سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
ونٹیج گاڑیوں کے رجسٹریشن کے لئے مجوزہ ضابطوں پر عوامی رائے طلب کی گئیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
27 NOV 2020 11:12AM by PIB Delhi
وزارت سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ نے مورخہ 25 نومبر 2020کو جی ایس آر 734 (ای) کو مشتہر کرکے ونٹیج موٹر گاڑیوں سے متعلق سی ایم وی آر 1989 میں ترمیم کئے جانے کے سلسلے میں آرا اور مشورے طلب کئے ہیں۔ اس نوٹیفیکیشن کے ذریعے وزارت کا ونٹیج موٹر گاڑیوں کے رجسٹریشن کو قانونی شکل دینے کا منصوبہ ہے۔ ورثہ قدر والی ان گاڑیوں کےباقاعدہ رجسٹریشن کے لئے فی الحال کو ئی ضابطہ نہیں ہے۔سینٹرل موٹر وہیکل قانون 1989 میں 81 اے، 81 بی، 81 سی، 81 ڈی، 81 ای، 81 ایف، 81 جی کوضمنی ضابطے کے طور پر شامل کرنے کی تجویز ہے۔
قانون کے مسودے میں ونٹیج موٹر گاڑیوں کی تعریفایسی گاڑیوں کی شکل میں کی گئی ہے جو دوپہیہ اور چار پہیہ (غیر تجرتی/ ذاتی استعمال والی) ہیں اور جوپہلے رجسٹریشن (درآمد شدہ گاڑیوں سمیت) کی تاریخ سے 50 سال سے زیادہ پرانی ہیں، انہیں ونٹیج موٹر گاڑیوں کہےجانے کی تجویز ہے۔ تعریف میں گاڑی میں مرمت کرکے کچھ زیادہ تبدیلی کئے جانے پر پابندی لگائی گئی، جس میں چیسس یا باڈی سیل ، اور / یا انجن میں تبدیلی شامل ہے۔
طریقہ کار: تجویز کیا جاتا ہے کہ رجسٹریشن کے لئے سبھی درخواستیں ’’پریوہن‘‘ پورٹل پر کرنی ہوں گی۔یہ بھی تجویز کیا جاتا ہے کہ:
- سبھی ریاستو ں کے رجسٹریشن محکمے کو ایک نوڈل افسر کا تقرر کرنا ہوگ، جو ونٹیج موٹر گاڑیوں کے رجسٹریشن کے لئے سبھی درخواستوں پر کارروائی کرے گا۔
- اس کے علاوہ ریاستوں کو ایک کمیٹی بنانی ہوگی جو گاڑیوں کی جانچ کرے گی اور طے کرے گی کہ آیا گاڑی ونٹیج موٹر گاڑی کے تحت اندراج کے لئے فٹ ہے۔
- اگر منظوری مل جاتی ہے تو، متعلقہ موٹر گاڑی کو ایک دس ہندسوں کا الفا عددی نمبر تفویض کیا جائے گا۔ یہ رجسٹریشن 10 سال کے لئے موذوں ہوگا۔ رجسٹریشن کی علامت کے اظہار کے طور پر ’’XX VA YY ***‘‘ الفاظ کا استعمال ہوگا، جس میں VA مطلب ونٹیج، XX کا مطلب ریاستوں کا کوڈ، yy دو لفظوں کی سیریز اور ‘‘*****’’ ریاستی رجسٹریشن محکمہ کے ذریعے 0001 ست 9999 تک الاٹ نمبر ہوں گے۔
- نئے اندراج کے لئے فیس 20000 روپے اور اس کے بعد دوبارہ رجسٹریشن کے لئے 5000 روپے۔
- اگر کوئی ایک گاڑی ونٹیج موٹر گاڑی کی شکل میں رجسٹر ہوجاتی ہے تو ضابطوں کے تحت ہی ایسی گاڑی کی خرید و فروخت ہوگی۔
- ونٹیج موٹر گاڑی کا محدود استعمال: ایک ونٹیج موٹر گاڑی کا مظاہرہ تکنیکی تحقیق یا ونٹیج کار ریلی میں حصہ لینے، ایندھن بھروانے اور مرمت، نمائش، ونٹیج ریلی اور ایسی نمائش / کار ریلی میں صرف ہندوستانی سڑکوں پر چلانے کی اجازت ہوگی۔ اس کا مقصد ہندوستان میں پرانی گاڑیوں کے ورثے کا تحفظ کرنا اور حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
ضابطوں کے اس مسودے میں اگر کچھ اعتراضات اور تجاویز ہیں تو نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے 30 دنوں کے اندر انہیں ڈائرکٹر (ایم وی ایل) ، ای میل، director-morth[at]gov[dot]inوزارت سڑک ٹرانسپورٹ و قومی شاہراہ ، ٹرانسپورٹ بھون، پارلیمنٹ اسٹریٹ، نئی دہلی 110001کو بھیجی جاسکتی ہیں۔
*****
م ن۔ ن ر (28.11.20)
U NO:7641
(ریلیز آئی ڈی: 1676750)
وزیٹر کاؤنٹر : 223