ریلوے کی وزارت

انڈین ریلویز نے ڈیجیٹائزڈ آن لائن انسانی وسائل بندوبست نظام(ایچ آر ایم ایس) کا آغاز کیا


ایچ آر ایم ایس ریلوے کے موجودہ اور سبکدوش 27 لاکھ ملازمین  کے کنبوں پر اثر ڈالے گا

ریلویز کے نظام کی صلاحیت اور پیداواریت کو بہتر بنانے کا قدم

ایچ آر ا یم ایس ریلویز کے کام کاج میں جوابدہی اور شفافیت کو بڑھائے گا

ایچ آر ایم ایس ہندوستان کو ڈیجیٹل طور سے مضبوط سماج اور نالج معیشت میں تبدیل کرنے کے وزیراعظم کے وِژن کو حقیقت بنانے کی سمت میں ایک قدم ہے

ایچ آر ایم ایس سبھی ملازمین کے کام کاج پر بڑا اثر ڈالے گا اور انہیں ٹیکنالوجی کا جانکار بنائیگا

Posted On: 26 NOV 2020 1:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی:26 نومبر، 2020:انڈین ریلویز نے پوری طرح ڈیجیٹل آن لائن انسانی وسائل بندوبست نظام (ایچ آر ایم ایس) کا آغاز کیا ہے۔ انسانی وسائل بندوبست نظام (ایچ آر ایم ایس) پیداواریت اور ملازمین کی تسلی میں بہتری کافائدہ اٹھانے کیلئے  انڈین ریلویز کا ایک اعلیٰ ترجیحی پروجیکٹ ہے۔ یہ ریلویز نظام کی صلاحیت اور بہتری نیز ہندوستان کو ڈیجیٹل طور پر مضبوط سماج اور نالج معیشت میں تبدیل کرنے کے وزیراعظم کے وِژن کو حقیقت بنانے کی سمت میں قدم ہے۔

ایچ آر ایم ایس سے سبھی ملازمین کے کام کاج پر بڑا اثر پڑے گا اور ملازمین ٹیکنالوجی کی زیادہ سے زیادہ جانکاری رکھ سکیں گے۔

ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور سی ای او جناب ونود کمار یادو نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے ریلوے ملازمین اور پنشن یافتگان کیلئے ایچ آر ایم ایس اور یوزر ڈپو  کے درج ذیل ماڈیول لانچ کیے۔

ایمپلائز سیلف سروس (ای ایس ایس) ماڈیول ڈاٹا کی تبدیلی سے متعلق کمیونیکیشن سمیت ایچ آر ایم ایس کے مختلف ماڈیولوں سے انٹریکٹ کرنے میں ریلوے کے ملازمین کو اہل بناتا ہے۔

پروویڈنٹ فنڈ (پی ایف) ایڈوانس ماڈیول کے توسط سے ریلوے ملازمین اپنا پی ایف بیلنس دیکھ سکیں گے اور پی ایف ایڈوانس کیلئے آن لائن درخواست دے سکیں گے۔

سیٹلمنٹ ماڈیول سے سبکدوش ہونے والے ملازمین کی سبھی ادائیگی کا عمل ڈیجیٹل ہوگیا ہے۔ ملازمین آن لائن طریقے سے اپنے سیٹلمنٹ / پنشن بُک لیٹ کو بھر سکتے ہیں۔ سروس تفصیلات آن لائن حاصل کی جاسکتی ہے اور پنشن کا پورا کام آن لائن ہوتا ہے۔ اس سے کاغذ کے استعمال میں کمی آئے گی اور سبکدوش ہورہے ملازمین کے بقایہ جات کی پروسیسنگ کی نگرانی ہوسکے گی۔

انڈین ریلویز نے ان ماڈیولز سے پہلے ہی ایچ آر ایم ایس کے متعدد ماڈیول لانچ کیے ہیں۔ ان میں ایمپلائی ماسٹر ماڈیول ہے جس میں ریلوے ملازمین کےسبھی بنیادی معلومات کی تفصیلات محفوظ رہتی ہے۔ الیکٹرانک سروس ریکارڈ ماڈیول نے ملازمین کے سروس ریکارڈ کو ڈیجیٹل فارمیٹ میں لادیا ہے۔ سالانہ کارکردگی رپورٹ (اے پی اے آر) ماڈیول  نے سبھی  12 لاکھ نان گزیٹیڈریلوے ملازمین کی سالانہ کارکردگی اپریزل لکھنے کے عمل کو ڈیجیٹل کردیا ہے۔ کاغذی پاس کی جگہ الیکٹرونک پاس ماڈیول نے لے لیا ہے۔ آفس آرڈر ماڈیول آفس آرڈر جاری کرنے  اور نئے ملازمین کے سروس میں شامل ہونے ، عہدے میں ترقی، ملازمین کا ٹرانسفر اور ملازمین کی سبکدوشی سے متعلق ڈیٹا کو اپ ڈیٹ  کرنے کاکام کرتا ہے۔

 

**********************

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 7578



(Release ID: 1676374) Visitor Counter : 231