھاردی کے مقام پرایل این جی /سی این جی اسٹیشن پر سول کام ،ناشک میں بسوں کے لئے سی این جی سپلائی اور پونے میں موبائل ری فیولنگ یونٹ ایم آریو کے ذریعہ سی این جی تقسیم کی سہولت کابھی افتتاح کیا۔
اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہاکہ بھارت توانائی کے زیادہ دیرپااستعمال کے لئے 2030تک ابتدائی توانائی مکس میں قدرتی گیس کے 15فیصد حصے کے حصول کاعہد بندہے ۔ اس سے ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے آب وہواکی تبدیلی کے سی اوپی ای ۔21سے متعلق وعدے کو پورا کرنے میں مدد ملے گی ۔ انھوں نے کہاکہ قدرتی گیس کے زیادہ استعمال سے روایتی ایندھن کے انحصارمیں کمی آئے گی جس کے نتیجے میں درآمدات کے اخراجات اورانحصارمیں بھی کمی آئے گی ۔ توانائی میں تبدیلی کے ہمارے اس نقش راہ سے خود کفالت اورروزگارکے موقعوں میں اضافہ ہوگا۔
وزیرموصوف نے کہاکہ آج کے ایم این جی ایل کے افتتاح سے سی این جی 100اسٹیشنوں کا نیٹ ورک بن جائے گا۔ ‘‘ آج جو 5اسٹیشن جوڑے گئے ہیں ان کے بعد ہم تقریبا2500اسٹیشنوں کی تعداد تک پہنچ جائیں گے ۔لیکن ہمیں 7سے 8سال میں سی این جی کے 10ہزاراسٹیشنوں کی تعداد تک پہنچنے کی کوشش جاری رکھنی ہوگی ’’۔ انھوں نے کہا‘‘مجھے بتایاگیاہے کہ مہاراشٹرایس آرٹی سی نے سی این جی میں بسوں کی تیاری کا آرڈردیاہے لہذا کیرالاایس آرٹی سی بسوں کے لئے تجرباتی مرحلوں کو قطعی شکل دے رہی ہے ۔ ایم این جی ایل نے ملک میں پہلے مرتبہ موبائل ری فیولنگ یونٹ ایم آریو قائم کرنے میں پہل کی ہے’’ ۔
جناب پردھان نے کہاکہ سی جی ڈی شعبہ قدرتی گیس کے صرفےکے لئے ایک بڑی صنعت بن کر ابھراہے ۔
*****************
( م ن ۔ اس ۔ ع آ)
(01.12..2020)
U-7701
(Release ID: 1677334)
Visitor Counter : 171