صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

فعال کورونا معاملات کے بوجھ میں لگاتار کمی (4.74 فیصد)جاری


گزشتہ ایک مہینے میں کرناٹک، مہاراشٹر، کیرالا، تملناڈو اور آندھراپردیش میں فعال معاملات میں سب سے زیادہ کمی درج کی گئی ہے
ہندوستان میں کُل جانچ 14 کروڑ سے متجاوز

Posted On: 30 NOV 2020 12:02PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:30 نومبر، 2020:گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ہندوستان میں صرف 38772 افراد کووڈ سے متاثرہ پائے گئے ہیں۔ اسی مدت میں ہندوستان میں 45333 نئے افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح سے فعال معاملات کے بوجھ میں 7004 کی مجموعی کمی کو یقینی بنایا جاسکا ہے۔

ہندوستان کے فعال معاملات میں کمی نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ہندوستان میں فی الحال فعال معاملات کا بوجھ 446952 ہے۔ ہندوستان کے کُل پازیٹیو معاملات کا یہ صرف 4.74 فیصد ہے۔

نئی صحتیابی کی شرح نئےمعاملات کی تعداد سے زیادہ ہے۔ اس طرح صحتیابی کی شرح بہتر ہوکر آج 93.81فیصد ہوگئی ہے۔ اب تک صحتیابی  کے کُل معاملات 8847600 ہے۔ صحتیابی کی شرح اور فعال معاملات کے درمیان فرق لگاتار بڑھتا جارہا ہے۔ اور فی الحال یہ 8400648 ہے۔ اس طرح یہ فعال معاملات سے 19.8 گنا زیادہ ہے۔

گزشتہ ایک مہینے میں کرناٹک، مہاراشٹرا، کیرالا، تملناڈو، آندھراپردیش میں فعال معاملات میں سب سے زیادہ کمی دیکھنے کو ملی ہے۔

دوسری طرف مدھیہ پردیش، ہماچل پردیش، دہلی، ہریانہ اور راجستھان میں فعال معاملات کے بوجھ میں اضافہ ہورہا ہے۔

کووڈ کے خلاف اپنی لڑائی میں ہندوستان نے ایک اہم سنگ میل کو عبور کیا ہے۔ ہندوستان میں کُل جانچ 14 کروڑ  سے متجاوز ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 876173 جانچ کی گئی، ہندوستان نے اپنی جانچ کی صلاحیت کو یومیہ 15 لاکھ تک پہنچادیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران  درج شدہ نئے معاملات میں سے 78.31 فیصد نئے معاملات دس ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کیرالا سے 5643 نئے معاملات درج کیے گئے ہیں اس کے بعد مہاراشٹر سے 5544 نئے معاملات درج کیے گئےہیں۔ کل دہلی سے 4906 نئے معاملات درج کیے گئے۔

نئے شفایابی کے معاملات میں 76.94  فیصد معاملات دس ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہیں۔

6325 افراد کے کووڈ سے صحتیابی کے ساتھ دہلی میں سب سے زیادہ افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ کیرالا میں 5861 افراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ مہاراشٹر میں 4362 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران درج شدہ 443 اموات میں سے 78.56 فیصد اموات دس ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہیں۔ قومی سطح پر اموات کی شرح مزید گھٹ کر 1.45 فیصد تک آگئی ہے۔ ہندوستان ان ملکوں میں سے ایک ہے جہاں فی ملین آبادی اموات کی سب سے کم شرح ہے۔ ہندوستان میں یہ شرح فی الحال 99.4 ہے۔

نئی اموات میں سے 19.18 فیصد اموات مہاراشٹرا سے ہیں، مہاراشٹرا میں 85 لوگوں کی اموات ہوئی ہیں۔ دہلی میں 68 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ مغربی بنگال میں 54نئی اموات ہوئی ہیں۔

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 7683



(Release ID: 1677171) Visitor Counter : 178