محنت اور روزگار کی وزارت
ای پی ایف او نے پنشن یافتگان کیلئے جیون پرمان پتر جمع کرانے کی وقت کی حد کو 28فروری 2021 تک بڑھایا
اس قدم سے ای پی ایف او کے 35 لاکھ پنشن یافتگان مستفید ہوں گے
Posted On:
28 NOV 2020 3:26PM by PIB Delhi
نئی دہلی:28 نومبر، 2020:کووڈ-19 وبا اور کورونا وائرس سے بزرگ آبادی کے تحفظ کے ای پی ایف او نے، ای پی ایس 1995 کے تحت پنشن یافتگان کے سلسلے میں جیون پرمان پتر (جے پی پی)جمع کرانے کی وقت کی حد 28فروری 2021 تک بڑھا دی ہے اور جن کا جیون پرمان پتر 28 فروری 2021 تک کسی بھی مہینے میں باقی ہے، فی الحال ایک پنشن یافتہ فرد 30 نومبر تک کسی بھی وقت جیون پرمان پتر جمع کرسکتا ہے، جو جاری ہونے کی تاریخ سے ایک برس کی مدت کیلئے مجاز ہوتا ہے۔
ایسے سبھی پنشن یافتگان 28فروری 2021 تک جیون پرمان پتر جمع کرسکتے ہیں۔ جے پی پی جمع کرنے کیلئے کئی طریقے ہیں جن میں 3.65 لاکھ کامن سروس سینٹر (سی ایس سی)، پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں کی 1.36 لاکھ ڈاک گھر شاخیں محکمہ ڈاک کے تحت 1.90 لاکھ ڈاکیہ اور گرامین ڈاک سیوکوں کا پوسٹل نیٹ ورک شامل ہیں جس کا فائدہ پنشن یافتگان کے ذریعے اٹھایا جاسکتا ہے۔
پنشن یافتگان نزدیکی سی ایس سی کا پتہ لگانے کیلئے (https://locator.csccloud.in/) لنک کا استعمال کرسکتے ہیں اوراپنے گھر یا دیگر جگہوں پر آرام سے جے پی پی جمع کرنے کیلئے ڈاک گھروں میں آن لائن گزارش کرنے کیلئے لنک(http://ccc.cept.gov.in/covid/request.aspx) پرجاسکتے ہیں۔
محنت اور روزگار کے وزیر جناب سنتوش کمار گنگوار نے ای پی ایف او کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ادارے نے کام کاج کو سہل بنانے اور ڈیجیٹل انڈیا مہم کو تیز کرنے کے ساتھ پنشن یافتگان کی مدد کرنے کیلئے ایک قابل تعریف کام کیا ہے اور جیون پرمان پتر جمع کرنے کے لئے وقت کی حد کو بڑھا کر 28فروری 2021 کردیا ہے۔ اس قدم سے ای پی ایف کے 35 لاکھ پنشن یافتگان مستفید ہوں گے۔
اس توسیع شدہ مدت کے دوران ایسے 35 لاکھ پنشن یافتگان کی پنشن بندنہیں کی جائے گی جو کہ نومبر 2020 کے دوران جیون پرمان پتر (جے پی پی) جمع نہیں کرسکے۔
-----------------------
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO: 7659
(Release ID: 1676943)
Visitor Counter : 213
Read this release in:
Assamese
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam